30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہے مجھے الله نے نبی بنایا حالانکہ یہ بات غلط ہو،الله پر جھوٹ باندھنا بدترین جرم ہے۔ہرقل نے متکلم کے صدق سے کلام کا صدق پہچانا یعنی کلام سے متکلم کو نہیں بلکہ متکلم سے کلام کو جانا پہچانا۔
۲۸؎ یعنی ایمان و عرفان ایسی مزیدار چیزیں ہیں کہ جس دل میں یہ پہنچ جاویں وہاں سے پھر نہیں نکلتیں،کوئی لالچ تکلیف دل سے ایمان نہیں نکال سکتی۔اس کی تفسیر و شرح حضرت بلال،صہیب،عمار ابن یاسر وغیرہم فقراء صحابہ کی زندگیاں ہیں کہ انہوں نے اسلام کی خاطر ہر طرح کی مصیبتیں جھلیں،دین سے نہ پھرے،جو ایک دو آدمی مرتد ہوئے ان کے دل میں ایما ن جاگزیں نہیں ہوا تھا۔
۲۹؎ یعنی قانون قدرت اور دستور ربانی یہ ہی ہے کہ ایمان کا معاملہ بہت معمولی طور سے شروع ہوتا ہے پھر پھیلتا اور پھلتا پھولتا ہے،رب تعالٰی نے اس کی مثال کھیت سے دی ہے جو کمزور نمودار ہوتا ہے پھر زور پکڑتا ہے،ہرقل کی یہ تمام باتیں بالکل درست تھیں۔
۳۰؎ یعنی تمہاری یہ فتوحات ظاہری اور محض عارضی ہیں،آخر کار چاند انہیں کا چمکے گا سورج انہیں کا چڑھے گا،ہرقل کا یہ خیال بالکل صحیح ثابت ہوا۔
۳۱؎ یعنی حضرات انبیاءکرام وعدہ خلافی عہد شکنی سے معصوم ہوتے ہیں کہ یہ عیوب تو انسانیت کے خلاف ہیں چہ جائیکہ شان نبوت۔اس سے معلوم ہوا کہ علم تاریخ بہترین فن ہے کبھی اس سے ایمان مل جاتا ہے،دیکھو ہرقل تاریخ کا بڑا ماہر تھا تو کس طرح حضور انور کی شان پہچان رہا ہے،یہ دل میں ایمان لاچکا تھا مگر زبان سے اقرار نہ کرسکا اپنی سلطنت کے خوف سے۔
۳۲؎ حضور انور سے پہلے ملک عرب تو کیا غالبًا ساری دنیا میں کسی نے دعویٰ نبوت جھوٹا نہیں کیا۔عیسیٰ علیہ السلام سے لے کر حضور انور تک پونے چھ سو برس کے عرصہ میں کوئی نبی تشریف نہیں لائے اور عیسیٰ علیہ السلام بھی فلسطین میں رہے عرب تشریف نہیں لائے،ان حالات کے ماتحت یہ احتمال بھی نہیں ہوسکتا کہ حضور انور نے کسی کی نقل کرتے ہوئے دعویٰ نبوت فرمایا، ہاں حضور کے زمانہ پاک میں آپ کو دیکھ کر مسیلمہ کذاب نے دعویٰ نبوت کیا جو عہد صدیقی میں قتل کیا گیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تو بہت لوگوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کیے آخر میں پنجاب میں مرزا غلام احمد قادیانی نے،رب تعالٰی نے ان سب کو ذلت کی موت ہلاک کیا۔
۳۳؎ حضور انور کے حالات معلوم کرنے کے بعد اس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ابو سفیان سے پوچھیں،اسلام کی اصل بھی یہ ہی ہے کہ پہلے حضور انور کو پہچانو پھر قرآن مجید وغیرہ کی تعلیمات کو،پہلے کلمہ پڑھ کر مسلمان بنو پھر اور کچھ کرو۔اصل ایمان حضور کی پہچان ہے حتی کہ رب تعالٰی کو بھی حضور ہی کی معرفت جانو پہچانو،یعقوب علیہ السلام کی اولاد نے کہا تھا"نَعْبُدُ اِلٰہَکَ وَ اِلٰـہَ اٰبَآئِکَ اِبْرٰہٖمَ وَ اِسْمٰعِیۡلَ وَ اِسْحٰقَ"۔
۳۴؎ چونکہ اس وقت زکوۃ کے احکام آچکے تھے بلکہ جہاد وغیرہ کے بھی اس لیے زکوۃ کا ذکر بھی کیا۔مطلب یہ ہے کہ حضور انور سارے انسانوں کو حکم دیتے ہیں کہ ایمان لاکر بدنی مالی عبادات کرو اپنے اخلاق درست کرو لہذا اس پر نہ تو یہ اعتراض ہے کہ ہجرت سے پہلے حضور انور نے زکوۃ کا حکم نہیں دیا تھا ابوسفیان سے ملاقات حضور انور کی اس زمانہ میں تھی نہ یہ کہ کفار پر نمازو زکوۃ فرض نہیں۔
۳۵؎ اس نے توریت و انجیل میں حضور انور کی یہ علامات اور تعلیمات پڑھیں تھیں اس لیے اس نے یہ کہا کوئی معجزہ دریافت کیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع