دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱۰؎  حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنی کوئی خطا بیان نہ فرمائیں گے مگر پھر بھی شفاعت کی ہمت نہ کریں گے یا تو اس لیے کہ آپ کو عیسائیوں نے خدا کا بیٹا کہا تھا۔چنانچہ آپ سے سوال ہوگا"ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ"الخ یا اس لیے کہ آپ جانتے ہیں شفاعت کبریٰ صرف حضور انور فرمائیں گے۔

۱۱؎  یہاں چند باتیں خیال رہیں: ایک یہ کہ یہاں حضور کے طفیل لوگوں کے گناہ معاف کرنا مراد ہے،حضور انور نے کبھی گناہ کرنے کا ارادہ بھی نہیں کیا ورنہ مغفرت تو سارے نبیوں کی ہوچکی ہے خصوصیت سے حضور انور کے لیے یہ کیوں فرمایا گیا۔دوسرے یہ کہ دنیا میں بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے حضور انو رکی تشریف آوری کی بشارت دی "مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ"۔قیامت میں بھی حضور کا پتہ آپ ہی دیں گے۔حضرت مسیح صبح کا وہ تارا ہیں جو سورج کی خبر دیتاہے۔تیسرے یہ کہ ان تلاش کرنے والوں میں سارے محدثین و فقہاء ہوں گے جنہوں نے یہ حدیث روایت کی ہم کو سمجھائی مگر کسی کو یاد نہ آئے گاکہ حضور شفیع المذنبین ہیں چلو وہاں چلیں حتی کہ حضرات انبیاءکرام کو بھی یاد نہ رہے گا۔یہ لوگ اپنے خیال سے آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور حضرات انبیاءکرام کے بھیجنے سے ایک دوسرے کے پاس۔یہ سب کچھ اس لیے ہے تاکہ حضور کی شان معلوم ہو اگر پہلے ہی لوگ حضور کے پاس پہنچ جاتے اور شفاعت ہوجاتی تو کون کہہ سکتا تھا کہ شفاعت ہر جگہ ہوسکتی تھی ہم اتفاقًا یہاں آگئے اور حضور نے شفاعت کردی،یہ خیال دفع فرمانے کے لیے اسی طرح پھرایا گیا،یہ بات مرقات نے بیان کی اعلیٰ۔حضرت نے فرمایا۔شعر

خلیل و نجی مسیح و صفی سبھی سےکہیں نہ نبی                              یہ بے خبری کہ خلق پھری کہاں سے کہاں تمہارے لیے

چوتھے یہ کہ اس وقت تو مخلوق حضور کو ڈھونڈھے گی بعد میں حضور انور اپنے ہر گنہگار کوتلاش فرمائیں گے۔شعر

ہیں جن کی جستجومیں ہوں وہ مجھ کو آپ ڈھونڈیں گے             خداوندا میں تیرےحشرکےمیدان کےصدقے

۱۲؎  دارہ میں ہ کی ضمیریا تو رب تعالٰی کی طرف ہے تو یہ اضافت عزت و شرف کی ہے یا شفاعت کی طرف یعنی میں اس شفاعت کی جگہ تشریف فرما ہوں گا۔یہ جگہ یا تو مقام محمود ہے یا مقام وسیلہ ہے یا عرش کے نیچے کوئی جگہ یا کوئی اور خاص جگہ جہاں صرف حضور کی رسائی ہے۔خیال رہے کہ لوگ تلاش کرتے کرتے حضور تک ایک ہزار سال میں پہنچیں گے۔

۱۳؎  رب تعالٰی بے حجاب حضور انور کو اپنا دیدار عطا کرے گا،حضور سجدہ کریں گے یہ سجدہ شفاعت کبریٰ کی چابی ہے جس سے دروازہ شفاعت کھلے گا اوررب تعالٰی عدل سے فضل کیطرف توجہ فرمائے گا۔حضور کا سجدہ میں گرنا ہم گرتے ہوئے گنہگاروں کے سنبھلنے کا ذریعہ ہوگا،یہ سجدہ عرض معروض کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ہوگا جیسے شاہی دربار میں  جب کچھ عرض کرنا ہو تو پہلےسلامی  مجرا  ادا  کیا جاتا ہے۔حضور کا وہاں سے ہٹ کر یہاں آنا اس لیے  ہے کہ  وہ جگہ حسا  ب کی تھی  اور  یہ جگہ اکرام و احترا م کی یہ عرض اسی جگہ ہونی     چاہیے تھی۔(مرقات)یہ سجدہ ایک   ہفتہ کی برابر رہے گا۔

۱۴؎  اس سجدے سے دربار رحمت جوش میں آجاوے گا حکم ہوگا پہلے سر اٹھاؤ تم ہم کو دیکھو ہم تم کو دیکھیں،پھر عرض کرو آج ہماری تمہاری بات آمنے سامنے ہوگی اللھم صلی علی سیدنا محمد و سلم۔

۱۵؎ یعنی وہ حمدوثنا مجھے بطور الہام مجھے وہاں ہی سکھائی جاوے گی ابھی ہم کو معلوم نہیں۔خیال رہے کہ رب تعالٰی کے اوصاف دنیا کے واقعات نہیں،حضور کا علم دنیا کے واقعات کو محیط ہے نہ کہ صفات الہیہ کو لہذا یہ واقعہ علم غیب کے خلاف نہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن