دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱؎  آپ کا نام عبداللہ ہے،کنیت ابوالحارث ہے،سہمی ہیں،بدر میں شریک ہوئے،بعد میں مصر میں رہے،وہاں ہی وفات پائی  ۸۵ھ؁  میں فات ہوئی۔

۲؎  وہ سانپ جسامت میں تو اونٹ کی طرح بڑے اور موٹے مگر زہر میں رفتار میں پتلے سانپ کی طرح ہوں گے۔دنیا میں موٹا سانپ یعنی اژدھا زہریلا نہیں ہوتا پتلا بہت زہریلا اور تیز رفتار ہوتا ہے۔موسیٰ علیہ السلام کا عصا"ثُعْبَانٌ مُّبِیۡنٌ"یعنی اژدھا ہوجاتا ہے جسامت میں اور حرکت کرتا تھا پتلے سانپ کی طرح"کَاَنَّہَا جَآنٌّ"۔لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ دوزخ کے موٹے سانپوں میں زہر نہ ہوگا پھر ان سے کیا فائدہ بلکہ وہاں زیادہ بڑا سانپ زیادہ زہریلا ہوگا۔

۳؎  سانپ کے زہر سے جو جانکنی ہوتی ہے وہ بہت ہی تکلیف دہ ہوتی ہے خدا کی پناہ یہ جانکنی کی تکلیف اسے چالیس سال تک محسو س ہوگی مگر جان نکلے گی نہیں اور موت آوے گی نہیں لیکن جانکنی کی شدت محسوس ہوتی رہے گی۔

۴؎  بچھو کے ڈنگ کی تکلیف اس کو معلوم ہے جسے کبھی بچھو نے کاٹا ہو،اس کا زہر سارے جسم کو پریشان کردیتا ہے خصوصًا کالا بچھو جو سانپ کو ڈنگ مارے تو وہ بھی مرجاوے۔بعض بچھو دنیا میں ایسے ہیں کہ تانبہ پر ڈنگ ماردیں تو وہ راکھ بن جاوے،پھر دوزخ کے بچھو رب جانے کیسے زہریلے ہوں گے پھر یہ زہر انہیں تکلیف تو دے گامگر اس سے انکی جان نہیں نکلے گی۔

5692 -[28]

وَعَن الحسنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ثَوْرَانِ مُكَوَّرَانِ فِي النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ».فَقَالَ الْحَسَنُ:وَمَاذَنْبُهُمَا؟فَقَالَ: أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَكَتَ الْحَسَنُ. رَوَاهُ البيهقيُّ فِي «كتاب الْبَعْث والنشور»

روایت ہے حضرت حسن سے فرماتے ہیں ہم کو حضرت ابوہریرہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے حدیث سنائی فرمایا سورج اور چاند قیامت کے دن گہنے ہوئے دو پنیر کے ٹکڑے ہوں گے  ۱؎ خواجہ حسن نے کہا کہ ان دونوں کا گناہ کیا ہے،ابوہریرہ نے فرمایا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے حدیث سنا رہا ہوں تو خواجہ حسن خاموش ہو گئے ۲؎ (بیہقی بعث ونشور کا بیان)

۱؎  ثور  کہتے ہیں پنیر کے ٹکڑے کو،پنیر جما ہوا دودھ جو عرب میں ہوتا ہے ہمارے ہاں نہیں ہوتا وہ قدرے سخت ہوتا ہے ہم نے وہاں بہت کھایا ہے۔ یعنی چاند سورج دوزخ میں نہایت صاف چکنے ہوں گے مگر بے نور ہوں گے اس لیے مکوران فرمایا۔

۲؎  یہ ہے کمال ایمان کہ حضور انور کا نام سن کر عقلی سوال کوئی نہ فرمایا،اس کا جواب یہ ہے کہ وہاں چاند سورج عذاب پانے کے لیے نہیں جائیں گے بلکہ اپنے پجاریوں کو عذاب دینے جائیں گے،ان کی گرمی آگ کی گرمی سے مل کر عذاب کو دوبالا کردے گی،دیکھو دوزخ میں عذاب دینے کے لیے فرشتے بھی تو ہوں گے مگر وہ عذاب پانے کے لیے وہاں نہیں گئے بلکہ عذاب دینے کے لیے ہوں گے،نیز یہ دونوں نور ہیں اور نور کو نار تکلیف نہیں دیتی،دیکھو مؤمنین وہاں سے گنہگاروں کو نکالنے کے لیے دوزخ میں جائیں گے مگر بالکل تکلیف نہ پائیں گے۔

5693 -[29]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِلَّا شَقِيٌّ».قِيلَ:يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَنِ الشَّقِيُّ؟ قَالَ:«مَنْ لَمْ يَعْمَلْ لِلَّهِ بِطَاعَةٍ وَلم يتركْ لَهُ مَعْصِيّة» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ آگ میں نہ جاوے گا مگر بدنصیب  ۱؎ عرض کیا گیا یارسول اللہ بدنصیب کون ہے ؟ فرمایا جو اللہ کی فرمانبرداری کا کام نہ کرے اور اس کی نافرمانی نہ چھوڑے ۲؎(ابن ماجہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن