30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ عمارت پر خرچ کرنے کے لیے حرام مال جمع نہ کرو ورنہ اس میں حرام کا م ہی ہوا کریں گے،اچھی کمائی کی عمارت میں ان شاءالله اچھے کام ہی ہوتے ہیں،خراب میں خراب کام۔دوسرے یہ کہ حرام عمارتیں نہ بنائے جیسے ناچ گھر،سینما گھر،زنا گھر، شراب خانے،بت خانے وغیرہ۔
۲؎ اس جملہ کے بھی دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ مکانات،عمارات عنقریب ویران ہوجائیں گے پھر ان کے لیے حرام مال جمع کرکے اپنی آخرت کیوں برباد کرتے ہو ؟ ۔دوسرے یہ کہ حرام عمارتیں دین کی خرابی کی جڑیں ہیں کہ وہاں شرابیں،جوئے، بدمعاشیاں دن رات ہوا کریں گی،تم ایسی عمارتیں بنا کر مرجاؤگے مگر وہاں یہ گناہ ہوتے رہیں گے اور تم کو قبروں میں سزا ملتی رہے گی۔
|
5211 -[57] وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«الدُّنْيَا دَارُ مَنْ لَا دَارَ لَهُ وَمَالُ مَنْ لَا مَالَ لَهُ وَلَهَا يَجْمَعُ مَنْ لَا عَقْلَ لَهُ».رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَان» |
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرمایا دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہ ہو ۱؎ اور اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہ ہو ۲؎ اور اس کے لیے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقل نہ ہو ۳؎ (احمد،بیہقی شعب الایمان) |
۱؎ یہاں دار سے مراد عیش و عشرت کا گھر ہے یعنی دنیا کو عیش کی جگہ وہ ہی سمجھتا ہے جس کے مقدر میں آخرت کا عیش نہ ہو ورنہ مؤمن دنیا کو عمل کی جگہ اور رہنے کی منزل سمجھتا ہے کہ جتنی زندگی ہے اس میں کچھ کرلویہ پھر نہ ملے گی۔(مرقات)
۲؎ مال سے مراد حرام ذریعہ سے کمایا ہوا اور حرام جگہ خرچ کیا ہوا مال ہے۔یہ مال حقیقت میں مال نہیں نرا وبال ہے یعنی دنیاوی حرام مال کو وہ مال سمجھتا ہے جس کے نصیب میں حلال مال نہیں تم ایسے نہ بنو،مؤمن اس مال کو راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرکے آخرت سنبھالتا ہے۔
۳؎ یعنی غافل آدمی دنیاوی عیش و آرام کے لیے مال جمع کرتا ہے اور مؤمن آخرت کے لیے جمع کرتا ہے،غافل بے وقوف ہے ا ور مؤمن عاقل ہے۔
|
5212 -[58] وَعَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ: «الْخَمْرُ جِمَاعُ الْإِثْمِ وَالنِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ وَحُبُّ الدُّنْيَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ» قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «أَخِّرُوا النِّسَاءَ حَيْثُ أَخَّرَهُنَّ اللَّهُ» . رَوَاهُ رزين 5213 -[59]وروى اليهقي مِنْهُ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلًا: «حب الدُّنْيَا رَأس كل خَطِيئَة» |
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو اپنے خطبہ میں فرماتے سنا کہ شراب گناہوں کی جامع ہے ۱؎ اور عورتیں شیطان کی رسیاں ہیں ۲؎ اور دنیا کی محبت ہر گناہ کا سرہے ۳؎ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ عورتوں کو پیچھے رکھو۴؎کیونکہ الله تعالٰی نے انہیں پیچھے رکھا ہے ۵؎ (رزین)اور بیہقی نے شعب الایمان میں انہیں سے بروایت حسن بطور ارسال روایت کی کہ دنیا کی محبت ہر گناہ کا سر ہے ۶؎ |
۱؎ یعنی شراب تمام گناہوں کی جڑ ہے کہ گناہوں سے عقل روکتی ہے،جب شراب سے عقل ہی جاتی رہی ہے تو اب گناہوں سے کون روکے،شراب میں انسان قتل اور ماں بہن سے زنا کرلیتا ہے۔(مرقات)
۲؎ چنانچہ شیطان عورتوں کے ذریعہ بڑے بڑے متقیوں کو شکار کرتا ہے۔بلعم ابن باعور جیسا متقی انسان مارا گیا تو عورت کی وجہ سے، دنیا میں پہلا قتل یعنی ہابیل کا قتل ہوا تو عورت کی وجہ سے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع