دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

الفصل الثانی

دوسری فصل

5285 -[2]

عَن أبي بكرةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ خيرٌ؟ قَالَ:«مَن طالَ عمُرُه وحسُنَ عَمَلُهُ».قَالَ:فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ:«مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ».رَوَاهُ أَحْمَدُوَالتِّرْمِذِيُّ والدارمي

روایت ہے حضرت ابوبکرہ ۱؎ سے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول الله کون آدمی اچھا ہے فرمایا جس کی عمر بھی لمبی ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں ۲؎ عرض کیا تو کون آدمی برا ہے فرمایا جس کی عمر دراز ہو اور اس کے عمل برے ہوں۔(احمد،ترمذی،دارمی)

۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،اہل طائف سے ہیں،آپ کے حالات بیان ہوچکے ہیں۔

۲؎ یعنی جس کی عمر درازہو اور اس کی نیکیاں زیادہ ہوں ہر دن اس کی نیکیاں بڑھائے ایسا شخص بہت ہی خوش نصیب ہے،اور جس کی نیکیاں گناہوں کے برابر ہوں وہ نمبر دوم کا خوش نصیب ہے۔ایسا شخص مشکل سے ملے گا جو زندگی میں کبھی کوئی گناہ نہ کرے،یہ شان حضرات انبیاء کرام کی ہے یا خاص اولیاء اﷲ کی،یہاں وہ ہی معنی مراد ہیں جو ہم نے عرض کیے۔

5286 -[3]

وَعَن عبيد بن خَالِد أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَقُتِلَ أَحَدُهُمَا ثُمَّ مَاتَ الْآخَرُ بَعْدَهُ بِجُمُعَةٍ أَوْ نَحْوِهَا فَصَلَّوْا عَلَيْهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«مَا قُلْتُمْ؟ »قَالُوا:دَعَوْنَا اللَّهَ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ وَيَرْحَمَهُ وَيُلْحِقَهُ بِصَاحِبِهِ.فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَأَيْنَ صَلَاتُهُ بَعْدَ صَلَاتِهِ وَ عَمَلُهُ بَعْدَ عَمَلِهِ؟»أَوْ قَالَ: «صِيَامُهُ بَعْدَ صِيَامِهِ لِمَا بَيْنَهُمَا أَبْعَدُ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَ النَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت عبید ابن خالد سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے دو شخصوں کے درمیان بھائی چارہ فرمایا ۱؎ تو ان میں سے ایک اﷲ کی راہ میں مارا گیا پھر ایک ہفتہ یا اس کے قریب میں دوسرا آدمی فوت ہوا ۲؎ لوگوں نے اس پر نماز پڑھی تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا تم نے کیاکہا ۳؎ عرض کیا ہم نے اﷲ سے دعا کی کہ اسے بخش دے اس پر رحم کر اسے اس کے ساتھی سے ملادے۴؎ تب نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اس شہید کے بعد اس کی نمازیں اور اس کے عمل یا فرمایا شہید کے روزوں کے بعد اس کے روزے کہاں گئے ان کے درمیان کا فاصلہ آسمان و زمین کے فاصلہ سے زیادہ ۵؎ دراز ہے(ابوداؤ د،نسائی)

۱؎ یعنی وہ بڑا بدنصیب ہے جس کی زندگی دراز اور اس کے گناہ نیکیوں سے زیادہ ہوں،اس کی زندگی ہر دن اس کے گناہوں میں اضافہ کرے۔

۲؎ یہ حدیث طبرانی،حاکم،بیہقی ابو نعیم نے مختلف راویوں اور مختلف الفاظ سے روایت فرمائی ان الفاظ سے اور حضرت ابوبکرہ سے صرف ان دو کتب میں ہی ہے۔(مرقات)آپ صحابی ہیں،آپ کی کنیت ابو عبداﷲ ہے،کوفہ کے رہنے والے ہیں،مہاجر ہوکر مدینہ منورہ میں حاضر ہوئے لہذا مہاجر ہیں۔(اشعہ،مرقات)یا تو یہ دونوں شخص مہاجر تھے یا ایک ان میں سے مہاجر تھے دوسرا انصاری،دوسرا احتمال قوی ہے کیونکہ عقد مواخات بھائی چارے کا رشتہ مہاجر اور انصاری میں کیا جاتا تھا۔یہ پتہ نہیں چلا کہ شہید کون صاحب ہوئے مہاجر یا انصاری، بہرحال ایک صاحب پہلے شہید ہوئے ہیں اور دوسرے صاحب کچھ بعد اپنے بستر پر فوت ہوئے۔

۳؎ یعنی اس میت کی نماز جنازہ میں تم نے اس کے لیے کیا دعا کی۔خیال رہے کہ نماز جنازہ میں دعاء ماثورہ تو پڑھی ہی جاتی ہے اس کے علاوہ اور دوسری دعاؤ ں کی بھی اجازت ہے،حضور صلی الله علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں اور بہت دعائیں کی ہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن