دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5625 -[14]

وَعَن أبي هُرَيْرَة قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلُ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله  عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے جنت میں ایسی قومیں جائیں گی جن کے دل چڑیوں کے دل کی طرح ہیں ۱؎  (مسلم)

۱؎  چڑیوں کے دل میں الله پر توکل اعلٰی درجہ کا ہوتا ہے۔شعر

رزق نہ رکھن ساتھ میں پنچھی اور درویش                              جن کا رب پر آسرا ان کو رزق ہمیشں

مالک سے مانوس ہوتے ہیں،اغنیاء سے متنفر کہ غیر کو دیکھا اور بھاگے،دلوں میں ڈر بہت زیادہ کینہ بغض ان کے پاس نہیں،جس انسان میں یہ صفات پیدا ہوجاویں وہ تو فرشتہ بن جاوے۔

5626 -[15] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن أبي سعيد قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ يَا أهلَ الجنةِ فيقولونَ لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ فَيَقُولُ: هَلْ رَضِيتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: وَمَا لَنَا لَا نَرْضَى يَا رَبِّ وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ؟ فَيَقُولُ أَلَا أُعْطِيكُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ؟ فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ وَأَيُّ شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ؟ فَيَقُولُ: أُحِلُّ عَلَيْكُمْ رِضْوَانِي فَلَا أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا ".

روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے کہ الله تعالٰی جنت والوں سے فرمائے گا اے جنتیو! وہ عرض کریں گے ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب بندے ہیں تیرے اور ساری خیر تیرے ہاتھ ہے ۱؎  وہ فرمائے گا کیا تم خوش ہوگئے ۲؎  عرض کریں گے ہم کیوں خوش نہ ہوں یا رب تو نے ہم کو وہ دیا جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہ دیا ۳؎  تو فرمائے گا کیا  میں تم کو اس سے بھی اعلٰی افضل نعمت نہ دوں وہ عرض کریں گے یارب اس سے افضل کوئی چیز ہے ۴؎  تو فرمائے گا تم پر اپنی رضا نازل کروں گا تو اس کے بعد تم پر کبھی ناراض نہ ہوں ۵؎ (مسلم، بخاری)

۱؎ عربی میں جب آقا و مولٰی کی پکار کا جواب دیتے ہیں تو ایسے الفاظ بولتے ہیں حضور حاضر ہوں،خدمت گار ہوں،ہر چیز آپ کے ہاتھ میں ہے۔چونکہ جنت میں ہر کلام عربی زبان میں ہوگا آپس میں بھی اور رب تعالٰی سے بھی اس لیے عربی کے محاورہ وہاں استعمال ہوں گے، بعض روایات میں ہے کہ اہل جنت کی عربی زبان ہے اور دوزخیوں کی زبان فارسی ہوگی کہ یہ رب تعالٰی کے قہر کے اظہار کی زبان ہے۔

۲؎   سبحان الله! کیسا دل نواز سوال ہے۔دوستوں یہاں ہم رب کو راضی کرلیں وہاں ہم کو رب خوش کرے گا،یہ چند روزہ زندگی اس کی رضا میں گزاریں الله توفیق دے۔

۳؎  یعنی مولٰی تو نے ہم کو یہاں وہ نعمتیں بخشیں جو فرشتوں جنات وغیرہ کسی مخلوق کو نہ بخشیں۔خیال رہے کہ جنات تو جنت میں جائیں گے ہی نہیں فرشتے اگرچہ وہاں ہوں گے مگر اہل جنت کی خدمت کے لیے نہ کہ وہاں کی نعمتیں استعمال کرنے کے لیے،وہ کھانے پینے شہوت سے پاک ہیں لہذا یہ عرض بالکل درست ہے۔

۴؎  یعنی ہماری عقل میں یہ بات نہیں آتی کہ ان نعمتوں سے بہتر اور کون سی نعمت ہوسکتی ہے اعلٰی سے اعلٰی نعمتیں تو تو نے ہم کو عطا فرمادی ہیں۔

۵؎ اس فرمان عالی سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ الله تعالٰی کی رضا تمام نعمتوں سے اعلٰی ہے کہ یہ رضا ہی بقاء کا دیدار کا ذریعہ ہے،جس سے مالک خوش ہوگیا تو ہر چیز اس کی ہوگئی۔دوسرے یہ کہ الله تعالٰی کے راضی ہونے کی علامت یہ ہے کہ بندہ اس سے راضی ہوجاتا ہے،بندہ کے راضی ہوجانے کی علامت یہ ہے کہ وہ رب کے احکام اس کی بھیجی ہوئی تکالیف سے راضی رہتا ہے کبھی اس کی شکایت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن