30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دے دے حساب نہ لے تو اس کی مہربانی ہے،قانون اور چیز ہے مہربانی کچھ اور،یہاں قانون کا ذکرہے اس آیت میں ہے "یَدْخُلُوۡنَ الْجَنَّۃَ یُرْزَقُوۡنَ فِیۡہَا بِغَیۡرِ حِسَابٍ"لہذا آیتوں میں تعارض نہیں۔
۹؎ آزاد کرنے کی دو وجہیں ہیں: ایک یہ کہ یہ غلام نہ میرے پاس میری ملکیت میں رہیں گے نہ آئندہ مجھ سے ایسے قصور ہوں گے،ان تمام قصوروں کی وجہ ان لوگوں کا میری ملکیت میں رہنا ہے۔دوسرے یہ کہ غلام آزادکرنا بہت سے گناہوں کاکفارہ بھی ہے،میں ان کو آزادکرتا ہوں تاکہ گزشتہ کوتاہیوں کاکفارہ ہوجائے میں اس آزاد کرنے کی وجہ سے ان گناہوں سے دنیا میں ہی پاک ہوجاؤں۔
|
5562 -[14] وَعَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي بَعْضِ صَلَاتِهِ: اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا " قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الْحِسَابُ الْيَسِيرُ؟ قَالَ: «أَنْ يَنْظُرَ فِي كِتَابه فيتجاوز عَنْهُ إِنَّهُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَئِذٍ يَا عَائِشَة هلك» . رَوَاهُ أَحْمد |
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو اپنی بعض نمازوں میں فرماتے سنا الٰہی مجھ سے آسان حساب لے ۱؎ میں نے عرض کیا یا نبی الله ! آسان حساب کیا چیز ہے ۲؎ فرمایا یہ ہے کہ اس کے نامہ اعمال پر نظر کرادی جاوے پھر اسے معافی دے دی جاوے۳؎ جس سے حساب میں اس دن جرح کرلی گئی اے عائشہ وہ ہلاک ہوجاوے گا۴؎(احمد) |
۱؎ یہ دعا اس آیت کریمہ کی طرف اشارہ کررہی ہے"فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیۡرًا"حضرت ام المؤمنین کے سوال نے یہ آیت حل کرادی۔خیال رہے کہ حضور انور کی یہ دعا اُمت کی تعلیم کے لیے ہے ورنہ حضور انور کا حساب نہ ہوگا ان محبوب عظیم کی شان تو بہت ارفع و اعلٰی ہے،ان کے خاص غلام بے حساب بخشے جائیں گے جیساکہ ہماری پیش کردہ آیت اور دوسری احادیث سے ثابت ہے۔
۲؎ یعنی جس حساب یسیر کی آپ دعا ہم کو سکھا رہے ہیں اور رب تعالٰی اپنے کلام میں خبر دے رہا ہے یہ حساب یسیر ہے کیا چیز۔اپنے فرمان عالی کی شرح اور رب کی آیت کی تفسیر حضور ہی فرما دیں۔
۳؎ یعنی جرم دکھانا اور معافی دے دینا حساب یسیر ہے اور جرم دکھانا اور ان پر جرح فرمانا کہ تم نے یہ گناہ کیوں کیے یہ سخت حساب ہے۔
۴؎ یعنی جرموں پر جرح ہی اس سے کی جاوے گی جس کو سزا دینا ہوگی جسے بخشنا ہوگا اسے دکھاکر معافی دے دی جائے گی،بعض وہ بندے بھی ہوں گے جن کا حساب مطلقًا نہ ہوگا نہ جرح کا نہ پیشی کا بلاحساب جنت میں بھیج دیئے جائیں گے۔
|
5563 -[15] وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنِي مَنْ يَقْوَى عَلَى الْقِيَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِي قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لربِّ الْعَالمين)؟ فَقَالَ:«يُخَفَّفُ عَلَى الْمُؤْمِنِ حَتَّى يَكُونَ عَلَيْهِ كَالصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَة» |
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے کہ وہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کیا مجھے خبر دیجئے کہ قیامت کے دن کھڑے ہونے پر کون قدرت رکھے گا جس کے متعلق الله عزوجل نے فرمایا کہ جس دن لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے ۱؎ تو فرمایا کہ وہ دن مؤمن پر ہلکا کردیا جاوے گا حتی کہ اس پر ایک فرض نماز کی طرح ہوجاوے گا ۲؎ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع