دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

ایسے لوگوں کی حرص جنت میں بھی نہ جائے گی۔(اشعہ)

۶؎  یعنی مکہ والے کچھ لوگ اور مدینہ والے عام لوگ ہی کھیتی باڑی کرتے ہیں انہیں کو یہ شوق وہاں بھی ہوگا،ہم لوگ بدوی نہ کھیتی کریں نہ ہم کو یہ شوق ہو۔خیال رہے کہ بدوی لوگ عمومًا جانور پالتے تھے۔

۷؎  آپ کی یہ ہنسی اس بدوی کی حاضر جوابی اور عقلمندی کی وجہ سے تھی۔خیال رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کرنا ہنسانا بھی عبادت ہے،ایک لونڈی نے حضور انور کے سامنے دف بجانے کی منت مانی تھی جیساکہ ان شاءالله مناقب حضرت عمر کے باب میں اس کا ذکر آوے گا۔

5654 -[43]

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَنَامُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:«النَّوْمُ أَخُو الْمَوْتِ وَلَا يَمُوتُ أَهْلُ الجنةِ» . رواهُ البيهقيُّ فِي «شعب الْإِيمَان»

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول الله صلی الله  علیہ و سلم سے پوچھا کہ کیا جنتی سویا کریں گے فرمایا نیند موت کی جنس ہے اور جنتی مریں گے نہیں ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)

۱؎ یہ جواب عالی مع دلیل کے ہے۔حضور انور نے لا نہیں فرمایا بلکہ اتنی دراز عبارت فرمائی تاکہ اس کی سمجھ میں آجاوے وہاں موت،اونگھ،غشی بے ہوشی،نشہ غرضکہ غفلت پیدا کرنے والی عقل خراب کرنے والی کوئی چیز نہ ہوگی، سرور و خوشی ہوگی مگر سرور کی مستی نہ ہوگی ورنہ عشاق وہاں رب کو دیکھ کر حضور سے ملاقات کرکے جان دے دیتے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن