30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں کرتا دیکھو یہاں رب تعالٰی نے پہلے بندوں سے ان کی رضا پوچھی پھر اپنی رضا کی خبر دی۔اس حدیث کی تائید وہ آیات کرتی ہیں"وَرِضْوٰنٌ مِّنَ اللہِ اَکْبَرُ"اور"رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوۡا عَنْہُ"۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ اگر بندہ یہ جاننا چاہے کہ رب مجھ سے راضی ہے یا نہیں تو وہ غور کرے کہ وہ رب سے راضی ہے یا نہیں،راضی ہوجاؤ راضی کرلو،اس کا ذکر کرو اپنا ذکر کراؤ۔مولانا فرماتے ہیں شعر
گفت الله گفتنت لبیک ماست ایں گداز و سوز و دراز بیک ماست
|
5627 -[16] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ أَدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ أَنْ يَقُولَ لَهُ: تَمَنَّ فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى فَيَقُولُ لَهُ: هَلْ تَمَنَّيْتَ؟ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُولُ لَهُ: فَإِنَّ لَكَ مَا تَمَنَّيْتَ ومثلَه معَه ". رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم میں سے ادنی ٹھکانے والے جنتی سے رب فرمائے گا آرزو کر وہ آرزو کرے گا اور آرزو کرے گا تو اس سے فرمائے گا کیا تو نے آرزو کرلی وہ کہے گا ہاں تو اس سے فرمائے گا کہ جو تو نے آرزوئیں کیں وہ اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور تیرے لیے ۲؎(مسلم) |
۱؎ یتمنی دو بار فرمانا زیادتی بیان کرنے کے لیے ہے یعنی بندہ آرزو کرے گا اور خوب ہی کرے گا،بار بار کرے گا،جہاں تک اس کا خیال پہنچے وہاں تک کی تمنائیں کرلے گا۔خیال رہے کہ تمنا اور امید میں بڑا فرق ہے امید تو صرف ہوسکنے والی بات کی ہوتی ہے مگر تمنا ان ہونے والی بات کی بھی ہوسکتی ہے۔ایک بڈھا تمنا کرسکتا ہے کہ کاش میری جوانی لوٹ آتی،نہ معلوم بندہ تمنا کیا کیا کرے گا مجھ گنہگار کی تمنا تو یہ ہے اور ہوگی۔شعر
جو دل بخشا ہے مولٰی بخش دے الفت محمد کی جو آنکھیں دی ہیں دکھلادے مجھے صورت محمد کی
۲؎ یعنی وہ تمنائیں پوری ہوئیں تیری مانگ سے اور اتنا ہی اور دیا اپنے رحم خسروانہ کرم شاہانہ سے،پہلے ایک گنا ساتھ ہی دے گا آخر میں دس گنا لہذا یہ حدیث دس گنا والی حدیث کے خلاف نہیں۔
|
5628 -[17] وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالْفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ من أنهارِ الْجنَّة» . رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ سیحان و جیحان ۱؎ فرات و نیل یہ سب جنت کی نہروں میں سے ہیں۲؎(مسلم) |
۱؎ خیال رہے کہ سیحون اور جیحون ملک ارمن میں دو نہریں ہیں یعنی ترکستان اور خراسان میں اور فرات و نیل ملک شام کی دو نہریں ہیں۔(اشعہ)
۲؎ فرات کوفہ میں ہے نیل مصر میں،ان چاروں نہروں کا جنت سے ہونا۔اس کی بہت توجیہیں کی گئیں ہیں مگر قوی یہ ہے کہ کوئی تاویل نہ کی جاوے اسے اپنے ظاہر پر رکھا جاوے کہ جنت سے ان کا پانی پہاڑوں میں بھیجا گیا اور پہاڑوں سے ان میدانوں میں جاری کیا گیا۔چنانچہ یہ پانی بہت شیریں ہیں ہاضم ہیں،ان نہروں پر حضرات انبیاءکرام بزرگانِ دین بہت ہی کثرت سے تشریف فرمائے ہوئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع