30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لیے حضرت خلیل نے عرض کیا تھا کہ مولٰی مردے جلا کر دکھادے تاکہ میں اس پر صرف خبیر نہ رہوں بصیر بھی ہوجاؤں،خلیل کو مردے اور ان کا جی اٹھنا دکھایا گیا،حضور کو جِلانے والا خود حی قیوم دکھایا گیا صلی الله علیہ وسلم۔
۲؎ یہ واقعہ اس دعویٰ کی تائید کے طور پر بیان فرمایا گیا کہ بنی اسرائیل کی بچھڑا پرستی کی خبر موسیٰ علیہ السلام کو رب نے ہی دی تھی جو بالکل یقینی سچی تھی مگر آپ کو جوش غضب جب آیا اور توریت کی تختیاں آپ نے جب ڈالیں جب کہ اس کو آنکھوں سے مشاہدہ فرمایا،اس کی تفصیل و تشریح ہماری تفسیر میں دیکھو۔
یہ مرآت جلد ہفتم آج ۵ ذی قعدہ ۱۳۸۷ھ ۵ فروری ۱۹۶۸ء بروز دوشنبہ ختم ہوئی،رب تعالٰی آٹھویں جلد بھی مکمل کرائے !
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع