30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صرف اپنے اجتہاد سے انکار فرمایا،حضرت ابن عباس یہ فرمان صرف اجتہاد سے نہیں فرماسکتے بلکہ کسی روایت کی بناء پر ہی کہہ سکتے ہیں۔(اشعہ)
۵؎ معتزلہ،خوارج دیدار الٰہی کے انکاری ہیں کہ جنت میں کسی کو رب کا دیدار نہیں ہوگا،ان کا ہی یہ قول ہے وہ ہی حضرت امام مالک کے سامنے پیش کیا گیا کہ وہ اس آیت کے یہ ہی معنی کرتے ہیں،یہ تاویل نہیں تحریف ہے۔
۶؎ یعنی اگر اس آیت میں دیدار الٰہی سے مراد الله کا ثواب دیکھنا ہے تو اس آیت کے کیا معنی کریں گے کہ کفار رب سے حجاب میں ہوں گے جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ مؤمنین حجاب میں نہ ہوں گے اس کا دیدار کریں گے۔سبحان الله! کیسا پیارا جواب ہے۔
۷؎ خلاصہ یہ ہے کہ جیسے جنتیوں کے لیے دیدار الٰہی ساری نعمتوں سے افضل و اعلٰی نعمت ہے ایسے ہی دوزخیوں کے لیے دیدار سے محرومی سارے عذابوں سے بدتر عذاب ہوگا کہ محبوب کا فراق بھی بڑا عذاب ہے۔
۸؎ یہاں اس دن سے مراد یا دوزخ میں کفار کے داخلہ کے بعد کا دن ہے اس دن کی انتہاء کبھی نہیں تب تو آیت بالکل ظاہر ہے اور اگر قیامت کا دن مراد ہے تو مطلب یہ ہے کہ رب کی نظر کرم سے حجاب میں ہوں گے ورنہ قہر کا دیدار تو قیامت کے دن کفار کو بھی ہوگا جیساکہ پہلے عرض کیا جاچکا ہے۔
|
5664 -[10] وَعَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ إِذْ سَطَعَ نورٌ فَرفعُوا رؤوسَهم فَإِذَا الرَّبُّ قَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ مِنْ فَوْقِهِمْ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ قَالَ: وَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى (سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رحيمٍ) قَالَ: فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَلَا يَلْتَفِتُونَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّعِيمِ مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ حَتَّى يَحْتَجِبَ عَنْهُمْ وَيَبْقَى نُورُهُ وَبَرَكَتُهُ عَلَيْهِم فِي دِيَارهمْ ". رَوَاهُ ابْن مَاجَه |
روایت ہے حضرت جابر سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی کہ جب کہ جنتی لوگ اپنی نعمتوں میں ہوں گے کہ اچانک ان کے سامنے ایک نور چمکے گا ۱؎ یہ اپنے سر اٹھائیں گے تو اچانک الله تعالٰی ان پر ان کے اوپر سے متوجہ ہوگا ۲؎ فرمائے گا تم پر سلامتی ہو اے جنت والو۳؎ فرمایا یہ ہی وہ رب کا فرمان ہے،سلام کا کلام ہوگا مہربان رب کی طرف سے فرمایا پھر ان کی طرف نظر فرمائے گا وہ رب کو دیکھیں گے تو جب تک رب کو دیکھتے رہیں گے کسی نعمت کی طرف التفات نہ کریں گے۴؎ یہاں تک کہ ان سے حجاب فرمائے گا اور اس کا نور باقی رہے گا ۵؎ (ابن ماجہ) |
۱؎ یعنی جنتی لوگ پھل فروٹ کھانے اپنے بچوں میں شغل خدام سے خدمت لینے اور دیگر نعمتوں میں مشغول ہوں گے کہ ایک نئے قسم کا نور اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
۲؎ یہ نور اس کی تجلی کی جھلک ہوگی۔خیال رہے کہ الله سمت سے یعنی اوپر نیچے ہونے سے پاک ہے اس کا اوپر تجلی فرمانا ایسا ہوگا جیسے موسیٰ علیہ السلام پر طور سے تجلی فرمانا یا وادیٔ سینا میں درخت پر سے کلام فرمانا کہ طور اور درخت تجلی گاہ الٰہی تھے نہ کہ اس کا مکان۔
۳؎ یہ کلام یا تو رب تعالٰی کی طرف سے خوشخبری ہے کہ تم ہمیشہ ہر آفت سے سلامت ہو یا اظہار کرم ہے۔غرضکہ دعا نہیں کہ الله تعالٰی دعا مانگنے سے پاک ہے،اس کے معنی ہیں تم پر سلامتی ہے یا تم پر سلامتی ہو،عرب میں یہ دعائیہ کلمہ اظہار محبت کے لیے ہوتا ہے۔
۴؎ مرقات نے فرمایا کہ یہ وہ معمولی درجے کے جنتی ہوں گے جو نعمتوں میں مشغول ہوکر اس طرف سے غافل ہوگئے تھے،مست الست والے ہر وقت ادھر ہی متوجہ رہیں گے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع