دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

ہوگا اس لیے حضور انور کا نام محمد ہے صلی الله علیہ و سلم۔خیال رہے کہ حضور انور کا علم واقعات کو گھیرے ہوئے ہے کہ ہر واقعہ حضور کے علم میں ہے  مگر اللہ تعالٰی کے اوصا ف کوئی نہیں گھیر سکتا  کہ اس کے اوصاف غیر محدود ہیں لہذا  یہ واقعہ حضور کے علم غیب کلی کے خلاف نہیں۔

۷؎  یعنی میری امت کو بخش دے میری امت کو بخش دے۔الله تعالٰی نے ہر نبی رسول کو ایک ایک خصوصی دعا عطا فرمائی تھی جس کی قبولیت کا پورا وعدہ فرمایا تھا،سارے نبیوں نے اپنی دعائیں دنیا ہی میں مانگ لیں حضور انور صلی الله علیہ و سلم نے اپنی وہ دعاء خاص محفوظ رکھی ہے اس دعا سے امت کی شفاعت فرمائیں گے۔یہ وہ ہی دعا ہے جس سے آپ شفاعت فرما رہے ہیں صلی الله علیہ وسلم۔

۸؎  خیال رہے کہ ایمان و اسلام میں حقدار کی زیادتی کمی ناممکن ہے کیونکہ یہ ایک بسیط چیز ہے جس کے اجزاء نہیں،ہاں کیفیات میں یا نتائج میں زیادتی کمی ہوسکتی ہے جیسے علم الیقین سے عین الیقین اور عین الیقین سے حق الیقین اعلٰی ہے مگر کیفیت میں،نیز بعض مؤمنین کو اعمال کی توفیق ملتی ہے بعض کو عرفانِ الٰہی،یہ نتیجہ میں فرق ہے جو وغیرہ کا ذکر اسی فرق کی بنا پر ہے لہذا احادیث واضح ہیں۔

۹؎  ذرہ سے مراد یا چھوٹی چیونٹی ہے یا ریت کا  ذرہ   یا  ھباء منثور یعنی جو    اندھیری کوٹھری میں کسی روزن سے دھوپ آنے سے اس میں باریک بارک روئیں اڑتے نظر آتے ہیں۔بہرحال مقصود ایمان کا ادنیٰ درجہ ہے جس کے ساتھ اور کوئی نیکی نہ ہو۔

۱۰؎  حمد الٰہی وہ ہی ہوگی شفاعت کے الفاظ بھی وہ ہی ہوں گے مگر ان سے فائدہ اٹھانے والے جدا گانہ پہلی بار اور لوگ نکالے گئے اس بار،دوسرے لوگ ہر بار میں مختلف گنہگار بخشے جائیں گے جیساکہ حدیث سے ظاہر ہے۔

۱۱؎ اس پوری حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ حضور صلی الله علیہ و سلم گنہگاروں کو نکالنے کے لیے دوزخ میں تشریف لے جائیں گے جس سے پتہ لگا کہ حضور ہم گنہگاروں کی خاطر ادنی جگہ پر تشریف لے جائیں گے ۔اگر آج میلاد شریف یا مجلس ذکر میں حضور تشریف لاویں تو ان کے کرم سے بعید نہیں ان سے ان کی شان نہیں گھٹتی ہمارے اور ہمارے گھروں کی شان بڑھ جاتی ہے۔شعر

ذیشان و شوکت سلطان نہ گشت چیزے کم                                زالتفات    بمہماں    سرائے    دہقانے

کلاہ   گوشہ   دہقان   بہ   آفتاب   رسید                           کہ سایہ برسر ش افگند چوں تو سلطانے

ہم نے عرض کیا ہے۔شعر

جو کرم سے اپنے شاہِ امم رکھیں مجھ غریب کے گھر قدم         مرے شاہ کی نہ ہو شان کم کہ گدا یہ ان کا پیار ہے

ولے  مجھ  غریب  کا  غمکدہ  بنے  رشک  خلد  بریں  شہا                                کرے  ناز  اپنے  نصیب   پر   بلے  شاہ  وہ  جو  گنوار  ہے

دوسرے یہ کہ دوزخ کی آگ نور میں اثر نہیں کرسکتی حضور نور ہیں آگ سے تکلیف حضور کو نہیں پہنچ سکتی۔ہمارا نور نظر آگ سے نہیں جلتا بلکہ حضور کے خاص خدام بھی شفاعت کرنے دوزخ سے نکالنے کے لیے دوزخ میں کود جائیں گے انہیں بھی آگ نقصان نہیں دے گی۔تیسرے یہ کہ رب تعالٰی ہے بخشنے والا رحمت فرمانے والا مگر اپنی ساری نعمتیں حضور کی معرفت دیتا ہے۔دیکھو حضور صلی الله علیہ و سلم کی شفاعت سے ان لوگوں کو دوزخ سے رہائی دنیا میں بھی ہم کو قرآن،ایمان،اسلام،عرفان جو کچھ دیا سب رب نے دیا مگر حضور انور کے ذریعہ دیا بغیر ان کے واسطے کے کسی کو کچھ نہیں دیتا۔شعر

بے ان کے واسطے کے خدا کچھ عطا کرے                 حاشا غلط یہ ہوس بے بصر کی ہے

حضور کی شفاعت پہلے ہوئی گنہگار کی رہائی بعد میں بلکہ رہائی شفاعت کے وجہ سے ہوئی۔چوتھے یہ کہ شرعی ایمان والوں کی حضور صرف شفاعت ہی نہیں کریں گے بلکہ شفاعت بھی کریں گے اور دستگیری بھی۔سجدہ کرکے عرض معروض کرنا شفاعت ہے،دوزخ میں جاکر انہیں نکالنا دستگیری ہے۔حضور دستگیر دو جہاں ہیں جو انہیں دستگیر مددگار نہ مانے وہ اس فرمان عالی کا منکر ہے۔پانچویں یہ کہ ایمان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن