دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5682 -[18]

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ أَنَّ دَلْوًا مِنْ غَسَّاقٍ يَهَرَاقُ فِي الدُّنْيَا لَأَنْتَنَ أَهْلُ الدُّنْيَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ اگر غساق  ۱؎ کا ایک ڈول دنیا میں گرادیا جائے تو دنیا والے سخت بدبو میں مبتلا ہوجاویں۲؎ (ترمذی)

۱؎ غساق بھی دوزخیوں کو پلایا جانے والا پانی ہے یہ تمام دوزخیوں کی قے،خون پیپ اور کچ لہو کا مجموعہ ہے جو نالیوں کے ذریعہ نیچے گرتا ہوگا اسے نیچے کے طبقے والے دوزخی پئیں گے،وہاں نیچے طبقے والے دوزخیوں کا عذاب بہت سخت ہوگا۔خیال رہے کہ غساق وغیرہ صرف کافر دوزخیوں کو پلایا جائے گا اللہ تعالٰی مسلمان گنہگاروں کو جو کچھ عرصہ کے لیے دوزخ میں رکھے جائیں گے ان پانیوں سے محفوظ رکھے گا کیونکہ مسلمان کے منہ میں اللہ رسول کا نام حضور کا کلمہ پڑھا جاتا ہے۔رب نے انسانیت کا اتنا احترام فرمایا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ کی غذا حیض کا خون ہوتا ہے مگر وہ منہ کی راہ پیٹ میں نہیں جاتا ہے بلکہ بچہ کے ناف میں سوراخ دار ناڑو ہوتا ہے اسی ذریعہ پہنچتا ہے کیونکہ منہ اللہ رسول کے نام کی جگہ ہے مگر جب کفار نے خود ہی اپنی انسانیت کھودی تو انہیں یہ سزا دی گئی، رب فرماتاہے:"اِلَّا حَمِیۡمًا وَّ غَسَّاقًا جَزَآءً وِّفَاقًا"۔ہم کو چاہیے کہ اپنا منہ جھوٹ غیبت وغیرہ سے محفوظ رکھیں کہ یہ منہ یار کے نام کی جگہ ہے۔گندے گھر میں سلطان کو نہیں بٹھایا جاتا،رب تعالٰی ہمارے منہ دل و دماغ کو گناہوں سے بچائے۔

۲؎ یہاں ڈول سے مراد تھوڑا سا غساق ہے،سمجھانے کے لیے ڈول ارشاد فرمایا ہے۔دنیا سے مراد زمین ہے یعنی غساق کی بدبو کا یہ حال ہے کہ اس کا ایک ڈول ساری روئے زمین کو بدبو سے سزا دے،اس کی بدمزگی اس کی شکل کا کیا پوچھنا اس کا ایک قطرہ روئے زمین کی چیزیں کڑوی کردے۔نتن مقابل ہے نوح  کا۔

5683 - [19]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: (اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُم مُسلمُونَ)قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَو أَن قَطْرَة من الزقوم قطرات فِي دَارِ الدُّنْيَا لَأَفْسَدَتْ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ مَعَايِشَهُمْ فَكَيْفَ بِمَنْ يَكُونُ طَعَامَهُ؟» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت کی کہ اللہ سے ڈرو اس کے ڈرنے جیسا حق  ۱؎ اور نہ مرو مگر اسی حالت میں کہ تم مسلمان ہو۲؎ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اگر زقوم کا ایک قطرہ زمین میں ٹپکا دیا جاوے تو دنیا والوں پر ان کی روزیاں خراب کردے۳؎  تو اس کا کیا حال ہوگا جس کا کھانا ہی زقوم ہو۴؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن بھی ہے صحیح بھی۔

۱؎ حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ڈرنے کا حق یہ ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے،نافرمانی سے بچا جائے،شکر کیا جائے ناشکری سے دور رہا جائے،اسے یاد کیا جائے بھولا نہ جائے۔(حاکم،مرقات)اللہ اس قال کو حال بنادے۔

۲؎ اس طرح کہ اسلام و ایمان پر مرتے دم تک قائم رہو مسلم جیو مؤمن مرو۔شعر

 پانی بھریں پنھاریاں رنگ برنگ گھڑے                      بھریا اس کا جانئے جس کا توڑ چڑھے

۳؎ زقوم تھوڑ کو کہتے ہیں وہاں دوزخیوں کی یہ غذا ہوگی۔مطلب یہ ہے کہ اگر زقوم(ناگ پھنی)نچوڑی جائے اس کی ایک بوند زمین پر ٹپکا دی جائے۔لہذ اس فرمان عالی پر یہ اعتراض نہیں کہ زقوم کسی پانی کا نام نہیں پھر اس کا قطرہ کیسا اور ٹپکانا کیا۔سیب پھل ہے مگر اس میں عرق تو ہے جو نچوڑنے سے ٹپکتا ہے۔

۴؎ یعنی اس ایک قطرے کی کڑواہٹ بدبو گرم کی وجہ سے روئے زمین کے سارے دانے پھل کردے،بدبو دار گرم ہوجائیں زقوم بھی کفار ہی کو کھلایا جائے گا،رب فرماتاہے:"اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِ طَعَامُ الْاَثِیۡمِ"۔خیال رہے کہ زقوم بنا ہے زقم سے  بمعنی سخت بدمزگی۔(مرقات) یہ غذا بھی ان پر سخت عذاب ہوگی مگر کھائیں گے کہ بھوک ان پر مسلط کردی جائے گی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن