30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
5637 -[26] وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«لَوْ أَنَّ مَا يُقِلُّ ظُفُرٌ مِمَّا فِي الْجَنَّةِ بَدَا لَتَزَخْرَفَتْ لَهُ مَا بَيْنَ خَوَافِقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَ فَبَدَا أَسَاوِرُهُ لَطَمَسَ ضَوْؤُهُ ضَوْءَ الشَّمْسِ كَمَا تَطْمِسُ الشَّمْسُ ضَوْءَ النُّجُومِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی فرمایا جنت کی وہ نعمتیں جو جنتی کا ناخن اٹھائے گا ۱؎ ظاہر ہوجاوے تو اس سے آسمانوں اور زمین کناروں کے درمیان کی جڑیں سج جاویں گی ۲؎ اور اگر کوئی جنتی آدمی جھانک لے تو اس کے کنگن ظاہر ہوجاویں تو ان کی روشنی سورج کی روشنی کو مٹا دے۳؎ جیسے سورج تاروں کی روشنی کو مٹا دیتا ہے۴؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ |
۱؎ دنیا میں انسانوں کے ناخن میں میل بھرا ہوتا ہے جو گندا ہوتا ہے وہاں جنتیوں کے ناخنوں میں جو چیز ہوگی اس کا یہ حال ہوگا۔خیال رہے کہ یہ فرمان عالی سمجھانے کے لیے ہے یعنی وہاں کی معمولی چیز کا یہ حال ہوگا۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ جنتیوں کے ناخنوں بڑے بڑے ہوں گے اس میں کچھ بھرا ہوا ہوگا۔
۲؎ خوافق بنا ہے خفق سے بمعنی حرکت کرنا بے قرار ہونا،اسی سے ہے خفقان دل،مشرق و مغرب کو خوافیق اس لیے کہتے ہیں کہ وہاں سے ہی دن و رات طلوع و غروب ہوتے ہیں،چاند تارے سورج حرکت کرتے ہوئے نکلتے ڈوبتے ہیں۔
۳؎ اساور جمع ہے اسورہ کی اور اسورہ جمع ہے سوار کی،سوار کنگن کو کہتے ہیں،دنیا میں مردوں کو زیور پہننا حرام ہے کہ یہاں جہاد وغیرہ کرتے ہیں وہاں مباح ہوگا،ہر جنتی زیوروں سے لدا پھدا ہوگا،پھر زیور کی قیمت کا یہ حال ہوگا۔
۴؎ اس کی شرح ابھی کچھ پہلے گزرگئی۔جنتیوں کے چہرے دنیا کے سورج سے کہیں روشن ہوں گے،ان کے مقابل سورج تارا ہے ان کے چہروں کو دیکھنے کے لیے آنکھ بھی اور ہی قسم کی عطا ہوگی جو ان کی جھلک برداشت کرسکے۔
|
5638 -[27] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَهْلُ الْجَنَّةِ جُرْدٌ مُرْدٌ كَحْلَى لَا يَفْنَى شَبَابُهُمْ وَلَا تَبْلَى ثِيَابهمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ والدارمي |
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ جنتی لوگ بغیر بال والے صاف بدن ۱؎ بے داڑھی والے،سرمہ کی آنکھ والے ہوں گے۲؎ نہ ان کی جوانی ختم ہو،نہ ان کے کپڑے گلیں۳؎ (ترمذی،دارمی) |
۱؎ جنتیوں کا جسم بغیر رونگٹے والا ہوگامگر سر بغیر بال والا نہ ہوگا کہ بغیر رونگٹے جسم حسین معلوم ہوتا ہے مگر بغیر بال کے سر گنجا برا معلوم ہوتا ہے۔جرد جمع ہے اجرد کی۔
۲؎ سواء ابراہیم علیہ السلام کے جنت میں کسی کے منہ پر داڑھی نہ ہوگی۔خیال رہے کہ بے داڑھی ہونا اور چیز ہے اور داڑھی منڈانا کچھ اور ہے،جنتی لوگ قدرتی طور پر بے داڑھی ہوں گے،قدرتی طور پر ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی یہ سرمہ کبھی ان آنکھوں سے زائل نہ ہوگا۔
۳؎ لہذا وہ ہمیشہ تیس سالہ رہیں گے،چونکہ جنت میں سورج نہیں،دن رات نہیں،مہینے سال نہیں اس لیے ان کی عمروں میں اضافہ بھی نہ ہوگا۔
|
5639 -[28] وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ أَبْنَاءَ ثَلَاثِينَ أَوْ ثلاثٍ وَثَلَاثِينَ سنة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ جنتی جنت میں جائیں گے بغیر رونگٹے والے صاف بدن بے داڑھی سرمہ گیں آنکھ،تیس سالہ یا تینتیس سالہ ۱؎(ترمذی) |
۱؎ یہ شک راوی کو ہے کہ حضور انور نے تیس سالہ فرمایا یا تینتیس سالہ اور ہوسکتا ہے کہ جنتی مرد تینتیس سالہ ہوں اور جنتی عورتیں تیس سالہ یہ عمر اعلٰی درجہ کے جوان کی ہوتی ہے۔
|
5640 -[29] وَعَن أَسمَاء بنت أبي بكر قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذُكِرَ لَهُ سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى قَالَ: «يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّ الْفَنَنِ مِنْهَا مِائَةَ سَنَةٍ أَوْ يَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا مِائَةُ رَاكِبٍ شَكَّ الرَّاوِي فِيهَا فَرَاشُ الذَّهَبِ كَأَنَّ ثَمَرَهَا الْقِلَالُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق سے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا حضور کی خدمت میں سدرۃ المنتہی کا ذکر ہوا ۱؎ فرمایا کہ اس کی شاخوں کے سایہ میں سوار سو برس چلے گا یا اس کے سایہ میں سو سوار سایہ لیں گے، راوی کو شک ہے۲؎ اس میں سونے کے پتنگے ہیں اس کے پھل گویا مٹکے ہیں ۳؎ (چاٹیاں)ترمذی اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع