دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۸؎  اس طرح کہ دوزخیوں کو دوزخ میں اور جنتیوں کو جنت میں داخل فرمادے گا۔یہ فیصلہ سے مراد عملی فیصلہ ہے کیونکہ قولی فیصلہ یعنی احکام کا صدور تو کب کا ہوچکا ہوگا۔

۹؎  یا تو یہ فرشتے وہ ہیں جو لوگوں کے نامہ اعمال لکھا کرتے تھے یا حاملین عرش اور ان کے اردگرد کے جو مسلمانوں کے لیے دعائیں کیا کرتے تھے۔ہم کو بھی چاہیے کہ ان فرشتوں کے لیے دعا کیا کریں ہرختم و ایصال کے موقعہ پر ان کا نام لیا کریں۔

۱۰؎  یعنی دوزخ کی آگ ان لوگوں کے سارے اعضاء کو جلادے گی مگر اس کی پیشانی خصوصًا سجدہ گاہ کو نہ جلاسکے گی کہ یہ نور الٰہی کی جگہ ہے نور کو نار نہیں جلاسکتی،بعض شارحین نے فرمایا کہ سجدہ کے ساتوں عضو بھی محفوظ رہیں گے۔(اشعہ) بعض شارحین نے فرمایا کہ اس سے مراد پورا چہرہ ہے،اس قول کی تائید بخاری شریف جلد دوم ص ۱۱۰۷ باب ردعمل الجھیۃ میں کی اس حدیث سے ہوتی ہے ویحرم الله صورھم علی الناس بہرحال اس کے متعلق کئی احتمال ہیں۔

۱۱؎  یہ لفظ بنا ہے امتحاش سے بمعنی جل کر کوئلہ سیا ہوجانا۔اس سے بھی معلوم ہوا کہ گنہگار مؤمن دوزخ میں جا کر مردہ بلکہ جل کر کوئلہ ہوجائیں گے وہاں جلنا اور نہ مرنا کفار کے لیے ہوگا۔

۱۲؎  اس ایک شخص سے مراد یا تو نوعًا ایک ہے یعنی ایک قسم کے لوگ جنہوں نے اس قسم کے جرم کیے تھے یا شخصًا ایک ہے یعنی ایک آدمی۔

۱۳؎  یعنی جو لوگ دوزخ سے نکال کر جنت میں بھیجے جائیں گے ان میں سب سے آخر میں یہ نکالا جائے اور سب سے آخر میں یہ جنت میں پہنچایا جائے گا اسے راستہ میں بہت دیر لگے گی۔

۱۴؎  یعنی اسے دوزخ سے نکال کر کنارہ پر بٹھال دیا جائے گا کہ جنت کی طرف اس کی پیٹھ ہوگی اور دوزخ کی طرف اس کا منہ ہوگا جہاں اس کی تپش پہنچ رہی ہوگی جیسا کہ اگلے مضمون سے واضح ہے جنت تو ابھی دور ہوگی۔

۱۵؎  قشبنی بنا ہے  قشب سے بمعنی جسم میں زہر کا سرایت کرجانا یا آگ کا جسم میں اثر کرکے اسے بگاڑ دینا  اس کا ترجمہ جھلسانا بہت موزوں ہے۔

۱۶؎  یعنی ہم تیری یہ عرض پوری کردیں گے مگر شرط یہ ہے کہ تو اس کے سواء اور کچھ نہ مانگے اسی منہ پھیر دینے پر قناعت کرے۔

۱۷؎   مگر رکھے گا منہ اسی طرح وہاں سے ہٹائے گا نہیں اب بجائے منہ کے اس کی پیٹھ کو تپش پہنچے جیساکہ مضمون سے ظاہر ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہاں سے اسے دور کردیا جائے مگر پہلا احتمال قوی ہے۔

۱۸؎  اس دن ہر شخص کی نظر بہت تیز ہوگی یہاں سے جنت بہت دور ہوگی مگر یہ دیکھ لے گا،قرآن کریم فرماتاہے:"فَکَشَفْنَا عَنۡکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیۡدٌ"۔ہاں بعض کفار قیامت میں اٹھتے وقت اندھے اُٹھیں گے مگر بعد میں نہ کوئی اندھا رہے گا نہ کانا۔

۱۹؎ اس فرمان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بندے کا خاموش رہنا پھر دعا کرنا رب تعالٰی کی طرف سے ہوگا۔آج بھی ہمارا عبادات کرنا دعائیں مانگنا اس کی ہی توفیق سے ہے،وہ ہی ذوق دیتا ہے،وہ الفاظ دعا القاءکرتا ہے،وہ ہی بھیک کے لیے ہم کو جھولی دیتا ہے وہ ہی بھردیتاہے۔

۲۰؎ اس سے معلوم ہورہا ہے کہ اب تک اس کا صرف منہ پھیرا گیا تھا جنت تک پہنچایا نہ گیا تھا اس نے دور سے یہاں کی تروتازگی دیکھی تھی۔

۲۱؎  یہاں خلق سے مراد جنتی لوگ ہیں یعنی اے مولٰی جو جنت میں آرام کررہے ہیں وہ بھی تیری مخلوق تیرے بندے ہیں اور میں بھی تیری مخلوق ہوں تیرا بندہ ہوں میں ان سب سے بدتر کیوں رہوں مجھ پر کرم فرمادے ان کے پاس پہنچادے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن