دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۱؎ یعنی آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عبداللہ تک میرا نور جس قبیلہ وخاندان میں رہا وہ ہمیشہ دنیا بھر میں تمام خاندانوں سے بہتر تھا،اس میں اچھی خصلتیں شرافت نجابت تھی اور جن کے پیٹھوں یا پیٹوں میں یہ نور رہا وہ زنا اور کفرو شرک سے محفوظ رہے،از آدم علیہ السلام تا حضرت عبداللہ حضور انور کا کوئی دادا دادی کافر نہ ہوئے سب موحّد مؤمن رہے حتی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والدین مؤمن تھے،خود جناب خلیل نے فرمایا"رَبَّنَا اغْفِرْ لِی وَلِوٰلِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیۡنَ یَوْمَ یَقُوۡمُ الْحِسَابُ" یہاں ولوالدی سے آپ کے باپ تارخ اور والدہ تسلی بنت نمر مراد ہیں اور"وَاغْفِرْ لِاَبِیۡۤ اِنَّہٗ کَانَ مِنَ الضَّآلِّیۡنَ"میں اب سے مراد چچا آزر ہے۔والداور اب کا فرق خیال میں رہے۔

۲؎  قرن کے لفظی معنی ہیں ملنا،اصطلاح میں جماعت کو قرن کہتے ہیں،پھر زمانہ،ہم زمانہ لوگ،گروہ سب کو قرن کہتے ہیں،یہاں مراد ہے جماعت یا گروہ اور جماعت سے مراد ہیں حضور کے باپ داداؤں ماں اور ناناؤں کی جماعت یا اس سے مراد ہے صحابہ کرام اہل بیت اطہار کی جماعت یا مراد ہے تا قیامت حضور کی امت یا حضور کا سارا قبیلہ و خاندان،اگر آخری معنی مراد ہیں تو خیر سے مراد ہے اعلیٰ و اشرف قوم جس کی دنیا میں بڑی عزت کی جاتی ہو۔حضور کے خاندان میں اگرچہ بعض لوگ کافر تھے جیسے ابو لہب وغیرہ مگر تھے اونچے خاندان والے قریشی ہاشمی کہ ان کی دنیا میں بڑی عزت تھی اور دوسرے احتمالات کی بنا پر خیر کے معنی ہیں مؤمن متقی پرہیزگار کہ حضور انور کے والدین دادا نانا سب کے سب مؤمن موحد پرہیزگار تھے،کفر زنا،بری حرکتوں سے محفوظ تھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی"وَمِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ"اور پھر فرمایا"رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیۡہِمْ رَسُوۡلًا مِّنْہُمْ"خدایا میری اولاد میں ایک جماعت مؤمن رہے میرے مولٰی اس مؤمن جماعت میں آخری رسول بھیج۔کیسے ہوسکتا ہے کہ حضور تو نور ہوں حضور کی نسل پاک آباء و اجداد نار والے ہوں،اللہ تعالٰی نے حضور کا نور نورانی لوگوں میں رکھا۔ (اشعۃ اللمعات)

5740 -[2]

وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى كِنَانَةَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ وَاصْطَفَى قُرَيْشًا مِنْ كِنَانَةَ وَاصْطَفَى مِنْ قُرَيْشٍ بَنَى هَاشِمٍ وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَةٍ لِلتِّرْمِذِيِّ: «إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنْ ولد إِبْرَاهِيم إِسْمَاعِيل وَاصْطفى من ولد إِسْمَاعِيل بني كنَانَة»

روایت ہے حضرت واثلہ ابن اسقع سے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اللہ تعالٰی نے اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے کنانہ کو چنا ۱؎ اور کنانہ میں سے قریش کو منتخب فرمایا ۲؎ اور قریش میں سے بنی ہاشم کو چنا اور مجھ کو بنی ہاشم میں سے چنا۳؎ (مسلم)اور ترمذی کی روایت میں ہے کہ اللہ تعالٰی نے اولاد ابراہیم علیہ السلام سے جناب اسماعیل علیہ السلام کو چن لیا۴؎ اور اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے بنی کنانہ کو چن لیا ۵؎

۱؎ لغت میں قریش سمندر کی وہ بڑی اور طاقتور مچھلی ہے جو دوسری مچھلیوں کو کھائے اور اسے کوئی نہ کھاسکے،پھر اس کے معنی ہوگئے غالب جوکسی سے مغلوب نہ ہو،پھر قریش نام ہوگیا نضر ابن کنانہ کی اولاد کا کہ یہ جماعت ہمیشہ سب پر غالب رہی اور تاقیامت سب سے اشرف رہے گی،کیوں نہ رہے کہ حضور انور قریشی ہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن