30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۳؎ کیونکہ اس کا مال اس کے لیے وبال ہے،مال کی وجہ سے اس پر گناہوں کے دروازے بہت کھل جاتے ہیں وہ مال کے نشہ میں نہ کرنے والے کام کرتا رہتا ہے۔اﷲ تعالٰی عثمانی مال دے ابوجہلی مال سے بچائے۔
۱۴؎ یعنی فلاں بدمعاش مالدار کی طرح میں بھی شراب پیتا،جوا کھیلتا،زنا کرتا۔کروں کیا کہ یہ کام پیسہ سے ہوتے ہیں اور میرے پاس پیسہ نہیں۔
۱۵؎ یعنی یہ بدنصیب بغیر کچھ کیے سب کچھ کررہا ہے کرنے والوں کے ساتھ دوزخ میں جارہا ہے۔
|
5288 -[5] وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى إِذَا أَرَادَ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ» . فَقِيلَ: وَكَيْفَ يَسْتَعْمِلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ الموتِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اﷲ تعالٰی جب کسی بندے کی بھلائی چاہتا ہے تو اس سے کام لیتا ہے ۱؎ عرض کیا گیا یارسول الله کیسے کام لیتا ہے ۲؎ فرمایا اسے موت سے پہلے نیک اعمال کی توفیق دیتا ہے۳؎ (ترمذی)۴؎ |
۱؎ غالبًا بندہ سے مراد بندہ مؤمن ہے یعنی اﷲ تعالٰی اپنے بندہ مؤمن کی جب بھلائی چاہتا ہے تو نہ تو اسے رہنے دے کہ وہ اپنی زندگی برباد و ضائع کردے،نہ اسے گناہوں میں مبتلا ہونے دے۔ممکن ہے کہ عبد سے مراد ہر بندہ مؤمن و کافر ہے،الله تعالٰی اپنے بندہ کو کافر نہیں رہنے دیتا آخر کار وہ مؤمن ہوجاتا ہے۔
۲؎ یعنی انسان کام ہمیشہ ہی کرتا ہے کوئی شخص بے کار نہیں رہتا جاگنا،چلنا،پھرنا بھی تو کام ہی ہیں سرکار نے کام سے کون سا کام مراد لیا ہے۔
۳؎ یعنی کام سے مراد نیک کام ہیں اور کام لینے سے مراد اس کی موت کے قریب کام لینا ہے۔مطلب یہ ہے کہ ایسے بندے کا انجام اچھا ہوتا ہے اگرچہ زندگی گناہوں میں گزارے مگر توبہ کرکے گناہوں کا کفارہ ادا کرکے مرتا ہے خاتمہ کا اعتبار ہے۔اس حدیث سے دو فائدے حاصل ہوئے: ایک یہ کہ مؤمن کی زندگی موت سے افضل ہے۔(اشعہ)کہ زندگی عمل کا وقت ہے دوسرے ہر کسی گنہگار کے متعلق ہم فیصلہ نہیں کرسکتے کہ وہ دوزخی ہی ہے یہ تو اﷲ کو خبر ہے،ممکن ہے کہ وہ مرتے وقت نیک ہوجائے۔خیال رہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ موت زندگی سے افضل ہے کہ وہ راحت آرام اور اپنے کام کے پھل پانے کا زمانہ ہے۔عشاق کہتے ہیں کہ حضور انور صلی الله علیہ وسلم کی حیات شریف کے زمانہ میں مؤمن کی زندگی فراق کا زمانہ ہے موت یار کے دیدار کا ذریعہ ہے۔
سنا ہے قبر میں دیدار ہوگا بے حجابانہ کفن کو پھاڑ کر اٹھیں گے مردے اپنی مدفن سے
۴؎ یہ حدیث حاکم نے بسند صحیح،احمد،ابن حبان،طبرانی نے مختلف صحابہ سے مختلف عبارتوں سے روایت کی۔(مرقات)
|
5289 -[6] وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ. وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا وَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ |
روایت ہے حضرت شداد ابن اوس سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو قریب کردے ۲؎ اور بعد موت کے لیے عمل کرے۳؎ عاجز وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشات کے پیچھے لگادے اور اﷲ پر آرزو میں رکھے ۴؎ (ترمذی،ابن ماجہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع