30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵؎ فی لقائہ میں ہ کامرجع حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں،آیت کریمہ یہ ہے"وَلَقَدْ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الْکِتٰبَ فَلَا تَکُنۡ فِیۡ مِرْیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآئِہٖ"یعنی اے محبوب صلی الله علیہ و سلم آپ موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات میں کچھ تردد نہ کریں وہ خواب و خیال نہ تھا بلکہ واقعی حقیقی چیز تھی،یا اے قرآن خوان مسلمان حضورصلی الله علیہ و سلم کی موسیٰ علیہ السلام سے جو ملاقات ہوئی اس میں تو کچھ شک نہ کر وہ بالکل صحیح یقینی چیز ہے۔معلوم ہوا مقبولان بارگاہِ بعد وفات زندہ ہوتے ایک دوسرے زندوں مردوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں،سوال جواب کرتے ہیں،فرماتاہے:"وَسْـَٔلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنۡ قَبْلِکَ مِنۡ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنۡ دُوۡنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِـہَۃً یُّعْبَدُوۡنَ"یہ آیات حفظ کرلینی چاہیے۔
|
5716 -[19] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْلَةً أُسْرِيَ بِي لَقِيتُ مُوسَى - فَنَعَتَهُ -: فَإِذَا رَجُلٌ مُضْطَرِبٌ رَجِلُ الشَّعْرِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ وَلَقِيتُ عِيسَى رَبْعَةً أَحْمَرَ كَأَنَّمَا خَرَجَ مِنْ دِيمَاسٍ - يَعْنِي الْحَمَّامَ - وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ وَأَنَا أَشْبَهُ وَلَدِهِ بِهِ " قَالَ: " فَأُتِيتُ بِإِنَاءَيْنِ: أَحَدُهُمَا لَبَنٌ وَالْآخَرُ فِيهِ خَمْرٌ. فَقِيلَ لِي: خُذْ أَيَّهُمَا شِئْتَ. فَأَخَذْتُ اللَّبَنَ فَشَرِبْتُهُ فَقِيلَ لِي: هُدِيتَ الْفِطْرَةَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أمتك ". |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ ملا میں معراج کی رات حضرت موسیٰ سے۱؎ حضور نے ان کا حلیہ بیان کیا کہ وہ درمیانہ قد آدمی ہیں سیدھے بال والے ۲؎ گویا کہ وہ شنوء ہ کے آدمیوں میں سے ہیں اور میں حضرت عیسی علیہ السلام سے ملا درمیانہ قد سرخ رنگ گویا حمام سے نکلے ہیں اور میں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا ان کی اولاد میں اس سے زیادہ مشابہ میں ہوں،فرماتے ہیں میرے پاس دو برتن لائے گئے جن میں سے ایک میں دودھ تھا دوسرے میں شراب تھی۳؎ مجھ سے کہا گیا ان میں سے جو آپ چاہیں لیں۴؎ تو میں نے دودھ اختیار کیا اسے پی لیا تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ کو فطرت کی ہدایت دی گئی۵؎ اگر شراب اختیار کرتے تو آپ کی اُمت گمراہ ہوجاتی۶؎ (مسلم،بخاری) |
۱؎ معراج میں حضور صلی الله علیہ و سلم نے موسیٰ علیہ السلام سے تین بار ملاقات کی انہیں قبر میں نماز پڑھتے دیکھا،پھر بیت المقدس میں انہیں نماز پڑھائی،پھر عرش پر جاتے ہوئے چھٹے آسمان پر پھر عرش سے واپسی میں نمازیں کم کرانے کے لیے آٹھ بار اس لیے خصوصیت سے موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات کا ذکر اہتمام سے کیا گیا ورنہ سارے نبیوں سے اس شب ملاقات ہوئی ہے،یہ بات یاد رکھنی چاہیے۔
۲؎ ابھی گزشتہ حدیث میں جعد آیا تھا وہاں جعد کے معنی ہیں پہلوانوں کا سا بھرا ہوا جسم لہذا یہ حدیث گزشتہ کے خلاف نہیں اور اگر وہاں جعد کے معنی ہوں گھونگر والے بال تو اس فرمان عالی کا مطلب یہ ہوگا کہ سارے بال سیدھے کناروں پر قدرے خم دار جسے کہتے ہیں چھلے والے بال لہذا دونوں حدیثیں درست ہیں۔
۳؎ خیال رہے کہ فیہ خمر فرماکر بتایا گیا کہ شراب اس برتن میں تھوڑی سی تھی اور احدھما لبن فرماکر بتایا کہ دودھ برتن میں بہت زیادہ تھا گویا خود برتن دودھ بن گیا تھا،دنیا کی ہدایت اور ایمان و اعمال دودھ کی شکل میں پیش ہوئے اور یہاں کی بدعقیدگی بدعملیاں شراب کی صورت میں دکھائی گئیں،یہاں کے اعمال وہاں اجسام ہیں۔
۴؎ یہ اختیار دینا فرشتوں کو دکھانے کے لیے تھا کہ الله تعالٰی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی امت کو حضور کی برکت سے محفوظ رکھے گا۔ (ازمرقات)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع