30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۳؎ خیال رہے کہ ملک عرب میں حضرت اسمعیل علیہ السلام سے لے کر حضور انور صلی الله علیہ و سلم تک قریبًا چار ہزار سال کا فاصلہ ہے اس زمانہ میں ملک عرب میں نہ تو کوئی نبی آیا نہ کسی نے دعویٰ نبوت کیا۔لوگ نبوت کو بھول چکے تھے اور نبی کے فیض سے یک سر محروم ہوچکے تھے،رب فرماتاہے:"لِتُنۡذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُہُمْ"اور فرماتا ہے:"وَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیۡہِمْ قَبْلَکَ مِنۡ نَّذِیۡرٍ"یہ لوگ اس زمانہ میں نبوت سے محروم رہنے کی وجہ سے انسانیت تک کھو چکے تھے حضور انور نے ایسوں کو سنبھالا ہے۔
۲۴؎ ہرقل مذہبًا عیسائی تھا،بادشاہ بھی تھا اور اپنے دین کا بڑا عالم بھی،توریت و انجیل کا ماہر تھا،گزشتہ انبیاءکرام کے حالات طیبہ سے پورا خبردار بھی۔اس نے بتایا کہ ہمیشہ انبیاءکرام اپنی ہی قوم میں بڑے عالی نسب و عالی حسب میں آئے کیونکہ نیچی قوم والے کا اونچی قوم میں احترام نہیں ہوتا حتی کہ ابراہیم علیہ السلام کے بعد سارے نبی ان کی اولاد ہی میں آئے کوئی غیر ابراہیمی شخص نبی نہ ہوا،رب فرماتاہے:"وَ جَعَلْنَا فِیۡ ذُرِّیَّتِہِ النُّبُوَّۃَ وَالْکِتٰبَ"۔مرزائے قادیان نرا جھوٹا تھا،اگر نبی ہوتا تو اولاد ابراہیم یعنی سید ہوتا۔سادات کرام کے ہوتے ہوئے مغل بچہ نبی کیسا۔جن لوگوں نے کہا کہ ہر قوم میں نبی ہوئے اس قوم سے بھنگیوں میں بھنگی،چماروں میں چمار انہوں نے غلط کہا آیت کریمہ"وَ اِنۡ مِّنْ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَا فِیۡہَا نَذِیۡرٌ"میں نذیر سے مراد نبی نہیں بلکہ ڈرانے والے مبلغین مراد ہیں۔ہمیشہ نبی اونچی قوم میں آئے نیچے قومیں ان کے تابع رہیں۔خیال رہے کہ اسلام میں کوئی قوم ذلیل نہیں،ہاں بعض قومیں بعض سے افضل ہیں جیسے حضرات سادات کرام دوسری قوموں سے افضل و اشرف ہیں۔اس کی تحقیق ہماری کتاب الکلام المقبول فی طہارۃ نسب الرسول میں ملاحظہ کرو۔
۲۵؎ یعنی اگر وہ شاہی خاندان سے ہوتے پھر دعویٰ نبوت کرتے تو کہا جاسکتا تھا کہ یہ دین کے بہانہ سے اپنے لیے رائے عامہ ہموار کر رہے ہیں کہ اس ذریعہ سے لوگ میرے ہمنوا بن جاویں اور مجھے اپنا بادشاہ بنالیں میرے باپ دادوں کی طرح یہاں یہ بھی نہیں۔خیال رہے کہ حضور نے دین پھیلانے کے لیے ممالک فتح فرمائے وہ بھی بعد ہجرت۔ملک فتح کے لیے دین کو بہانہ نہیں بنایا لہذا اس پر یہ اعتراض نہیں کہ حضور آخر کار بادشاہ تو ہوئے،نیز حضور انور نے بادشاہ بننے کے بعد بھی اپنا گزارہ نہایت معمولی سادہ رکھا،زندگی شریف میں کوئی فرق نہیں آیا،ٹوٹا چھوٹا سا گھر بوریا بستر۔فقر و فاقہ،قناعت رضا اسی طرح رہی،مرزا غلام احمد پندرہ روپیہ ماہوار پر چونگی کا محرر تھا،نبوت کا ڈھونگ رچا کر نواب بن گیا،یہ فرق ہے سچے اور جھوٹے میں۔
۲۶؎ یعنی میں نے گزشتہ نبیوں کی تاریخ پڑھی ہے تمام نبیوں کی اتباع پہلے غریبوں نے کی ہے امیر لوگ بعد میں ساتھ لگ گئے اس قاعدے سے بھی وہ سچے نبی معلوم ہوتے ہیں۔دیکھ لو آج بھی اسلام غریبوں سے ہی آباد ہے علماء،حافظ، مجاہد،غازی،اولیاء الله عمومًا غریبوں میں ہی ہیں۔مسجدیں آباد ہیں تو غریبوں سے،خانقاہوں میں رونق ہے تو غریبوں سے، دین سے الفت ہے تو عمومًا غریبوں کو۔
۲۷؎ سبحان الله! کیسی نفیس دلیل دی یعنی جو ذات کریم تم میں چالیس سال گزارے اور اس دوران میں اس کے منہ سے مخلوق کے متعلق ایک جھوٹ نہ نکلے تو کیسے ہوسکتا ہے کہ چالیس سال کے بعد یکدم الله تعالٰی پر جھوٹ باندھنا شروع کردے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع