دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۶؎  یعنی موسیٰ علیہ السلام مجھ سے پہلے کھڑے ہوئے عرش کا کنارہ پکڑے ہوں گے۔خیال رہے کہ یہ موسیٰ علیہ السلام کی حضور انورصلی الله علیہ و سلم پر جزوی فضیلت ہے جو کلی فضیلت کے خلاف نہیں جیسے حضرت آدم کا مسجود ملائکہ اور ابوالبشر ہونا یا عیسیٰ علیہ ا لسلام کا بغیر والد پیدا ہونا کلیۃً حضور انور ہی تمام انبیاءعلیہم السلام افضل ہیں۔

۷؎  یعنی اس نفخہ میں سب لوگ بے ہوش نہ ہوں گے بعض مستثنٰی بھی رہیں گے،جسے رب نے فرمایا" اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللہُ"والله اعلم! وہ ان مستثنٰی لوگوں میں سے ہیں یا مجھ سے پہلے ہوش میں آگئے۔

۸؎  یعنی موسیٰ علیہ السلام طور پر تجلی الٰہی دیکھ کر بے ہوش ہوچکے ہیں"فَلَمَّا تَجَلّٰی رَبُّہٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَہٗ دَکًّا وَّ خَرَّ مُوۡسٰی صَعِقًا"۔غالبًا وہ بے ہوشی حساب میں لگائی گئی،آج بے ہوشی سے محفوظ رہے۔خیال رہے کہ لاادری میں علم عطا الٰہی کی نفی نہیں بلکہ علم بالدلائل کی نفی ہے۔درایت عقلی علم کو کہتے ہیں،اور یہاں اس کا مقصد ہے،عدم اعلام(نہ بتانا)جیسے"مَاۤ اَدْرِیۡ مَا یُفْعَلُ بِیۡ وَلَا بِکُمْ"میں نہیں جانتا کہ قیامت میں تمہارے ساتھ کیا ہوگا اور میرے ساتھ کیا ہوگا وہاں بھی درایت کی نفی ہے علم کی نفی نہیں۔

۹؎  متی یونس علیہ السلام کی والدہ کا نام شریف ہے،بعض نے فرمایا کہ آپ کے والد کا نام ہے۔حضرت یونس علیہ السلام نبی ہیں مگر اولو العزم نبی،رب فرماتاہے:"وَ لَا تَکُنۡ کَصَاحِبِ الْحُوۡتِ"اس لیے خصوصیت سے حضور انور نے ان کا نام شریف لیا۔یہاں بزرگی نہ دینے کے وہ ہی معانی ہیں جو ابھی عرض کیے گئے یعنی اصلی نبوت میں فضیلت دینا کہ یہ کفر ہے"لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ"یا اپنی طرف سے گھڑ کر فضیلت دینا کہ یہ حرام ہے یا اس طرح فضیلت دینا کہ دوسرے نبی کی توہین ہوجاوے۔کسی شخص نے اعلٰی حضرت قدس سرہ کے سامنے یہ شعر پڑھا۔ع

شان یوسف جو دبی وہ بھی یہاں آکے دبی

آپ نے فرمایا یہ کفر ہے اس طرح کہو شان یوسف جو بڑھی وہ بھی اس در سے بڑھی۔سبحان الله! کیسی پیاری اصلاح ہے۔

۱۰؎  اس کے مطلب بھی وہ ہی ہیں جو ابھی عرض کیے گئے کہ کسی نبی کی ایسی فضیلت بیان کرنا جس سے دوسرے نبی کی توہین ہو یہ سخت جرم ہے جس کی مثال اس شعر میں ہے۔

چہارم چرخ ہی پر رہ گئی بس حضرت عیسیٰ                                مگر عرش بریں پر جا کے محبوب خدا ٹھہرے

یہ حرام ہے کہ بس رہ گئے کہنا نبی کی توہین ہے۔

5710 -[13] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ: إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى ". وَفِي رِوَايَةِ البُخَارِيّ قَالَ: " من قَالَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى فقد كذب "

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کسی بندے کو لائق نہیں کہ کہے کہ میں یونس ابن متی سے افضل ہوں ۱؎ (مسلم،بخاری)اور بخاری کی روایت میں ہے کہ فرمایا جو کہے کہ میں یونس ابن متی علیہ السلام سے افضل ہوں وہ جھوٹ بولا۲؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن