30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سمیٹ دینے اور دکھا دینے سے یہ دونوں باتیں ثابت ہوتی ہیں،حاضر ناظر کے یہ ہی معنی ہیں۔مشرق و مغرب دیکھنے کے معنی ہیں کہ میں نے ساری زمین دیکھ لی اس کا کوئی ذرہ چھپا نہیں رہا۔یہاں سمیٹ دینے دکھادینے کا ذکر تو ہوا مگر بعد میں میں چھپالینے کا ذکر نہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کائنات حضور انورکے سامنے ہے۔
۲؎ یعنی ساری روئے زمین پر میری امت کی سلطنت ہوگی۔زمین کے اکثر حصہ پر مسلمانوں کی بادشاہت رہ چکی ہے، قریب قیامت حضرت امام مہدی و عیسیٰ علیہما السلام کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر مسلمانوں کی بادشاہت ہوگی۔
۳؎ سرخ خزانہ سے مراد ہے کسریٰ شاہ فارس کے خزانے جن میں سونا زیادہ تھا اور سفید خزانہ سے مراد ہے روم کے خزانے جن میں چاندی زیادہ تھی،یہ دونوں ملک حضرت عمر رضی الله عنہ کے زمانہ میں فتح ہوئے اور حضور انور کی پیش گوئی پوری ہوئی۔
۴؎ یعنی میری امت قحط و بھوک سے ہلاک نہ ہوجائے لہذا اس پر اعتراض نہیں کہ بعض جگہ مسلمانوں پر قحط آجاتا ہے بعض مسلمان بھوک سے مرجاتے ہیں،یہاں عام امت کی ہلاکت مراد ہے۔
۵؎ بیضہ کے معنی ہیں انڈا بھی اور خود بھی پھر اسے بمعنی اصل استعمال کیا جاتا ہے۔یہاں اس سے مراد مسلمانوں کا وہ دارالسلطنت ہے جس کی تباہی سے مسلم قوم بالکل تباہ ہوجائے خواہ مدینہ منورہ مراد ہو یا کوئی اور جگہ۔حضور کی اس دعا کا ہی اثر ہے کہ اگرچہ مسلمانوں پر کبھی کفار غالب آجاتے ہیں مگر الحمدﷲ انہیں فنا نہیں کرسکتے اور نہ فنا کرسکیں گے،مسلمان اگرچہ گنہگار ہیں مگر حضور صلی الله علیہ وسلم کی اس دعا کے سایہ میں ہیں۔حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے تیسری دعا اور بھی مانگی تھی جس کا ذکر دوسری احادیث میں ہے کہ مسلمانوں میں آپس میں جنگ اور خونریزی نہ ہو یہ متفق رہیں اس کے متعلق آگے ارشاد ہے۔خیال رہے کہ اس حدیث میں کفار کی سلطنت کی نفی نہیں بلکہ مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی نفی ہے،کفار مسلمانوں پر بادشاہ تو ہوجائیں گے مگر انہیں بالکل مٹا نہ سکیں گے کہ زمین پر ایک مسلمان نہ رہے۔
۶؎ یعنی اے محبوب نبی کو چاہیے کہ ایسی دعا نہ فرمائیں جو ہمارے فیصلے کے خلاف ہو کیونکہ ہمارے فیصلہ کے خلاف ہو نہیں سکتا اور ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ نبی کی دعا خالی جاوے لہذا نبی ایسی دعا کریں ہی نہیں،آپ کی یہ دونوں دعائیں تو قبول ہیں مگر تیسری دعا کرنے کی آپ کو اجازت نہیں۔
۷؎ یعنی مسلمان خود آپس میں لڑتے بھڑتے رہیں گے اس لیے کبھی کمزور بھی ہوجائیں گے اور تکلیف بھی پائیں گے اس کا ظہور آج تک ہو رہا ہے۔اس گئے گزرے زمانہ میں بھی مسلمانوں کی اتنی بادشاہتیں موجود ہیں کہ اگر یہ سب متفق ہوجائیں تو کوئی طاقت انہیں دبا نہ سکے مگر یہ ایسے نیک ہیں کہ دو ایک نہیں ہوتے،مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ
مصرع دل میں دو حرف ہیں اور وہ بھی جدا ایک سے ایک
۸؎ اس فرمان عالی میں اس جانب اشارہ ہے کہ مسلمان آپس میں لڑتے بھڑتے رہیں گے مگر فنا پھر بھی نہ ہوں گے۔
|
5751 -[13] وَعَنْ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِي مُعَاوِيَةَ دَخَلَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَدَعَا رَبَّهُ طَوِيلًا ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ: «سَأَلْتُ رَبِّي ثَلَاثًا فَأَعْطَانِي ثِنْتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالسَّنَةِ فَأَعْطَانِيهَا وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالْغَرَقِ فَأَعْطَانِيهَا وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بأسهم بَينهم فَمَنَعَنِيهَا» . رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضرت سعد رضی الله عنہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم بنی معاویہ کی مسجد پر گزرے ۱؎ اس میں تشریف لے گئے وہاں دو رکعتیں پڑھیں ۲؎ اور ہم نے حضور کے ساتھ نماز پڑھی ۳؎ حضور نے اپنے رب سے دراز دعا مانگی پھر فارغ ہوئے تو فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے تین چیزیں مانگیں ۴؎ اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک سے منع فرمادیا۵؎ میں نے اپنے رب سے یہ سوال کیا کہ میری امت کو قحط سے ہلاک نہ کرےاس نے مجھے یہ عطا فرمادیا،میں نے سوال کیا کہ میری امت کو ڈبو کر ہلاک نہ کرے اس نے مجھے یہ بھی عطا فرمادیا ،میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ ان کی آپس میں جنگ نہ ہو مجھے اس سوال سے منع فرمادیا۶؎ (مسلم) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع