دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5649 -[38]

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَمُجْتَمَعًا لِلْحُورِ الْعِينِ يَرْفَعْنَ بِأَصْوَاتٍ لَمْ تَسْمَعِ الْخَلَائِقُ مِثْلَهَا يَقُلْنَ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيدُ وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ طُوبَى لِمَنْ كانَ لنا وَكُنَّا لَهُ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت علی  سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے کہ جنت میں آنکھ والی حوروں کا مجمع ہوتا ہے  ۱؎  جو اپنی آوازیں بلند کرتی ہیں ایسی آواز مخلوق نے کبھی نہ سنی ۲؎ کہتی ہیں کہ ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں،کبھی نہ فنا ہوں گے اور ہم خوش رہنے والیاں ہیں کبھی غمگین نہ ہوں گے،ہم راضی رہنے والیاں کبھی ناراض نہ ہوں گی۳؎ اسے خوشخبری ہو جو ہمارا ہو اور ہم اس کے ہوں۴؎ (ترمذی)

۱؎ یہاں مرقات میں ہے کہ حوروں کی پیدائش جنتی زعفران اور فرشتوں کی تسبیح سے ہے۔یہ پیدائش ہوچکی ہیں ان کے مجمعے وقتًا فوقتا ہوتے ہیں،ان مجمعوں میں وہ یہ کہتی ہیں جو یہاں مذکورہ ہے۔(مرقات)

۲؎  یعنی ایسی خوش آوازی سے وہ یہ کہتی ہیں کہ مخلوق نے کبھی ایسی دلکش و پیاری آواز کبھی نہ سنی۔معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ آواز سنی ہے۔

۳؎  یعنی ہم میں تین صفات ہیں: ہمیشہ کی زندگی،ہمیشہ کا چین،ہمیشہ اپنے خاوند سے خوش رہنا اور ہم تین عیبوں سے پاک ہیں۔فنا یعنی موت،محتاجی اور دوسری تکالیف بیماری وغیرہ ناراضی،خاوند سے لڑائی جھگڑا ہم کو جان پہچان لو۔

۴؎  خیال رہے کہ ہر حور کو خبر ہے کہ میں کسی مسلمان کی بیوی ہوں یا جیساکہ کتاب النکاح باب معاشرۃ النکاح میں گزرا کہ جب کسی مؤمن سے اس کی بیوی لڑتی جھگڑتی ہے تو اس کی بیوی یعنی جنتی حور پکارتی ہے کہ اس سے مت لڑ یہ تیرے پاس مہمان ہے، میرے پاس آنے والا ہے۔لہذا یہاں من کان لنا کہنا ایک قاعدہ بیان کرنے کے لیے ہے نہ کہ حور کی بے علمی کی بناء پر۔یہ بھی خیال رہے کہ حوروں کا یہ کلام انسانوں کو سنانے کے لیے ہے اور واقعی وہ کلام ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معرفت سن لیا جیسے فرشتوں اور رب تعالٰی کے فرمان ہم کو سنانے کے لیے ہیں اور واقعی ہم نے وہ سب حضور صلی الله  علیہ و سلم کے ذریعہ سن لیئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات برزخ کبری ہے،اس عالم اجسام اور عالم انوار وغیرہ کے درمیان حوروں کو اپنے خاوندوں کی خبر ہے مگر خاوندوں کو ان کی خبر نہیں کہ کونسی حور میرے نکاح میں ہوگی،ہم کو تو ابھی اپنے خاتمہ کی بھی خبر نہیں،حوریں قیامت کے بعد عطا ہوں گی۔حضرت آدم علیہ السلام کچھ عرصہ جنت میں رہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج میں جنت میں تشریف لے گئے،حضرت ادریس علیہ السلام جنت میں رہتے ہیں مگر یہ کوئی حضرات حوروں سے تعلق نہیں رکھتے بعد قیامت ان سے تعلق ہوگا،یہ حضرات اور شہداء جنت کے پھل فروٹ وغیرہ کھاتے رہے اور کھارہے ہیں۔

5650 -[39]

وَعَن حكيمِ بن مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَحْرُ الْمَاءِ وَبَحْرُ الْعَسَلِ وَبَحْرُ اللَّبَنِ وَبَحْرُ الْخَمْرِ ثُمَّ تشقَّقُ الأنهارُ بعدُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت حکیم ابن معاویہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے کہ جنت میں پانی کا دریا ہے اور شہد کا دریا ہے اور دودھ کا دریا ہے اور شراب کا دریا ہے پھر اس سے آگے نہریں نکلتی ہیں ۱؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن