دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱؎ اگر خلق سے مراد جاندار مخلوق ہے،انسان و جانور وغیرہ تو پانی سے مراد نطفہ ہے،اس صورت میں حضرت آدم،حوا، عیسیٰ علیہ السلام اور وہ کیڑے مکوڑے اس حکم سے علیحدہ ہیں جو اولًا سر یا چار پائی یا برسات کے موسم میں پیدا ہوتے ہیں کہ ان کی پیدائش نطفہ سے نہیں۔ اس معنی کی تائید قرآن کریم کی اس آیت سے ہے"وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ "ہم نے ہر جاندار چیز کو نطفہ سے پیدا فرمایا۔اور اگر خلق سے مراد عالم اجسام ہے تو ماء سے مراد یہ ہی پانی ہے۔الله تعالٰی نے پہلے ایک جوہر پیدا فرمایا اس پر نظر ڈالی تو ہیبت سے وہ جوہر پگھل گیا پانی بن گیا،اس پانی میں قدرتی گرمی پیدا کی گئی اس سے ہوا بنی کہ پانی گرمی پاکر ہوا بن جاتا ہے،ہوا نے پانی کو حرکت دی اس سے جھاگ پیدا ہوئے وہ جمادیئے گئے تو زمین بنی گویا زمین پانی کا جما ہوا جھاگ ہے،یہ پانی اور زیادہ گرم کیا گیا تو اس سے آگ بنی آگ سے دھواں پیدا ہوا وہ جم کر آسمان بنے،توریت شریف کے پہلے دفتر میں پیدائش کی یہ ہی ترتیب فرمائی گئی ہے،زمین پانی پر ٹھہر نہ سکی ہلتی تھی تو اس پر پہاڑ کے لنگر ڈالے گئے جس سے اسے قرار ہوا۔(اشعۃ اللمعات و لمعات)

۲؎  جس سامان سے مکان بناتے ہیں اسے انگریزی اردو میں میڑیل کہتے ہیں جیسے اینٹ گارا چونا،لوہا سیمنٹ وغیرہ یعنی یا رسول الله جنت کی تعمیرکس سامان سے ہوئی۔معلوم ہوا کہ حضرات صحابہ کا ایمان تھا کہ حضور صلی الله  علیہ و سلم ہر چیز کی حقیقت سے واقف ہیں،حضور صلی الله علیہ وسلم سے ایسے باریک سوال کرتے ہیں اور سرکار یہ نہیں فرماتے کہ اچھا جبرئیل امین آئیں گے تو ان سے پوچھ لیں گے یہ باتیں تو حضرت جبرئیل کو بھی معلوم نہ تھیں جو حضور بیان فرمارہے ہیں۔مولانا فرماتے ہیں شعر

 اے ہزاراں جبرئیل اندر بشر                                   بحر حق سوئے غریباں یک نظر

۳؎  دیکھو یہ ہے اس غیب داں صلی الله  علیہ و سلم کا علم کہ جنت کی ساری حقیقت بیان فرمادی جس کی نگاہ سے جنت کی حقیقت نہیں چھپی انہیں سب کی حقیقت بھی معلوم ہے۔خیال رہے سونا پیلا ہوتا ہے چاندی سفید،جو دیوار ان اینٹوں سے بنے وہ کیسی خوشنما ہوگی،پھر زعفران پیلا ہوتا ہے مشک سیاہ،جو مٹی  اس سے مخلوط ہو وہ کیسی حسین اور کیسی خوشبودار ہوگی  پھر موتی سفید چمکیلے ہوتے ہیں یاقوت رنگ برنگے جو بجری ان سے مخلوط ہو وہ کیسی خوبصورت اور قیمتی ہوگی،پھر وہاں کے درخت گہرے رنگ کے سبز،ان رنگتوں کے ملنے سے جو حسن پیدا ہوا ہے وہ بغیر دیکھے سمجھ میں نہیں آسکتا ان شاءالله دیکھ کر ہی سمجھیں گے اورسمجھائیں گے،خدا تعالٰی اس قال کو حال کردے۔

۴؎  یعنی جنت میں رنج غم،تکلیف،بیماریاں موت،بڑھاپا،کپڑے میلے ہونا وغیرہ کوئی چیز نہ ہوگی۔مرقات نے فرمایا کہ کپڑے فرماکر سارا سامان مراد لیا گیا ہے کہ وہاں نہ کپڑے میلے ہوں نہ پھٹیں نہ کوئی سامان ٹوٹے پھوٹے نہ مرمت کرایا جاوے،دیکھ لو چاند سورج کی مرمت کون کرتا ہے۔

5631 -[20]

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةٌ إِلَّا وساقُها من ذهب» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے کہ جنت میں کوئی درخت نہیں مگر اس کا تنا سونے کا ہے ۱؎ (ترمذی)

۱؎  جنت کے درختوں کا تنا سونے کا اس کی شاخیں چاندی کی سونے کی یاقوت و زمرد سے جڑی ہوئی ہر طرح کی کلیوں پھولوں سے بھری ہوئی،میووں پھلوں سے لدی ہوئی نیچے نہریں جاری۔سمجھو ہر طرح بہار ہی بہار ہے۔شعر

وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنت کا                                              ہم مجرم کیا مول چکائیں ہاتھ ہی اپنا خالی ہے

اچھا الله تعالٰی کسی کے طفیل ہم کو بھی بخش دے۔شعر

شنیدم کہ در روز امید و بیم                                      بدان رابہ نیکاں بہ بخشد کریم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن