30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵؎ یہاں عذر سے مراد اپنی معذوری یا بہانہ ہے جو گناہ کا باعث ہو یعنی کیا تیرے پاس کوئی وجہ گناہ موجود ہے، مجبوری،بے خبری وغیرہ بندہ اس کا انکار کرے گا۔عرض کرے گا میں نے بغیرکسی مجبوری بے علمی کے گناہ کیے ہیں میں گنہگار ہوں معافی دے دے، جس لائق میں تھا میں نے کرلیا جو تیری شان عالی کے لائق ہے وہ تو کر،میں گنہگار تو ستار و غفار ہے مہربانی فرما،یا ببول کے درخت میں کانٹے ہی ہوں گے پھل نہیں۔
۶؎ بندے کے اس عذر پر دریا ئے رحمت جوش میں آجاوے گا۔بطاقہ وہ چھوٹا سا پرچہ جو حفاظت کے لیے کپڑے میں لپیٹ کررکھا جاوے،طاقۃ کہتے ہیں کپڑے کی تہہ کو،ب زائد ہے۔(قاموس و لمعات)معلوم ہوتا ہے کہ مؤمن کا کلمہ طیبہ رب کی بارگاہ میں بڑی حفاظت سے رہتا ہے۔
۷؎ یہ کلمہ طیبہ وہ ہوگا جسے مؤمن زندگی میں صدق دل سے پڑھا کرتا تھا اور جو اس نے مرتے وقت پڑھا تھا،اسی پر جان رب کے سپرد کی تھی۔الله تعالٰی ہم سب کو کلمہ طیبہ پر خاتمہ نصیب کرے۔ہم نے عرض کیا ؎
وہ ہی موت ہےوہ زندگی جوخدانصیب کرے ہمیں کہ مرے تو ان ہی کے نام پر جو جئے تو ان پہ نثار ہے
۸؎ یعنی میزان اعمال پر جا اپنے ان دفتروں کو اس پرچے سے وزن کرا۔معلوم ہوا کہ وہاں وزن باٹوں سے نہ ہوگا بلکہ نیک اعمال کا برے اعمال سے ہوگا اس لیے حضرات انبیاءکرام اور خاص اولیاء الله کے لیے وزن نہیں کہ وہاں گناہ کوئی نہیں پھر وزن کس چیز سے ہو۔
۹؎ یعنی یارب اس وزن سے سوائے میری رسوائی کے اور کیا ہوگا ابھی تو میرا معاملہ تیرے حضور ہے اور جب وزن ہوا تو اس وزن کو سب دیکھیں گی وہاں یہ پرچہ یقینًا ہلکا ہوگا تو میری رسوائی ہی ہوگی اس لیے وزن نہ کرا میرا پردہ رکھ لے۔
۱۰؎ اس طرح کہ نیکیوں کے پلے میں یہ پرچہ رکھا جاوے گا اور گناہوں کے پلہ میں وہ لاکھوں من کے دفتر۔اس سے معلوم ہوا کہ وزن خود اعمال کا نہ ہوگا بلکہ اعمال کی تحریروں کا ہوگا،بعض علماء کا یہ ہی قول ہے۔
۱۱؎ خیال رہے کہ قیامت کے دن وزن بقدر اخلاص ہوگا،منافقین بھی کلمہ پڑھتے تھے آج مرزائی چکڑالوی وغیرہ بھی کلمہ پڑھتے ہیں ان کے کلمہ کا کوئی وزن نہیں گویا یہ بے معنی الفاظ ہیں۔حضور صلی الله علیہ و سلم کے نام کا جب یہ وزن ہے تو سمجھو کہ حضور کے اعمال کا وزن کیساہوگا،حضور کا ایک سجدہ ہم جیسے کروڑوں گنہگاروں کے گناہوں سے زیادہ وزنی ہوگا۔خدا تعالٰی ہماری بدکاریوں کو ہماری نیکیوں سے نہ تولے بلکہ اس راتوں کو رونے والے گنہگاروں کا غم کھانے والے امت کے رکھوالے کے سجدہ سے وزن فرمادے تاکہ ہم ڈوبتوں کا بیڑا پار لگ جاوے۔
۱۲؎ بعض صوفیاء فرماتے ہیں کہ حضور کے اعمال کا وزن نہ ہوگا کیونکہ کارخانہ قدرت میں کوئی تراوز ایسی نہیں بنی جو حضور کے اعمال تول سکے جیسے آج کوئی ترازو ایسی نہیں جو سمندر کاپانی یا ہوا تول سکے،سورج کی روشنی کا کوئی میٹر نہیں۔
|
5560 -[12] وَعَن عائشةَ أَنَّهَا ذَكَرَتِ النَّارَ فَبَكَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا يُبْكِيكِ؟» . قَالَتْ: ذَكَرْتُ النَّارَ فَبَكَيْتُ فَهَلْ تَذْكُرُونَ أَهْلِيكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَّا فِي ثَلَاثَةِ مَوَاطِنَ فَلَا يَذْكُرُ أَحَدٌ أَحَدًا: عِنْدَ الْمِيزَانِ حَتَّى يَعْلَمَ: أَيَخِفُّ مِيزَانُهُ أَمْ يَثْقُلُ؟ وَعِنْدَ الْكِتَابِ حِينَ يُقَالُ (هاؤم اقرؤوا كِتَابيه)حَتَّى يَعْلَمَ: أَيْنَ يَقَعُ كِتَابُهُ أَفِي يَمِينِهِ أم فِي شِمَاله؟ أم مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِهِ؟ وَعِنْدَ الصِّرَاطِ: إِذَا وُضِعَ بينَ ظَهْري جَهَنَّم ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ انہیں دوزخ یاد آگئی تو رونے لگیں تو رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا تمہیں کون سی چیز رلاتی ہے بولیں مجھے آگ یاد آگئی تو میں رو پڑی ۱؎ اے مردو! کیا تم قیامت میں اپنے گھر والوں کو یاد کرو گے ۲؎ تو رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ تین موقعوں میں کوئی کسی کو یاد نہ کرے گا: میزان کے پاس حتی کہ جان لے کہ اس کا وزن ہلکا ہے یا بھاری اور نامہ اعمال ملنے کے وقت جب کہا جاوے آؤ اپنا نامہ اعمال پڑھو حتی کہ جان لے کہ اس کا نامہ اعمال کہاں پڑتا ہے اس کے داہنے ہاتھ میں یا بائیں میں پیٹھ کے پیچھے اور پلصراط کے نزدیک جب کہ وہ دوزخ کے کناروں کے درمیان رکھا جاوے گا ۳؎ (ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع