دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5635 -[24]

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ضَوْءُ وُجُوهِهِمْ عَلَى مِثْلِ ضَوْءِ القمرِ ليلةَ البدْرِ وَالزُّمْرَةُ الثَّانِيَةُ عَلَى مِثْلِ أَحْسَنِ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ عَلَى كُلِّ زَوْجَةٍ سَبْعُونَ حُلَّةً يُرَى مُخُّ سَاقِهَا من وَرَائِهَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے کہ پہلا گروہ جو قیامت کے دن جنت میں جائے گا ان کے چہروں کی چمک چودھویں رات کے چاند کی چمک کی طرح ہوگی اور دوسرا گروہ آسمان میں بہترین چمک دار تارے کی طرح ۱؎ ان میں ہرشخص کی دو بیویاں ہوں گی ہر بیوی پر ستر جوڑے ہوں گے،ان کی پنڈلی کی مینگ ان سب کے اوپر سے دیکھی جاوے گی۲؎(ترمذی)

۱؎  پہلا گروہ حضرات انبیاءکرام ہیں دوسرا گروہ حضرات اولیاء الله شہداءصالحین کا ہے قلب کی حالت ان کے چہروں پر ظاہر ہوگی۔

۲؎  یعنی اس کی بیویاں تو بہت ہوں گی مگر ان میں سے دو بیویاں اسی لطافت والی ہوں گی کہ ستر جوڑے پہنیں گی،پھر بھی ان کی پنڈلی کی ہڈی کی مینگ اوپر سے نظر آوے گی،مگر خیال رہے کہ وہ بیویاں صرف اپنے خاوندوں کے سامنے ہی آویں گی کوئی اور نہیں نہ دیکھ سکے گا،رب فرماتاہے:"قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ"لہذا اس پر نہ تو یہ اعتراض ہے کہ پھر ان کے سارے پوشیدہ اعضاء سب کو نظر آئیں گے لباس ستر کا فائدہ نہ دے گا اس لیے کہ وہاں کل بیویوں کا ذکر ہے اور یہاں ایسی لطافت والی بیویوں کا،کل بیویاں بہتر ہیں جن میں سے دو ایسی لطیف اور انہیں سوا ان کے خاوندوں کے کوئی نہ دیکھے گا۔

5636 -[25]

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُعْطَى الْمُؤْمِنُ فِي الْجَنَّةِ قُوَّةَ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْجِمَاعِ» . قِيلَ: يَا رَسُولَ الله أَو يُطيق ذَلِكَ؟ قَالَ: «يُعْطَى قُوَّةَ مِائَةٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی الله  علیہ و سلم سے راوی فرمایا جنت میں مؤمن کو جماع کی اتنی اتنی طاقت دی جاوے گی ۱؎  عرض کیا گیا یارسول الله کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا ۲؎  فرمایا سو آدمیوں کی طاقت دی جاوے گی۳؎(ترمذی)

۱؎ یعنی جنتی مرد کو اپنی بیویوں سے صحبت کرنے کی بہت ہی طاقت دی جاوے گی،اس کو صحبت سے کوئی کمزوری نہ ہوگی۔خیال رہے کہ وہاں صحبت میں منی خارج نہیں ہوگی کہ یہ گندگی ہے جیسے وہاں پیشاب پاخانہ نہیں ایسے ہی وہاں منی نہیں صرف ہوا خارج ہوگی مگر اس ہوا میں لذت منی سے زیادہ ہوگی ھکذا قال بعض مشائخنا۔

۲؎  یعنی اتنی قوت مردمی کو ایک مرد کیسے سنبھالے گا،دنیا میں بعض لوگوں میں یہ طاقت اتنی ہوتی ہے کہ وہ ایک بیوی پر صبر نہیں کر سکتے اور عورت کی پلیدی کا زمانہ بمشکل گزار سکتے ہیں پھر وہاں ضبط کیسے ہوگا۔

۳؎  یعنی الله تعالٰی ایک جنتی کو دنیا کے سو مردوں کی برابر قوت شہوانی عطا فرمائے گا ساتھ ہی اس کو تحمل کی طاقت بھی دے گا اور مصرف بھی عطا فرمائے گا۔خیال رہے کہ ازروئے علم طب اعلٰی درجے کے جوان میں چوبیس گھنٹے میں پانچ بار صحبت کی طاقت ہوتی ہے، درمیانے درجہ  والے میں  تین بار کی مگر وہ اسےنبھا نہیں سکتا اور وہاں طاقت ہے سو مردوں کی  تو گویا اس میں چوبیس گھنٹے کی پانچ سو بار صحبت کی طاقت ہوگی۔ یہ بھی خیال رہے کہ حضور صلی الله  علیہ و سلم کو الله تعالٰی نے سو جنتیوں کی طاقت دی تھی یعنی چار ہزار دنیاوی مردوں کی نو بیویوں پر حضور کا قناعت فرمانا انتہائی صبر تھا،حضرت سلیمان علیہ السلام کی ایک ہزار بیویاں تھیں،حضرت داؤد علیہ السلام کی ننانوے بیویاں تھیں، یہاں مرقات نے فرمایا کہ دوسری طاقتوں کا بھی یہی حال ہوگا بہرحال ہر طرح الله تعالٰی کا فضل ہوگا۔

5637 -[26]

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«لَوْ أَنَّ مَا يُقِلُّ ظُفُرٌ مِمَّا فِي الْجَنَّةِ بَدَا لَتَزَخْرَفَتْ لَهُ مَا بَيْنَ خَوَافِقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَ فَبَدَا أَسَاوِرُهُ لَطَمَسَ ضَوْؤُهُ ضَوْءَ الشَّمْسِ كَمَا تَطْمِسُ الشَّمْسُ ضَوْءَ النُّجُومِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے وہ نبی صلی الله  علیہ و سلم سے راوی فرمایا جنت کی وہ نعمتیں جو جنتی کا ناخن اٹھائے گا ۱؎  ظاہر ہوجاوے تو اس سے آسمانوں اور زمین کناروں کے درمیان کی جڑیں سج جاویں گی ۲؎  اور اگر کوئی جنتی آدمی جھانک لے تو اس کے کنگن ظاہر ہوجاویں تو ان کی روشنی سورج کی روشنی کو مٹا دے۳؎ جیسے سورج تاروں کی روشنی کو مٹا دیتا ہے۴؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن