دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۵؎ یعنی وہ سب بیویاں حا ملہ ہوتیں جو حاملہ ہوتی سب کے لڑے پیدا ہوتے زندہ رہتے اور راہِ خدا میں جہاد کرتے۔اس سے معلوم ہوا کہ کسی کام میں اپنے پر بھروسہ نہ کرے رب تعالٰی پر توکل کرے تو ان شاءاﷲ کامیابی ہوتی ہے،آئندہ کام پر ان شاءاﷲ ضرور کہے اور گزشتہ کام پر ان شاءاﷲ کہنا برکت کے لیے درست ہے جیسے ان شاءاﷲ میں مسلمان ہوں یعنی الله کے فضل سے میں مؤمن ہوچکا ہوں۔

5721 -[24]

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَانَ زَكَرِيَّاء نجارا» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے انہیں سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ زکریا علیہ السلام بڑھئی کا کام کیا کرتے تھے ۱؎ (مسلم)

۱؎  یعنی زکریا علیہ السلام لکڑی سازی کا کام کرتے تھے اس کی آمدنی سے اپنا گزارہ کرتے تھے،کسی نبی نے نبوت کو ذریعہ معاش نہ بنایا۔ مرزا قادیانی پہلے ایک نہایت غریب آدمی تھا،جھوٹی نبوت کا ڈھونگ رچا کر نواب بن گیا،شاہانہ زندگی گزار گیاسارے سچے نبیوں نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے زندگی گزاری۔کس نبی نے کیا پیشہ اختیار کیا یہ ہماری تفسیرنعیمی پارہ اول میں ملاحظہ کرو۔خیال رہے کہ حضرات انبیاءکرام نے اگرچہ لکڑی لوہے زنبیل سازی وغیرہ اختیار فرمائی مگر انہیں بڑھئی یا لوہار وغیرہ کہنا حرام ہے کہ یہ الفاظ توہین آمیز ہیں۔

5722 -[25] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى بن مَرْيَمَ فِي الْأُولَى وَالْآخِرَةِ الْأَنْبِيَاءُ أُخْوَةٌ مِنْ عَلَّاتٍ وَأُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ وَلَيْسَ بَيْنَنَا نَبِي» .

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ میں عیسیٰ ابن مریم سے دنیا و آخرت میں قریب تر ہوں ۱؎  حضرات انبیاء علاتی بھائی ہیں جن کی مائیں مختلف ہیں اور ان کا دین ایک ہے۲؎  ہم دونوں کے درمیان کوئی نبی نہیں۳؎ (مسلم، بخاری)

۱؎  یہاں قرب سے مراد زمانہ کا قرب ہے،حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں حضورصلی الله علیہ و سلم سے اس طرح قریب ہیں کہ ان دونوں حضرات کے درمیان کوئی نبی نہیں۔حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام ہی قریب قیامت اسلام کی خدمت کریں گے،آپ ہی حضور انور کے روضہ اقدس میں دفن ہوں گے،حضورصلی الله علیہ و سلم کی ولادت پاک   ۵۷۰؁  پانچ سوستر عیسوی میں ہے،آخرت میں اس کے قریب ہوں گے کہ تمام عالم کو جو تلاش شفیع میں سرگرداں ہوں گے حضرت عیسیٰ علیہ ا لسلام ہی حضور انور کا پتہ دیں گے کہ آج تمہاری دستگیری کرنے والا سواء حضورصلی الله علیہ و سلم کے اور کوئی نہیں،حضرت روح الله پر ہماری جانیں فدا جو دنیاو آخرت میں حضور انور کے مبشر ہیں جیسے صبح کا ستارہ جو سورج نکلنے کی بشارت دے کر لوگوں کو جگاتا ہے۔

۲؎  اصول اور قواعد کو دین کہتے ہیں،فروعی مسائل کو مذہب۔ہم اور شوافع مذہبًا قدرے مختلف ہیں مگر تمام آئمہ کا دین اسلام ہے،اسی طرح توحیدورسالت میں تمام انبیاءکرام مشترک تھے مگر فروعی مسائل میں ان میں اختلاف تھا جیسے علاتی بھائی بہن کہ مائیں ان کی مختلف ہوتی ہیں باپ ایک ہی یہی حال حضرات صوفیاءکرام کے اختلاف کا ہے قادری، چشتی،نقشبندی،سہروردی وہ حضرات خود کہتے ہیں انباء السیل احیان لیس بینھم خلاف۔(مرقات)

۳؎  نہ حضورصلی الله علیہ و سلم سے پہلے نہ حضور کے زمانہ میں اس دوران میں کوئی نبی روئے زمین پر تشریف نہ لائے نہ صاحب شریعت نبی نہ غیر صاحب شریعت اس لیے حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے اعلان فرمایا تھا"وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ"لہذا جو شخص عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں کو نبی مانے یا حضور صلی الله علیہ و سلم کے زمانہ میں اور کسی کو کسی طبقہ کا نبی مانے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن