دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۱۶؎  خیال رہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ آسمان پر اٹھالیے گئے باقی انبیاءکرام دوسروں کی طرح مرتے نہیں بلکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں یعنی دار فنا سے دار بقا کی طرف وہ اپنی قبروں میں زندہ ہیں۔(مرقات)

۱۷؎  خیال رہے کہ ان حضرات انبیاء کرام نے حضور انور کو اپنا بھائی فرمایا کیونکہ سارے نبی نبوت کے لحاظ سے ایک دوسرے کے بھائی ہیں جیساکہ حدیث میں ہے کہ انبیاء کرام علاتی بھائی ہیں،عقائد سب کے ایک قواعد شرعیہ میں مختلف۔یہ بھی خیال رہے کہ ان حضرات کا مختلف آسمانوں پر حضور سے ملاقات کرنا استقبال کے لیے ہے ورنہ ان کے مقامات یہ نہیں ہیں۔عیسیٰ علیہ السلام کا مقام چوتھا آسمان ہے مگر معراج میں انہوں نے حضور سے دوسرے آسمان پر ملاقات کی جیسے جب حاجی صاحبان حج سے آتے ہیں تو کوئی کراچی جاکر ان کا استقبال کرتا ہے کوئی لاہور جاکر اور کوئی گجرات کے اسٹیشن پر۔تفسیر روح البیان نے اس ترتیب مکان کی وجہ بہت شاندار بیان کی ہے دیکھو ہماری تفسیرنعیمی۔

۱۸؎  ان سب حضرات کا یہ فرمانا استقبالیہ کلمات کے طور پر تھا۔

۱۹؎  خیال رہے کہ ادریس علیہ السلام کا مقام جنت ہے،آپ نے دنیا میں عارضی موت اختیار کی پھر زندہ ہوئے اور جنت میں داخل ہوئے پھر وہاں سے نہ نکلے،رب نے فرمایا اچھا انہیں یہاں ہی رہنے دو،رب فرماتاہے:"وَرَفَعْنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّا"مگر آج حضور انور کے استقبال کے لیے چوتھے آسمان کے اس دروازہ پر آئے چوتھا آسمان گویا ان کا دفتر ہے جنت انکا گھر،کارگزاری دفتروں میں ہوا کرتی ہے نہ کہ گھر میں۔

۲۰؎  ادریس علیہ السلام حضور انور کے آباءواجداد میں سے ہیں کیونکہ آپ نوح علیہ السلام کے آباؤ اجداد میں سے ہیں مگر آپ کو بھائی کہا اس لیے کہ نبوت کے لحاظ سے سارے انبیاء آپس میں بھائی ہیں اس نبوت کے رشتہ سے حضور کو بھائی کہا جیساکہ ہم عرض کرچکے ہیں۔(مرقات،اشعہ)

۲۱؎ تفسیر روح البیان نے ایک مقام پر فرمایا ہے کہ حضرت انبیاء کرام کے یہ مقامات ان کے درجات اور علوم کے لحاظ سے تھے، جس نبی کا جتنا درجہ اعلٰی اتنا ہی مقام بلند،دیکھو حضرت ہارون علیہ السلام اور ان سے اوپر چھٹے آسمان پر حضور انور سے ملے جیساکہ آگے آرہا ہے۔ابراہیم علیہ السلام چونکہ انبیاء کرام کے والد ہیں اور بڑے درجہ والے اس لیے وہ سب سے اوپر ساتویں آسمان پر حضور انور سے ملے،یہ فرق مراتب بیت المقدس کی نماز میں بھی تھا اعلٰی درجہ والے نبی پہلی صف میں تھے۔والله اعلم!

۲۲؎  صالح کے نہایت لذیذ و نفیس معنی ابھی کچھ پہلے عرض کیے گئے کہ رب کے دیدار،اس سے بالمشافہ کلام فرمانے،اس سے اپنی بات منوانے،گنہگاروں کی شفاعت فرمانے کی صلاحیت رکھنے والے۔یہ صلاحیتیں سواء حضور انور کے اور کسی میں نہیں۔

۲۳؎ چونکہ موسیٰ علیہ السلام پہلے صاحبِ کتاب نبی ہیں آپ کی توریت پر ہزارہا نبیوں نے عمل کیا"یَحْکُمُ بِہَا النَّبِیُّوۡنَ" آپ کلیم الله ہیں اس لیے آپ ان سب نبیوں سے اوپر یعنی چھٹے آسمان پر دکھائے گئے۔اکثر علماء فرماتے ہیں کہ موسیٰ علیہ السلام جناب عیسیٰ علیہ السلام سے افضل ہیں،ان کی دلیل یہ حدیث بھی ہے۔

۲۴؎  بعض بیوقوفوں نے سمجھا کہ موسیٰ علیہ السلام کا یہ رونا حضور صلی الله علیہ و سلم پر حسد کی وجہ سے تھاکہ جو درجہ انہیں مل گیا وہ مجھے نہ ملا اور ان کی امت جس قدر اہل جنت ہوئے میری نہ ہوئی مگر یہ غلط محض ہے کیونکہ آخرت میں تو الله تعالٰی مؤمنوں کے سینوں سے بھی حسد دور کرے گا،فرماتاہے:"وَنَزَعْنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنْ غِلٍّ"تو وہ حضرات انبیاءکرام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن