دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5594 -[29]

وَعَن سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوْضًا وَإِنَّهُمْ لَيَتَبَاهَوْنَ أَيُّهُمْ أَكْثَرُ وَارِدَةً وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ وَارِدَةً» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب

روایت ہے حضرت سمرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ ہر نبی کا حوض ہے اور وہ حضرت اس پر فخر کریں گے کہ ان میں سے کس کے پاس زیادہ آنے والے ہیں ۱؎  اور میں امید کرتا ہوں کہ میں ان سب میں زیادہ ہوں گا آنے والوں میں ۲؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎  ہر نبی کا حوض علیحدہ ہوگا مگر ہمارے حضور کا حوض جس کا نام کوثر ہے ان سب سے بڑا سب سے خوبصورت اور سب سے لذیز ہوگا۔

۲؎ کیونکہ ہر نبی کے حوض پر ان کی امت ہی حاضرہوگی۔امت کی زیادتی نبی کے لیے،شاگردوں کی زیادتی استاد کے لیے، مریدین کی زیادتی شیخ کے لیے،رعایا کی کثرت بادشاہ کے لیے باعث فخر ہوتی ہے۔اس زیادتی کا ذکر دوسری حدیث میں ہے کہ جنتی لوگوں کی کل صفیں ایک سوبیس ہوں گی جن میں سے اسّی صفیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت باقی چالیس صفوں میں ساری امتیں۔خیال رہے کہ ایسے موقعہ پر لعل اور رجاء شک کے لیے نہیں بلکہ یقین کے لیے ہوتا ہے جیسے قرآن مجید میں بہت جگہ لعل فرمایا گیا ہے۔

5595 -[30]

وَعَن أنس قال سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْفَعَ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ: «أَنَا فَاعِلٌ» . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ أَطْلُبُكَ؟ قَالَ اطْلُبْنِي أَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِي عَلَى الصِّرَاطِ ". قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عَلَى الصِّرَاطِ؟ قَالَ: «فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْمِيزَانِ» قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عِنْدَ الْمِيزَانِ؟ قَالَ: «فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْحَوْضِ فَإِنِّي لَا أُخطىءُ هَذِه الثلاثَ المواطن» رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وقا لهَذَا حَدِيث غَرِيب

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی الله علیہ و سلم سے عرض کیا قیامت کے دن میری شفاعت فرما دیں ۱؎ فرمایا میں شفاعت کروں گا میں نے عرض کیا یارسول الله میں حضور کو کہاں تلاش کروں۲؎ فرمایا تم مجھے پہلے تو تلاش کرنا پل صراط پر میں نے عرض کیا اگر آپ کو پل صراط پر نہ پاؤں فرمایا پھر مجھے میزان کے پاس ڈھونڈھنا۳؎ میں نے عرض کیا اگر میں حضور کو میزان کے پاس نہ پاؤں۴؎ فرمایا پھر مجھے حوض کے پاس تلاش کرنا ۵؎ کیونکہ میں ان تین جگہوں سے علاوہ میں نہ ہوں گا ۶؎  (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎ یہاں شفاعت سے مراد خاص شفاعت ہے جو خاص غلاموں کی ہوگی،شفاعت عامہ تو ہر مؤمن کی ہوگی۔خیال رہے کہ حضرت انس نے ایک شفاعت مانگ کر ایمان،تقویٰ،حسن خاتمہ،قبر کے امتحان میں کامیابی سب کچھ مانگ لی کہ یہ چیزیں شفاعت خاصہ کی تمہیدیں ہیں۔شعر

تجھ سے تجھی کو مانگ کر مانگ لی دو جہاں کی خیر                  مجھ سا کوئی گدا نہیں تجھ سا کوئی سخی نہیں

اس ایک کلمہ میں بہت سے وعدے ہیں: تم ایمان پر جیو گے،تمہاری زندگی تقویٰ میں گزرے گی،تمہارا خاتمہ ایمان پر ہوگا،تمہاری خطائیں قابل معافی ہوں گی،تمہاری شفاعت میرے ذمہ ہوگی کیونکہ کفر حقوق العباد کی شفاعت نہیں ہوگی۔ آج بھی مسلمان روضہ اطہر پر عرض کرتے ہیں یارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ سے شفاعت کی بھیک مانگتے ہیں،یہ حدیث اس مانگنے کی اصل ہے۔معلوم ہوا کہ حضور سے بھیگ مانگنا جائز ہے کہ دنیا کی ہر چیز شفاعت سے نیچے ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کسی سائل کو محروم نہیں کرتے"وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْہَرْ"حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اولاد مانگو،دین و دنیامانگو،دنیا کی ہر نعمت مانگو،جو مانگو گے پاؤ گے وہاں سے محروم کوئی نہیں پھرتا۔

۲؎ خیال رہے کہ قیامت میں ایک وقت تو وہ ہوگا جب سارا جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھونڈے گا پھر وقت وہ آوے گا کہ حضور صلی الله علیہ و سلم اپنے گنہگار کو ڈھونڈیں گے۔شعر

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن