دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

5752 -[14]

وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صِفَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّوْرَاةِ قَالَ: أَجَلْ وَاللَّهِ إِنَّهُ لموصوف بِبَعْض صفتِه فِي القرآنِ: (يَا أيُّها النبيُّ إِنَّا أرسلناكَ شَاهدا ومُبشِّراً وَنَذِيرا)وحِرْزا للاُمِّيّينَ أَنْت بعدِي وَرَسُولِي سَمَّيْتُكَ الْمُتَوَكِّلَ لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ وَلَا سَخَّابٍ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا يَدْفَعُ بِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ وَلَكِنْ يَعْفُو وَيَغْفِرُ وَلَنْ يَقْبِضَهُ اللَّهُ حَتَّى يُقِيمَ بِهِ الْمِلَّةَ الْعَوْجَاءَ بِأَنْ يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيَفْتَحُ بِهَا أَعْيُنًا عُمْيًا وَآذَانًا صُمًّا وَقُلُوبًا غُلْفًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت ہے حضرت عطاء ابن یسار سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالله ابن عمرو ابن عاص سے ملاقات کی میں نے کہا مجھے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی وہ صفات سناؤ جو توریت میں مذکور ہیں۲؎  انہوں نے کہا ہاں الله کی قسم حضور توریت میں بعض ان صفات سے موصوف ہیں جو قرآن میں موجود ہیں۳؎ وہاں ارشادہے اے نبی۴؎ ہم نے تم کو گواہ ۵؎ بشارت دینے والے ڈرانے والا۶؎ بے پڑھوں کا حفاظت کرنے والا پناہ بناکر بھیجا۷؎تم میرے بندے اور رسول ہو میں نے تمہارا نام متوکل رکھا۸؎ نہ سخت دل نہ سخت زبان نہ بازاروں میں شورکرنے والے ۹؎  برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے بلکہ معافی و بخشش کردیتے ہیں۱۰؎ الله انہیں وفات نہ دے گا حتی کہ ان کے ذریعہ ٹیڑھے دین کو سیدھا کردے گا ۱۱؎ اس طرح کہ لوگ کہیں گے لا الہ الا الله۱۲؎ اور اس سے الله اندھی آنکھیں بہرے کان اور ڈھکے دل کھول دے گا۱۳؎ (بخاری)

۱؎ عطاء ابن یسار مشہور تابعی بھی ہیں اور آپ حضرت ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کے آزادکردہ غلام ہیں،حضرت عبدالله ابن عمرو ابن عاص نے توریت علماء یہود سے سیکھی تھی۔

۲؎  اس سے معلوم ہوا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم کی نعت شریف پڑھنی اور دوسرے سے پڑھوا کر سننی دونوں سنت صحابہ ہیں اور گذشتہ  آسمانی کتابوں کے نعت والے مضامین یادکرنا لوگوں کو سنانا بھی سنت ہے،پچھلی کتابوں میں حضور کی نعت تلاش کرنی بھی سنت ہے،بعض حضرات نے ہندو شاعروں کے نعتیہ کلام کتابی شکل میں شائع کیے ہیں یہ سب اس عمل سے ماخوذ ہیں۔

۳؎ یعنی توریت شریف میں بزبان عبرانی حضور انور کے بعض صفات ایسے مذکور ہیں جو قرآن کریم میں مذکور صفات کے بالکل مطابق ہیں۔

۴؎ جیسے قرآن مجید میں گذشتہ  نبیوں کو پکارا گیا ہے ایسے ہی توریت شریف میں حضور صلی الله علیہ وسلم کو بھی پکارا گیا تھا۔جس آیت توریت کا یہ ترجمہ ہے اس میں حضور انور کو پکار کر حضور کے اوصاف بیان کیے گئے اور مخلوق کو سنائے گئے ہیں،کہیں توریت میں اہل کتاب کو پکار کر حضور کے اوصاف سنائے گئے۔

۵؎ یہ آیتِ کریمہ جزوی طور پر قرآن مجید میں موجود ہے،اس کی تفسیر ہماری کتاب شان حبیب الرحمن میں دیکھو۔شاہد یا بنا ہے شہود سے تو اس کے معنی ہیں حاضر،یا مشاہدہ سے تو معنی ہیں ناظر،یا شہادت سے تو معنی ہیں گواہ۔حضور دنیا میں الله کی ذات و صفات سارے عالم غیب کے گواہ ہیں،پچھلے نبی سن کر گواہ تھے حضور انور عینی گواہ کہ سب کچھ دیکھ کر آئے اور گواہی دی اسی لیے آپ کے بعد کوئی نبی نہیں کہ عینی گواہ پر گواہی ختم ہوجاتی ہے،سمعی گواہ پر عینی گواہ کا انتظار رہتا ہے۔آخرت میں حضور رب کے سامنے اپنی امت کے عقائد اعمال اقوال کے عینی گواہ،سارے نبیوں انکی امتوں کے ہر حال کے عینی گواہ ہیں،نیز دنیا میں لوگوں کے انجام کے گواہ ہیں کہ کون مؤمن مرے گا کون کافر،مؤمنوں میں کون صدیق ہے کون فاروق،کون کس عہدے پر ہے۔غرض کہ حضور کی گواہی بہت اعلیٰ اور جامع ہے۔شاہد بمعنی محبوب یعنی عشاق کے دل میں رہنے والے بھی ہیں۔

۶؎ سارے نبیوں نے سن کر بشارت دی اور ڈرایا حضور انور نے جنت و دوزخ کی سیر فرماکر ہرشخص کا ٹھکانہ مکان جگہ دیکھ کر بشارت دی اور ڈرایا۔یہ فرق ہے حضور کی بشارت و نذارت اور دوسرے نبیوں کی بشارت و نذارت میں۔

۷؎ حضور صلی الله علیہ وسلم اپنی امت کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہیں کہ آپ کے دامن میں امت پناہ لیے ہوئے ہے۔امیین کے معنی یا تو ہیں امّ القریٰ والے یعنی مکہ کے لوگ یا بے پڑھے لوگ کیونکہ اہل عرب عمومًا بے پڑھے تھے اس زمانہ میں،یا اس کے معنی ہیں نبی امّی والے یعنی ساری امت کے رسول الله،یہ تیسرے معنی بہت موزوں ہیں کہ اس میں ساری امت داخل ہے۔(مرقات)حضور کا پناہ ہونا توریت میں مذکور تھا   ؎

یارسول الله بدرگاہت پناہ آور دہ ام            ہمچو کا ہے آمدم کو ہے گناہ آوردہ ام

۸؎ حضور انور بھی الله کے عبد ہیں اور ہم بھی الله کے عبدوبندے ہیں مگر دونوں کی عبدیت میں فرق یہ ہے کہ ہم کو ناز ہے کہ ہم الله کے بندے ہیں اور دستِ قدرت کو ناز ہے کہ حضور انور میرے بندے ہیں"ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرْسَلَ رَسُوۡلَہٗ"الخ ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں    ؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن