30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں ہے تمہاری تلاش میں کمی ہے محمد مصطفی کا فرمان برحق ہے پھر اس مردود کی لاش بہت سی لاشوں کے ڈھیر میں دبی ہوئی ملی بالکل وہ ہی علامات موجود تھیں جو حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھیں یہ ہے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا علم غیب۔
۱۵؎ اب بھی خوارج کی اور ان کی ذریت وہابیوں کی عمومًا داڑھی لمبی،سر منڈا ہوا پیشانی پر سجدہ کے داغ گھٹنے تک پائجامے یا اونچے تہبند ہوتے ہیں خوارج کی یہ علامات دوسری روایات میں آئی ہیں۔اہل سنت کو چاہیے کہ داڑھی ایک مشت سے زیادہ نہ رکھیں سر منڈانے کی عادت نہ ڈالیں،ان لوگوں کی علامات سے بچیں حج کے سوا کبھی سر نہ منڈائیں کفار کی علامات سے بچیں۔
۱۶؎ اس بے ہودہ بکواس میں دو گستاخیاں ہیں: ایک تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو صرف نام شریف سے پکارنا حالانکہ قرآن کریم فرماتاہے:"لَا تَجْعَلُوۡا دُعَآءَ الرَّسُوۡلِ"الخ۔دوسرے حضور انور کے عمل شریف کو ظلم سمجھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو عدل و انصاف کی تبلیغ کرنا حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم عدل و انصاف کے مرکز ہیں،حضور کی بارگاہ سے خوفِ خدا عشق رسول لوگوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔
۱۷؎ یعنی اﷲ تعالٰی نے اپنی مخلوق میں ساری نعمتوں کا قاسم مجھے بنایا اﷲ المعطی و انا قاسم اس نے مجھے امین بنایا ہے تب ہی تو تقسیم میرے سپرد کی ہے اور تم مجھے امین نہیں جانتے۔
۱۸؎ قتل کی یہ اجازت مانگنے والے حضرت عمر تھے رضی اﷲ عنہ جیسا کہ پچھلی روایت میں گزرا اور حضور انور کی ممانعت کی وجہیں بھی وہاں ہی بیان ہوئیں اب ایسی بکواس کرنے والے کی سزا قتل ہی ہے کہ وہ مرتد ہے۔
۱۹؎ اس غیب داں مخبر صادق صلی اﷲ علیہ وسلم کی پیش گوئی کا ظہور آج بھی ہورہا ہے،خوارج اور وہابی دیوبندی قرآن پر بہت زور دیتے ہیں سب کو قرآن کے نام پر اپنی طرف بلاتے ہیں حتی کہ اپنی انجمنوں مدرسوں کے ناموں میں قرآن ضرور رکھتے ہیں اشاعت القرآن،تبلیغ القرآن،اپنے کو شیخ القرآن کہلواتے ہیں۔خیال رکھو کہ اگر دل میں قرآن والے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت نہ ہو تو قرآن سے صرف گمراہی ملتی ہے"یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا"ترجمہ قرآن ابوجہل ابولہب بھی جانتا تھا مگر کافر رہا۔
۲۰؎ کیونکہ ان کی زبان پر قرآن ہوگا دل میں شیطان،عالم دین وہ ہے جس کی زبان پر قرآن ہو دل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان،بغیر پاور بجلی کی فٹنگ بے کار ہے یہ فیضان اور ہے جس کے لیے مدینہ منورہ سے کنکشن ضروری ہے یہ لوگ قرآن کو شکار کا جال بناتے ہیں ؎
حافظامے خورد زندگی کن و خوش باش دلے دام تزویر مکن چوں دگراں قرآں را
۲۱؎ اس پیش گوئی کا مشاہدہ آج بھی ہورہا ہے۔وہابیوں دیوبندیوں کی جنگ ہمیشہ مسلمانوں سے ہی رہی یہ ہی لوگ مسلم لیگ کے دشمن رہے،کانگریس کے حامی پاکستان کے مخالف رہے،ہندوستان کے حامی مسلمانوں کو مشرک بناتے ہیں اور گاندھی جواہر لال پر دل سے نثار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پڑھنا شرک کہتے ہیں مگر کانگریس کے ترنگے جھنڈے کو سلامی دیتے ہیں۔جواہر لعل نہرو کو مرحبا یا نہرو رسول امن نجدیوں نے ہی کہا یہ ہے اس پیش گوئی کا مشاہدہ۔
۲۲؎ یعنی جیسے قوم عاد ایسی تباہ کی گئی کہ ان کا فرد بشر نہ بچا ایسے ہی میں انہیں قتل کرتا ان کا ایک فرد بشر باقی نہ رہتا۔خیال رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے اس شخص کو قتل نہ کرنے دیا اس کی ذریت کے قتل کے متعلق فرمایا کیونکہ ابھی یہ شخص
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع