دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱؎ یعنی دوزخی لوگوں کو عذاب تو پورے جسم کو ہوگا مگر مختلف طریقوں کا ہوگا جیسا کافر و یسا اس کا عذاب۔دوزخ کی آگ کا تو ایک انگارا ہی سزا کے لیے کافی ہے جس کے گلے تک آگ ہو غور کرلو اس کا حال کیا ہوگا اللہ تعالٰی اس آگ سے بچائے،یہ آگ کفار کو بھی پہنچے گی اور بعض گنہگار مؤمنوں کو بھی مگر مؤمنوں کو کچھ دن کے لیے کافروں کو ہمیشہ کے لیے اور بھی کئی طرح فرق ہوگا۔ترقوت وہ ہڈی ہے جو گلے اور گردن کے درمیان ہے جسے ہندی میں ٹیٹوا کہتے ہیں،فارسی میں چنبر۔(مرقات،اشعہ)

5672 -[8]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَيْنَ مَنْكِبَيِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْرِعِ».وَفِي رِوَايَةٍ:«ضِرْسُ الْكَافِرِ مِثْلُ أُحُدٍ وَغِلَظُ جِلْدِهِ مَسِيرَةُ ثَلَاثٍ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَذِكْرُ حَدِيث أبي هُرَيْرَة: «إِذا اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا» . فِي بَابِ «تَعْجِيلِ الصَّلَوَات»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ دوزخ میں کافر کے دو کندھوں کے درمیان فاصلہ تیز سوار کی تین دن کی راہ کا ہوگا  ۱؎ اور ایک روایت میں ہے کہ کافر کی داڑھ احد پہاڑ کی طرح ہوگی ۲؎ اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی راہ ۳؎ اور حضرت ابوہریرہ کی حدیث کہ آگ نے اپنے رب سے شکایت کی،تعجیل نمازکے بیان میں ذکر کردی گئی ۴؎

۱؎  یعنی دوزخ میں پہنچ کر کافر کا جسم بہت ہی بڑا ہوجائے گا،بڑے جسم کو آگ بھی زیادہ گھیرے گی تکلیف بھی زیادہ دے گی۔وہ جو حدیث شریف میں ہے کہ متکبر لوگ چیونٹیوں کی طرح ہوں گے وہاں محشر کے میدان کا ذکر ہے کہ وہ محشر میں چھوٹے ذلیل بے مقدار ہوں گے دوزخ میں پہنچ کر بڑے موٹے ہوجائیں گے لہذا حدیث میں تعارض نہیں،نیز یہ جسم کی موٹائی کفار کے لیے ہوگی گنہگارمؤمنوں کے لیے نہیں۔(مرقات)

۲؎  احد مدینہ منورہ کے مشہور پہاڑ کا نام ہے،چونکہ وہ کسی پہاڑ سے ملا ہوا نہیں اس لیے احد کہلاتا ہے احد کے معنی ہیں اکیلا۔جب کافر کے منہ کی ایک ڈاڑھ احد پہاڑ جیسی تو سوچ لو کہ اس کا منہ کیسا ہوگا،پھر جسم کتنا بڑا ہوگا،اس کی شکل بھی انسانوں کی سی نہ ہوگی کتوں، گدھوں،سؤروں کی شکل میں ہوں گے۔

۳؎  حدیث کے بالکل ظاہر ی معنی پر ہی ایمان لانا چاہیے بلاوجہ کسی قسم کی تاویل ایچ پیچ ہیر پھیر نہیں کرنا چاہیے۔اللہ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہے،میں نے مچھلی کا ایک کانٹا موٹے شہتیر کی برابر دیکھا۔

۴؎  یعنی وہ حدیث مصابیح میں یہاں تھی میں نے اس جگہ بیان کردی یہاں سے ہٹا کر کیونکہ اس باب سے زیادہ مناسب تھی۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

5673 -[9]

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُوقِدَ عَلَى النَّارِ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى احْمَرَّتْ ثُمَّ أُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى ابْيَضَّتْ ثُمَّ أُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى اسْوَدَّتْ فَهِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا دوزخ کی آگ پر ایک ہزار سال تک دھونکا گیا حتی کہ سرخ ہوگئی پھر اس پر ایک ہزار سال تک دھونکا گیا حتی کہ سفید ہوگئی ۱؎ پھر اس پر ایک ہزار سال تک دھونکاگیا حتی کہ سیاہ ہوگئی چنانچہ وہ سیاہ  تاریک ہے ۲؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن