دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5266 -[36]

وَعَن زيدِ بنِ أسلمَ قَالَ: اسْتَسْقَى يَوْمًا عُمَرُ فَجِيءَ بِمَاءٍ قَدْ شيبَ بعسلٍ فَقَالَ: إِنَّه لطيِّبٌ لكني أَسْمَعُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ نَعَى عَلَى قَوْمٍ شَهَوَاتِهِمْ فَقَالَ (أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا)فَأَخَافُ أَنْ تَكُونَ حَسَنَاتُنَا عُجِّلَتْ لَنَا فَلَمْ يشربْه. رَوَاهُ رزين

روایت ہے حضرت زید ابن اسلم سے  ۱؎ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت عمر نے پانی مانگا توایسا پانی لایا گیا جو شہد سے مخلوط تھا۲؎ فرمایا یہ بہت اچھا ہے مگر میں اﷲ عزوجل کو سن رہا ہوں کہ اس نے لوگوں پر ان کی خواہشات سے عیب لگایا ۳؎ کہ فرمایا کہ تم اپنی پسندیدہ چیز اپنی دنیاوی زندگی میں حاصل کرچکے ان سے نفع لے چکے،میں ڈرتا ہوں ۴؎ کہ ہماری نیکیاں جلدی دے دی گئی ہوں چنانچہ آپ نے وہ نہ پیا ۵؎  (رزین)

۱؎ آپ حضرت عمر رضی الله عنہ کے غلام ہیں،مدنی ہیں،تابعی ہیں،بڑے فقیہ عالم محدث اور زاہد و متقی ہیں، ۱۳۶ھ؁  ایک سو چھتیس میں وفات پائی۔ (مرقات،اکمال)

۲؎  یعنی بجائے سادہ پانی کے شہد کا ٹھنڈا شربت لایا گیا۔

۳؎ یعنی اس وقت مجھے پیاس بھی ہے اور یہ شربت لذیز بھی ہے دل پینے کو بہت چاہ رہا ہے مگر مجھے یہ آیت کریمہ یاد آرہی ہے۔

۴؎ خیال رہے کہ یہ آیت کریمہ کفار کے متعلق ہے مگر حضرت عمر رضی الله عنہ پر اس وقت خوف الٰہی حد درجہ کا طاری تھا،خیال فرمایا کہ اس آیت کے الفاظ عام ہیں،ہوسکتا ہے کہ اس میں ہم بھی داخل ہوجاویں لہذا بہتر یہ ہے کہ اس وقت نہ پیوں۔الله والوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں کبھی ان پر خوف کا غلبہ ہوتا ہے،کبھی امید کا لہذا یہ اعتراض نہیں ہوسکتا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم نے بلکہ حضرات صحابہ نے مرغ بٹیریں بھی کھائیں ہیں۔

۵؎ اس حالت میں یہ شربت چھوڑنا انتہائی زہد و تقویٰ ہے جس پر بڑا اجر ہے اور دوسرے وقت الله کی نعمتیں خوب کھا کر خوب شکر کرنا عبادت ہے،غرضکہ صبر کا اور وقت ہے شکر  کا  دوسرا وقت۔شعر

اگر درویش برحالے بماندے                                       دوست از دو عالم برفشاندے

5267 -[37]

وَعَن ابنِ عمَرَ قَالَ: مَا شبِعنا من تمر حَتَّى فتحننا خَيْبَرَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ ہم چھوہاروں سے سیر نہ ہوئے حتی کہ ہم نے خیبر فتح کرلیا ۱؎(بخاری)

۱؎ یعنی ہم مہاجرین صحابہ نے فتح خیبر سے پہلے بہت تنگی کی زندگی گزاری خیبر فتح ہونے پر الله نے ہم پر بڑی وسعت کردی،خیبر میں باغات بہت زیادہ ہیں،فقیر نے زیارت کی ہے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن