دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

عبد دیگر عبدہٗ چیزے دگر                                         ایں سراپا انتظار او منتظر

سارے بندے الله کی رحمت کا انتظار کرتے ہیں اور الله کی رحمت حضور انور کا انتظار کرتی ہے۔توریت میں حضور کا نام متوکل تھا کیونکہ حضور نے اتنا بڑا تبلیغ کا کام کیابغیر ظاہری سہارے کے۔بھائی کوئی نہیں،ماں باپ بچپن شریف میں رخصت ہوگئے،جو اقرباء تھے وہ دشمن تھے،ایسے ناسازگار حالات میں دنیا کی کایا پلٹ دینا غیبی طاقت نہیں تو اور کیا ہے۔

۹؎ حضور جیسا نرم دل،حضور جیسا شیریں گفتار،حضور جیسا نیک کردار آسمان نے نہ دیکھا آسمان تو کیا خالق دو جہاں نے نہ دیکھا کیونکہ اس نے ایسا کوئی بندہ پیدا ہی نہیں کیا پھر دیکھنے کے کیا معنی۔حضور وہ ہیں جنہوں نے ابو سفیان ہندہ، عکرمہ،وحشی کو معاف فرمایا،لوگوں کی گالیاں سن کر دعائیں دینے والے رسول ہیں صلی الله علیہ وسلم     ؎

سلام اس پرکہ جس نےخوں کےپیاسوں کوقبائیں دیں                              سلام اس پرکہ جس نےگالیاں سن کر دعائیں دیں

حضور بازار میں تشریف لے جاتے تھے مگر وہاں شور کے لیے نہیں بلکہ تبلیغ احکام کے لیے اسی لیے یہاں سخاب کی نفی فرمائی نہ کہ ذھاب یعنی جانے کی۔

۱۰؎ یہاں ذاتی برائی کرنے والوں کا ذکر ہے۔حضور انور نے اپنے ذاتی دشمن سے بدلہ نہ لیا معافی دی مگر دینی قومی ملکی دشمن کو معاف نہ کیا ضرور سزا دی۔وحشی عکرمہ وغیرہم کو معافی دے دی کہ وہ دشمن ذاتی تھے مگر فاطمہ مخذومیہ نے چوری کرلی تو اسے ہرگز معاف نہ فرمایا ہاتھ کٹوادیا کہ وہ دینی قانون کی مجرمہ تھی،یہ فرق ضرور خیال میں رہے۔آج ہمارا عمل برعکس ہے معافی اور بخشش میں بڑا فرق ہے،رب فرماتاہے:"اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ"حضور کی زندگی شریف اس آیت کی تفسیر ہے۔ مرقات نے فرمایا کسی کا عیب چھپالینا مغفرت ہے اور سزا نہ دینا معافی ہے۔حضور الله تعالٰی کی صفات کے مظہر ہیں،الله تعالٰی عفو بھی ہے اور غفور بھی ہے،حضور کو یہ صفات رب نے پوری پوری عطا فرمائی ہیں۔

۱۱؎  ٹیڑھے دین سے مراد ملت ابراہیمی ہے جس میں کفار مکہ نے زیادتی کمی کرکے اسے ٹیڑھا کردیا۔حضور صلی الله علیہ وسلم نے ان تمام برائیوں کو دور کرکے جیسی وہ ملت تھی اسے ویسا کردیا یہ ہے اس ملت کا سیدھا کرنا۔(مرآت)یہ شرح بہت اعلٰی ہے۔

۱۲؎  لا الہ کہنے سے مراد ہے سارے اسلامی عقیدے مان لینا جیسے کہا جاتا ہے کہ نماز میں الحمد پڑھنا واجب ہے یعنی ساری سورۂ فاتحہ۔

۱۳؎ یعنی حضور کے ذریعہ سےلوگوں کو کلمہ طیبہ نصیب ہوگا اور کلمہ طیبہ کے ذریعہ لوگوں کی اندھی آنکھیں روشن، بہرے کان سننے والے،غافل دل جاگ جائیں گے۔بعض روایات میں بھا کی بجائے بہ یعنی حضور انور کے ذریعہ یہ تین نعمتیں ان کو ملیں گی۔

5753 -[15]

وَكَذَا الدَّارِمِيُّ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ سَلَامٍ نَحْوَهُ وَذَكَرَ حَدِيثَ أَبِي هُرَيْرَةَ:«نَحْنُ الْآخَرُونَ»فِي «بَاب الْجُمُعَة»

یوں ہی اسے دارمی نے بروایت عطاءعن عبدالله ابن سلام بھی اسی طرح روایت کیا اور حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث کہ ہم آخر ہیں باب الجمعۃ میں ذکر کردی گئی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن