دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۴؎ یعنی حلال ذریعہ سے روزی کماؤ حرام ذریعوں سے بچو،حرام ذریعوں سے کمانا افراط ہے اور بالکل کمائی نہ کرنا بیکار بیٹھ رہناتفریط درمیانی راہ یہ ہے۔

۵؎  یعنی اگر کبھی روزی کم ملے یا کچھ روز کے لیے نہ ملے تو چوری،جوا،رشوت،خیانت،غصب وغیرہ سے روزی حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو حلال کام کیے جاؤ اس کی مہربانی سے امید رکھو    ؎

گر زمیں رابہ آسماں روزی                          نہ دہندت زیادہ ازروزی

۶؎ یعنی سب کی روزی اﷲ کے ہی پاس ہے اگر تم نے اسے حرام ذریعہ سے حاصل کیا تو وہ حرام ہو کر تم تک پہنچی رب بھی ناراض ہوا مگر ملا وہ ہی جو تمہارا حصہ تھا اور اگر حلال ذریعہ سے حاصل کیا تو وہ حلال ہوکر تمہارے پاس پہنچا اﷲ تعالٰی بھی راضی ہوگیا ملا تمہارا حصہ ہی۔اس سے معلوم ہوا کہ حرام روزی بھی اﷲ کا رزق ہے،نیز اس میں قاعدہ بتایا گیا کہ کسی سے کچھ لینا ہو تو اسے راضی کرکے لو،اﷲ سے سب کچھ لینا ہے تو اسے ہمیشہ خوش کرنے کی کوشش کرو۔یہاں ما عندالله سے مراد وہ روزی ہے جو ہم تک حلال راستہ سے پہنچے،بعض نے فرمایا کہ اس سے مراد جنت ہے۔و الله اعلم! (اشعہ)

5301 -[7]

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا لَيْسَتْ بِتَحْرِيم وَلَا إِضَاعَةِ الْمَالِ وَلَكِنَّ الزَّهَادَةَ فِي الدُّنْيَا أَنْ لَا تَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ بِمَا فِي يَد اللَّهِ وَأَنْ تَكُونَ فِي ثَوَابِ الْمُصِيبَةِ إِذَا أَنْتَ أُصِبْتَ بِهَا أَرْغَبَ فِيهَا لَوْ أَنَّهَا أُبْقِيَتْ لَكَ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَعَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ الرَّاوِي مُنكر الحَدِيث

روایت ہے حضرت ابوذر سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ دنیا میں زہد و تقویٰ نہ تو حلال کو حرام کرلینے سے ہے ۱؎  اور نہ مال برباد کرنے سے ۲؎ لیکن دنیا میں زہد یہ ہے کہ اپنے قبضہ کی چیز پر اس سے زیادہ بھروسہ نہ کر جو الله کے قبضہ میں ہے ۳؎ اور جب تو مصیبت میں گرفتار ہو تو مصیبت کے ثواب میں زیادہ راغب ہو اگر وہ تجھ پر باقی رکھی جاوے ۴؎ (ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب اور عمرو ابن واقد راوی منکر الحدیث ہے۔

۱؎ بعض جھوٹے پیروں فقیروں کو دیکھا گیا کہ وہ گوشت اور دوسرے اعلٰی کھانے نہیں کھاتے ہمیشہ موٹا کھاتے موٹا پہنتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی جھوٹ غیبت،بھنگ چرس،ترک نماز میں مبتلا رہتے ہیں اور اسے فقیری بلکہ اولیائی سمجھتے ہیں وہ لوگ اس فرمان عالی کے مظہر ہیں،یہ لوگ پیر نہیں شیاطین ہیں کہ حرام چیز چھوڑتے نہیں حلال سے محروم ہوجاتے ہیں،فقیری کے لیے بھی علم شریعت کی ضرورت ہے۔

۲؎  مال برباد کرنے کی چند صورتیں ہیں اور وہ سب حرام ہیں: (۱)ناجائز جگہ خرچ کرنا (۲)بلاوجہ مال لٹا دینا (۳)بال بچے ہوتے ہوئے لو گوں میں مال بانٹ دینا (۴)سارا مال خیرات کرکے اپنے اور اپنی اولاد کو بھکاری فقیر بنا دینا۔ہاں حضرت ابوبکر صدیق اور انکے بال بچوں کی طرح جو صابر شاکر متوکل ہو وہ سب خیرات کرے ورنہ آج خیرات کرکے کل بھیک مانگے گا یہ حرام ہے۔

۳؎  یعنی تو متقی جب بنے گا جب تیرے دو اعتقاد ہوجاویں: ایک یہ کہ جو چیز تیرے ملک تیرے قبضہ میں ہے اگر الله نہ چاہے تو تو اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔دوسرے یہ کہ جو چیز نہ تیری ملک ہو نہ تیرے قبضہ میں مگر رب تعالٰی چاہے کہ تو اس سے نفع اٹھائے تو عنقریب وہ چیز تیرے پاس پہنچے گی اور تو اس سے نفع اٹھائے گا۔غرضکہ تیرا توکل الله پر ہو اپنے پر یا اپنی ملک پر یا اپنے قبضہ پر نہ ہو، یہ توکل انسان کو سچا بندہ بنا دیتا ہے۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ خود اپنے گھر میں پکا ہوا کھانا نصیب نہیں ہوا اور جہاں کا خیال بھی نہ ہو وہاں کھانا مل جاتا ہے خود فقیر نے آزمایا ہے یہ واقعات اس فرمان عالی کی شرح ہیں۔

۴؎  یعنی نیز متقی ہونے کی دوسری شرط یہ ہے کہ اگر تجھ پرکوئی آفت آجائے اور تیرا دل چاہے کہ یہ آفت جلد ٹل جاوے پھر تجھے خیال آجائے کہ یہ مصیبت ثواب کا ذریعہ ہے تو تمہارے دل میں اس کی رغبت واقع ہوجانے کی رغبت سے زیادہ ہو،یہاں رغبت کا ذکر ہے دعا کا ذکر نہیں۔مصیبت کی دعا کرنا ممنوع ہے مگر اس کے ثواب کی رغبت کرنا اچھا ہے،جب مصیبت آپڑے تو اس کی تکلیف پر نہ ہو اس کے ثواب پر نظر ہو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن