30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کم ملے،نبوت کے متعلق رب فرماتاہے:"وَمَاۤ اَرْسَلْنَا مِنۡ قَبْلِکَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ"۔نبوت کے فرائض عورت انجام نہیں دے سکتی،پردہ میں رہ کر عام تبلیغ نہیں ہوسکتی۔یہ بھی خیال رہے کہ یہاں نساء سے مراد اس زمانہ کی عورتیں ہیں لہذا اس سے لازم یہ نہیں آتا کہ حضرت آسیہ و مریم جناب فاطمہ زہرا خدیجہ اور عائشہ صدیقہ سے افضل ہوں،یہ بیبیاں حضرت آسیہ و مریم سے افضل ہیں۔شعر
مریم ازیک نسبت عیسیٰ عزیز از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز
نور چشم رحمۃ للعالمین آں امام الاولین و آخرین
بانوے آن تاجدار ھل اتی مرتضٰی مشکل کشا شیر خدا
مادرآں مرکز پر کار عشق مادر آں قافلہ سالار عشق!
۲؎ یعنی جناب عائشہ صدیقہ از آدم علیہ السلام تا روز قیامت تمام عورتوں سے ایسی افضل ہیں جیسے ثرید کھانا باقی تمام کھانوں سے افضل، ثرید شوربے میں روٹی بھگو کر پکا ہوا کھانا۔اس میں گفتگو ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ فاطمہ زہرا خدیجۃ الکبریٰ ان تینوں میں افضل کون ہے۔محققین علماء کا قول ہے کہ یہ تینوں مختلف جہات سے افضل ہیں،اس میں بحث نہ کی جاوے تو بہتر ہے،حضرت عائشہ جیسی عالمہ حسن خلقت حسنِ خلق شیریں گفتار ذہینہ ذکیہ بی بی نہ پیدا ہوئی نہ پیدا ہو،آپ بڑی عالمہ محدثہ فقیہہ ہیں،آپ کی براءت میں سورۂ نور کی اٹھارہ آیتیں نازل ہوئیں۔شعر
یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ ان کی پرنور صورت پہ لاکھوں سلام
بنت صدیق آرام جان نبی اس حریم براءت پہ لاکھوں سلام
نبوت کے بعد صدیقیت ہے اور عائشہ صدیقہ ہیں،ابوبکر صدیق ہیں۔
۳؎ یعنی وہ حدیثیں مصابیح میں یہاں مذکور تھیں،ہم نے مشکوۃ شریف میں وہاں یعنی باب المفاخرۃ میں بیان کردیں ان کی شرح وہاں ہی دیکھو۔
|
5725 -[28] عَن أبي رزين قَالَ: قلت: يَا رَسُول الله أَيْن رَبُّنَا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ خَلْقَهُ؟ قَالَ: «كَانَ فِي عَمَاءٍ مَا تَحْتَهُ هَوَاءٌ وَمَا فَوْقَهُ هَوَاءٌ وَخَلَقَ عَرْشَهُ عَلَى الْمَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: قَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ: الْعَمَاءُ: أَيْ لَيْسَ مَعَه شَيْء |
روایت ہے حضرت ابن رزین سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول الله اپنی مخلوق پیدا فرمانے سے پہلے ہمارا رب کہاں تھا فرمایا ہلکے بادل میں تھا ۲؎ نہ اس کے نیچے ہوائیں نہ اس کے اوپر ہوا اور اپنا عرش پانی پر پیدا فرمایا۳؎ (ترمذی)اور فرمایا کہ یزید ابن ہارون نے کہا ہلکے بادل سے مراد ہے کہ اس کے ساتھ کوئی چیز نہ تھی۴؎ |
۱؎ آپ کا نام یقیط ابن عامر ابن صبرہ ہے،طائف کے رہنے والے ہیں،مشہور صحابی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع