دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

دن ہے سب ان کی پناہ لیں گے اس لیے قیامت کی قید لگائی گئی۔(لمعات،مرقات،اشعہ)جو لوگ آج ان سے فریاد کرنے کو شرک کہتے ہیں کل وہ بھی شفاعت کی بھیک انہیں سے مانگیں گے   ؎

ہم بھی محشر میں سیر دیکھیں گے                             نجدی آج ان سے التجا نہ کرے

ورنہ حقیقت یہ ہے کہ آج بھی حضور تمام جہان کے لیے پناہ ہیں انہیں کی پناہ ہے کہ ہم جیسے گنہگار عذابِ الٰہی سے ہوئے بچے ہیں۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور تمام نبیوں کے سردار سب سے افضل ہیں کیونکہ سارے نبی اولاد آدم ہیں اور جب سب نبیوں سے افضل ہوئے تو ساری مخلوق سے افضل ہوئے فرشتے ہوں یا جنات یا کوئی اور مخلوق۔ (اشعہ،مرقات،لمعات)

۲؎ یعنی قیامت میں دوسرے نفخے پر سب سے پہلے ہماری قبر کھلے گی پہلے ہم اٹھیں گے۔ترمذی اور حاکم کی روایت میں ہے کہ پہلے ہماری قبر کھلے گی،پھر ابوبکر صدیق کی،پھر عمر فاروق کی،پھر ہم بقیع والوں کا انتظار کریں گے،پھر مکہ معظمہ کے مدفونین کا ان سب کا حشر ہمارے ساتھ ہوگا۔

۳؎ یہ واقعہ بہت تفصیل سے شفاعت کے بیان میں گزر چکا کہ پہلے شفاعت حضور کریں گے اسی شفاعت کا نام شفاعت کبریٰ ہے،پھر دوسرے شفیع شفاعت کریں گے حتی کہ چھوٹے بچے،ماہ رمضان،قرآن مجید،کعبہ معظمہ وغیرہم شفاعت کریں گے وہ شفاعتیں صغریٰ ہیں اس لیے حضور انور کو شفیع المذنبین کہتے ہیں۔گنہگاروں کو اس وقت پوچھنے والے جب کوئی نہ پوچھے ہم نے عرض کیا   ؎

ہیں جیتےجی کےیہ سارےجھگڑےمچی جوآنکھیں تمام چھوٹے

کریم جلوہ وہاں دکھانا جہانکہ سب منہ پھرا رہے ہیں

ترمذی کی روایت میں ہے کہ سب سے پہلے ہم کو جوڑا پہنایا جاوے گا،عرش کی داہنی طرف خاص جگہ پر ہم جلوہ گر ہوں گے، وہاں ہمارے سواء کوئی کھڑا نہ ہوگا۔(مرقات)احمد،ترمذی،ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ اس دن حمد کا جھنڈا ہمارے ہاتھ ہوگا، حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے سواء سارے نبی ہمارے جھنڈے تلے ہوں گے ہم یہ فخریہ نہیں فرماتے۔(مرقات)

5742 -[4]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الجنةِ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ قیامت کے دن میں تمام نبیوں سے زیادہ تابعین والا(امت والا)ہوں گا ۱؎ اور میں پہلا وہ ہوں جو جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا ۲؎ (مسلم)

۱؎ یعنی قیامت میں سب نبیوں سے زیادہ میری امت ہوگی۔چنانچہ جنتیوں کی ایک سوبیس صفیں ہوں گی جن میں سے اسّی صفیں حضور کی امت کی ہوں گی باقی چالیس صفوں میں سارے نبیوں کی امتیں۔معلوم ہوا کہ زیادہ غلاموں والا ہونا آقا کی عظمت کی دلیل ہے۔چنانچہ قاریوں میں عاصم،اماموں میں حضرت ابو حنیفہ امام اعظم افضل ہیں کہ ان کے متبع زیادہ ہیں،مذہب حنفی مذہب اولیاء ہے اسّی فیصدی ولی حنفی ہیں،دیکھو ہماری کتاب جاءالحق حصہ دوم اور دیکھو مرقات یہ ہی مقام۔

۲؎ یعنی دروازہ جنت ہم ہی کھلوائیں گے حضور انور سے پہلے دروازہ جنت پر نبیوں اور امتوں کا میلہ لگ چکا ہوگا۔حضور انور ابھی محشر میں ہوں گے گرتوں کو سنبھالنے،گنہگاروں کو بخشوانے،فریادیوں کی فریاد رسی میں مشغول ہونگے،ادھر دروازہ جنت بند ہوگا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن