دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

نحیضھا میں ضمیر لوٹ رہی ہے گھوڑوں کی طرف وہ گھوڑے ان کے سامنے تھے ادھر ضمیر لوٹائی۔(مرقات)دیکھو آگے آرہا ہے اکبادھا۔

۳؎   برک غماد یمن یا ہجر کا آخری شہر ہے جو مدینہ منورہ سے بہت دور ہے۔سینہ مارنے سے مراد ہے ایڑھ مارنا سوار گھوڑے یا اونٹ کے سینہ پر اپنا قدم مارتا ہے تیز چلانے کے لیے یعنی اگر ہم کو حضور حکم دیں کہ برک غماد تک بذریعہ اونٹوں اور گھوڑوں کے پہنچو وہاں جہاد کرو تو ہم کو اس میں تأمل نہ ہوگا اگر چہ وہاں پہنچنا بہت دشوار ہے کیونکہ باوفا غلام ہیں وقت پر منہ موڑنے والے نہیں۔

۴؎  بدر دراصل ایک کنویں کا نام ہے جو اس کنویں کے بنانے والے کے نام پر مشہور ہوا،اب پوری بستی کا نام بدرہے۔یہ جگہ مدینہ منورہ سے قریبًا ایک سو پینتالیس کیلو میٹر پر واقع ہے،اس گنہگار نے اس جگہ کی مفصّل اور بارہا زیارت کی ہے۔ادھر ابوجہل مع اپنے ساتھیوں کے مکہ معظمہ سے چل کر بدر پہنچا ان کی تعداد نوسو پچاس تھی،سارے سامان جنگی سے لیس تھے، ادھر ابوسفیان ساحلی راستہ سے بخیریت گزرتے ہوئے مکہ معظمہ پہنچ گئے اور ابوجہل کو پیغام بھیجا کہ اب چونکہ ہم لوگ بخیریت گھر پہنچ گئے ہیں تم بھی واپس آجاؤ مسلمانوں سے جنگ کی ضرورت نہیں مگر ابوجہل نے جواب بھیجا کہ بہادر جب جنگ کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں تو بغیر فتح ہوئے واپس نہیں ہوتے تم بھی ہم تک پہنچو۔چنانچہ پچاس آدمی ابوسفیان کو لے کر پہنچ گئے اب کفار کی تعداد ایک ہزار ہوگئی مسلمان غازی صرف تین سو تیرہ تھے جن کے پاس جو سامان جنگ تھا اس کی فہرست یہ ہے  ؎

تھےان کےساتھ دوگھوڑےچھ زرہیں آٹھ شمشیریں                 پلٹنے آئے تھے یہ لوگ دنیا بھر کی تقدیریں

یہ لشکر ساری دنیا میں انوکھا اور نرالا تھا                                   کہ اس لشکر کا افسر ایک کالی کملی والا تھا

۵؎ حضور انور نے یہ نشان دہی جنگ سے ایک دن پہلے کردی تھی فرمایا کہ کل ستر۷۰ کفار مارے جائیں گے یہاں فلاں اور یہاں فلاں۔

۶؎ سبحان اﷲ! یہ ہے کہ حضور انور کا معجزہ علم غیب جس جگہ جس کافر کے ہلاک ہونے کی خبر دی اسی جگہ وہ کافر مارا گیا ایک انچ آگے پیچھے نہ مرا۔اس سے معلوم ہوا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کو رب تعالٰی نے ہر ایک کے وقت موت،جگہ موت اور کیفیت موت کی خبر دی ہے کہ کون کہاں مرے گا کب مرے گا اور کیسے مرے گا،کافر ہوکر مؤمن ہوکر،یہ علوم خمسہ ہیں جن کا ظہور بدر میں اس طرح ہوا۔اس کی مکمل بحث ہماری کتاب جاء الحق حصہ اول میں دیکھو۔

5872 -[5]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ يَوْمَ بَدْرٍ: «اللَّهُمَّ أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ تَشَأْ لَا تُعْبَدْ بَعْدَ الْيَوْمِ» فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بيدِه فَقَالَ حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ فَخَرَجَ وَهُوَ يَثِبُ فِي الدِّرْعِ وَهُوَ يقولُ:« [سيُهزَمُ الجمعُ ويُوَلُّونَ الدُّبُرَ]» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

 روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب کہ آپ بدر کے دن ایک قبہ میں تھے ۱؎  الٰہی میں تجھ سے تیرا عہد تیرا وعدہ مانگتا ہوں ۲؎  الٰہی اگر تو چاہے تو آج کے بعد تیری عبادت نہ کی جاوے۳؎  تب جناب ابوبکر نے آپ کا ہاتھ پکڑا عرض کیا یارسول اﷲ آپ نے اپنے رب پر زاری کافی کرلی ۴؎  تو آپ اس طرح نکلے کہ زرہ میں چل رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ یہ مجمع کفار بھگا دیا جائے گا پیٹھیں پھیر دی جائیں گی ۵؎(بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن