دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱؎ یعنی حضرت جبریل امین یا کوئی اور فرشتہ یہ حکم رب العالمین کا ہمارے پاس پیغام لایا جس میں مجھے اختیار دیا۔سبحان الله! الله تعالٰی ہمارے حضور کو ان سے پوچھ کر دیتا ہے،یہ ہے محبوبیت"وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی"۔شعر

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم                                  خدا  چاہتا  ہے  رضاء  محمد

۲؎ اس طرح کہ محبوب تم جتنوں کی شفاعت کرو اتنوں کو بخش دوں،پہلے صورت میں حد بندی ہے اس میں بے حد عطا کا وعدہ ہے اس لیے حضور انور نے اسی کو اختیار فرمایا کہ میرے مولٰی میں بخشواتا جاؤں تو بخشتا جا۔شعر

قدرت کی تحریریں جانے                                          امُی اور تقریریں جانے

بخشش کی تدبیریں جانےوہ ہے رحمت والا                                                 جن کا نام ہے محمد ان سے دو جگ ہے اجیالا

۳؎ یہاں شرک سے مراد کفر ہے،کسی یقینی عقیدہ اسلامیہ کا انکار کفر ہے۔خیال رہے کہ خوارج بعض معتزلہ اور اسمٰعیلی وہابی شفاعت کے انکاری ہیں وہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں واقعی ان بدنصیبوں کی شفاعت نہ ہوگی خوارج اور معتزلہ کا انکارِ شفاعت تو مرقات میں اس جگہ ہے اور اسماعیلیہ کا انکار تقویۃ الایمان میں دیکھو۔

5601 -[36]

وَعَن عبدِ الله بن أبي الجَدعاءِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدارمي وَابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت عبدالله ابن ابی الجدعاء سے ۱؎  فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ میرے ایک امتی کی شفاعت سے ۲؎  قبیلہ بنی تمیم سے زیادہ لوگ جنت میں جائیں گے۳؎(ترمذی،دارمی،ابن ماجہ)

۱؎ آپ صحابی ہیں،قبیلہ بنی کنانہ سے ہیں،آپ سے صرف دو حدیثیں مروی ہیں ایک یہ،دوسری کنت نبیاو آدم فی الروح و الجسد۔ (اشعہ و مرقات)

۲؎  وہ صاحب حضرت عثمان غنی ہیں رضی الله عنہ۔بعض نے فرمایا حضرت اویس قرنی ہیں جو تابعی ہیں۔یا یہ مطلب ہے کہ میری امت کے ایک ایک بزرگ کی شفاعت سے اتنے اتنے لوگ بخشے جائیں گے۔پہلی دو باتیں مرقات نے فرمائیں،آخری بات اشعۃ اللمعات نے۔

۳؎  خیال رہے کہ اس شفاعت سے مراد شفاعت صغریٰ ہے کیونکہ شفاعت کبریٰ صرف حضور ہی کریں گے۔بنی تمیم عرب کا بہت بڑا قبیلہ ہے،جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ایسی شفاعت کریں گے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت تو عالم کے خیال سے وراء ہے،ان کی شفاعت سے تقدیریں بدل جاویں گی،سب کی مشکلیں حل ہوجاویں گی۔شعر۔

ایسی بندھی نصیب کھلے مشکلیں کھلیں                       دونوں جہاں میں دھوم تمہاری کمر کی ہے

5602 -[37]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَشْفَعُ لِلْقَبِيلَةِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلْعُصْبَةِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلرَّجُلِ حَتَّى يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

روایت ہے حضرت ابی سعید سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ میری امت میں سے بعض وہ ہیں جو ایک جماعت کی شفاعت کریں گے،بعض وہ جو ایک خاندان کی شفاعت کریں گے، بعض وہ ہیں جو ایک کنبہ کی شفاعت کریں گے ۱؎ بعض وہ ہیں جو صرف ایک آدمی کی شفاعت کریں گے حتی کہ یہ لوگ جنت میں داخل ہوجائیں گے۲؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن