دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

باب فضل الفقراء و ما کان من عیش النّبیّ صلی اللہ علیہ و سلم

فقیروں کی بزرگی کا بیان   ۱؎  اور نبی صلی الله علیہ و سلم کی زندگی شریف کیسی تھی  ۲؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎    فقر کے معنی ہیں خالی ہونا،فقیر وہ جو مال سے خالی ہو۔شریعت میں فقیر وہ ہے جس کے پاس مال کم ہو،طریقت میں فقیر وہ ہے جس کا دل تکبرو غرور سے خالی ہو،اُس میں تواضع،انکسار،مساکین سے محبت ہو فقیر ہے۔ صبر الله کی رحمت ہے اس کی بہت تعریفیں آئی ہیں اور فقر مع ضجر یعنی بے صبری والا فقر الله کا عذاب ہے ۔اس کے متعلق ارشاد ہوا کہ کبھی فقر کفر بن جاتا ہے۔اس باب میں پہلی قسم کے فقراء کی تعریفیں ہوں گی جو مع صبر ہو۔

۲؎   سبحان الله! ان دونوں مضمونوں کا اجتماع بڑا ہی پیارا ہے،فقر محمدی مسلمان کا طرہ امتیاز ہے۔ شعر

سروری در دین ماخدمت گری است                             عدل فاروقی و فقر حیدری است

حق یہ ہے کہ فقیر صابر افضل ہے امیر شاکر سے،قرآن کریم نے فرمایا کہ اگر تم شکر کرو گے تو تمہیں او ر زیادہ نعمتیں دیں گے اور صبر کے متعلق فرمایا الله صابروں کے ساتھ ہے۔ کسی نے حضور غوث الثقلین شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی سے پوچھا کہ فقیر صابر افضل ہے یا امیر شاکر،فرمایا ان دونوں سے فقیر شاکر افضل ہے یعنی فقیری بلا نہیں تاکہ اس پر صبرکرو بلکہ الله تعالٰی کی نعمت ہے اس پر شکر کرو۔احناف کے نزدیک فقیر وہ ہے جس کے پاس نصاب سے کم مال ہو اور مسکین وہ جس کے پاس بالکل مال نہ ہو،شوافع کے ہاں اس کے برعکس ہے۔(اشعہ)حضور صلی الله علیہ وسلم کا فقر اختیاری تھا اگر آپ چاہتے تو  آپ کے ساتھ سونے کے پہاڑ رہتے۔(حدیث شریف)

5231 - [1]

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رُبَّ أَشْعَثَ مَدْفُوعٍ بِالْأَبْوَابِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوہریرہ  رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بہت سے پراگندہ بال دروازوں سے نکالے ہوئے  ۱؎  اگر الله پر قسم کھالیں تو الله انہیں بری کرے ۲؎ (مسلم)

۱؎  اس فرمان عالی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دنیا داروں کے دروازوں پر جاتے ہیں وہاں سے نکالے جاتے ہیں وہ تو رب کے دروازے کے سوا کسی کے دروازے پر نہیں جاتے،بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کی حقیقت سے دنیا غافل ہے،اگر وہ کسی کے پاس جاتے تو وہ ان سے ملنا گوارہ نہ کرتا،رب نے انہیں دنیا والوں سے ایسا چھپایا ہوا ہے جیسے لعل پہاڑ میں یا موتی سمندر میں تاکہ لوگ ان کا وقت ضائع نہ کریں۔

۲؎  اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: کہ ایک یہ کہ وہ بندہ اگر الله تعالٰی کو قسم دے کر کوئی چیز مانگے کہ خدایا تجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی یہ کردے تو رب تعالٰی ضرور کردے یہ ہے بندہ کی ضد اپنے رب پر۔دوسرے یہ کہ اگر وہ بندہ خدا کے کام پر قسم کھا کر لوگوں کو خبر دے دے تو خدا اس کی قسم پوری کردے مثلًا وہ کہہ دے کہ خدا کی قسم تیرے بیٹا ہوگا یارب کی قسم آج بارش ہوگی تو رب تعالٰی ان کی زبان سچی کرنے کے لیے یہ کردے،بعض لوگ بزرگوں کی زبان سے کچھ کہلواتے ہیں حضور کہہ دو کہ تیرے بیٹا ہوگا،کہہ دو کہ تو مقدمہ میں کامیاب ہوگا اس عمل کا ماخذ یہ حدیث ہے۔(اشعۃ اللمعات)حضرت غوث بہاؤ الحق ملتانی اور بوڑھی عورت کا واقعہ اس کا ثبوت ہے کہ عورت نے کہا بہاء الحق واپس آجاؤ الله کی قسم آج بارش ہوجائے گی میں بارش کرادوں گی،حضرت یوسف علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام کی سیف زبانی تو قرآن کریم میں مذکور ہے،اس کی تحقیق ہماری کتاب فہرست القرآن میں دیکھو۔

5232 -[2]

وَعَن مُصعب بن سعدٍ قَالَ: رَأَى سَعْدٌ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَى مَنْ دُونَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِكُمْ؟» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت مصعب ابن سعد سے  ۱؎ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے سمجھا کہ ا نہیں اپنے سے نیچوں پر بزرگی ہے ۲؎ تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے کمزوروں کی برکت سے ہی مدد کیے جاتے ہو اور روزی دیئے جاتے ہو ۳؎(بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن