دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5195 -[41]

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُجَاءُ بِابْنِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ بَذَجٌ فَيُوقَفُ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ فَيَقُولُ لَهُ: أَعْطَيْتُكَ وَخَوَّلْتُكَ وَأَنْعَمْتُ عَلَيْكَ فَمَا صَنَعْتَ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ جَمَعْتُهُ وَثَمَّرْتُهُ وَتَرَكْتُهُ أَكْثَرَ مَا كَانَ فَارْجِعْنِي آتِكَ بِهِ كُلِّهِ. فَيَقُولُ لَهُ:أَرِنِي مَا قَدَّمْتَ. فَيَقُولُ: رَبِّ جَمَعْتُهُ وَثَمَّرْتُهُ وَتَرَكْتُهُ أَكثر ماكان فَارْجِعْنِي آتِكَ بِهِ كُلِّهِ. فَإِذَا عَبْدٌ لَمْ يُقَدِّمْ خَيْرًا فَيُمْضَى بِهِ إِلَى النَّارِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَضَعفه

 روایت ہے حضرت انس  رضی الله  عنہ سے وہ نبی کریم صلی الله  علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن انسان بھیڑ کے بچے کی طرح لایا جاوئے گا تو اسے بارگاہِ الٰہی میں کھڑا کیا جاوے گا ۱؎ تب رب تعالٰی اس سے فرمائے گا کہ میں نے تجھے عطائیں دیں،تجھے لونڈی غلام بخشے اور تجھ پر بہت انعام کیے۲؎ تو تو نے کیا کیا۳ ؎تو وہ عرض کرے گا کہ یا رب میں نے وہ جمع کیں اور انہیں بڑھایااور جتنا تھا اسے زیادہ کرکے چھوڑ آیا ۴؎ مجھے لوٹا دے کہ میں تیری بارگاہ میں وہ سارا لے آؤں ۵؎ اس سے رب تعالٰی فرمائے گا کہ مجھے دکھا تو نے آگے کیا بھیجا؟ وہ کہے گا یارب میں نے جمع کیا اور اسے بڑھایا اور اب سے زیادہ کرکے چھوڑ آیا تو تو مجھے لوٹا دے میں تیرے پاس سارا لے آؤں وہ ایسا بندہ ہوگا جس نے کوئی بھلائی آگے نہ بھیجی ہوگی ۶؎ تو اسے آگ کی طرف لے جایا جاوے گا۔(ترمذی)اور اسے ضعیف فرمایا۔

۱؎ یہاں انسان سے مراد غافل مالدار آدمی ہے جیسا کہ اگلے مضمون سے ظاہر ہے۔لائے جانے سے مراد حساب و کتاب کے لیے بارگاہ الٰہی میں پیش کیا جانا ہے،اﷲ کے مقبول بندے بڑی عزت و احترام سے لائے جائیں گے،رب تعالٰی فرماتاہے:"یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیۡنَ اِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا وَّ نَسُوۡقُ الْمُجْرِمِیۡنَ اِلٰی جَہَنَّمَ وِرْدًا"لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں۔

۲؎ اعطیت،خولت،انعمت قریبًا ہم معنی ہیں۔یہاں فرق یوں ہے کہ میں نے تجھے دنیا کا مال و متاع دیا،تجھے لونڈی غلام بخشے اور تجھ پر کتاب و انبیاء کرام بھیجے۔(مرقات)اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ انعام سے مراد دنیاوی نعمتیں ہیں۔

۳؎ یعنی تو نے ان نعمتوں کاشکریہ کیا ادا کیا ؟ خیال رہے کہ ہر نعمت کا شکریہ علیحدہ ہے۔اس کی تفصیل ہماری تفسیر نعیمی دوسرے پارے"وَاشْکُرُوۡا لِیۡ وَلَا تَکْفُرُوۡنِ"کے ماتحت دیکھو۔اعضاء کا شکریہ بدنی عبادات ہیں،مال کا شکر یہ صدقات و خیرات قرآن مجید و غیرہ،ایمانیات کا شکریہ ان پر عمل کرنا ہے،حضور صلی الله  علیہ وسلم کی کرم نوازیوں کا شکریہ حضور صلی الله  علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل،آپ سے عشق و محبت،کثرت سے درود شریف پڑھنا ہے۔محسن کو دعائیں دینا بھی شکریہ ہے۔مولانا فرماتے ہیں شعر

چونکہ ذاتش ہست محتاج الیہ                       زاں سبب فرمود حق صلوا علیہ

۴؎ یہ ہے غافل کی سوانح عمری،محنت سے جوڑنا، مشقت سے حفاظت کرنا،حسرت سے چھوڑنا یہ گفتگو اس سے ہے جس نے دنیا میں مال کی زکوۃ،فطرانہ،قربانی ادا نہ کی سب کا سب جمع ہی کیا۔حقو ق الله  او ر حقوق الناس کا خیال نہ کیا اب کہے گا کہ مجھے موقعہ دے کہ وہ سارا مال تیری بارگاہ میں حاضر کردوں تو قبول فرمالے حالانکہ اب عمل کا وقت نہیں رہا۔

۵؎ یعنی دنیا میں تو نے صدقہ و خیرات کتنی کی ؟ جو کہ تجھے آج کے دن کام آجاتی،یہ جگہ  عمل کی نہیں نہ یہ وقت عمل کا ہے اب تو کیے ہوئے کا حساب دو۔

۶؎ اس جملہ نے گزشتہ پوری حدیث کی شرح لکھ دی کہ یہاں اس شخص کا ذکر ہے جو فاسق و فاجر تھا،زکوۃ و خیرات و حقوق ادا نہ کرتا تھا۔

5196 -[42]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَوَّلَ مَا يُسْأَلُ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّعِيمِ أَنْ يُقَالَ لَهُ: أَلَمْ نُصِحَّ جِسْمَكَ؟ وَنَرْوِكَ من المَاء الْبَارِد؟ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله  عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله  صلی الله  علیہ وسلم نے کہ قیامت میں نعمتوں کے متعلق بندے سے پہلا سوال جو ہوگا وہ یہ کہ اس سے کہا جاوے گا  ۱؎ کہ کیا ہم نے تیرے جسم کو صحت نہیں بخشی اور کیا ہم نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیرنہیں کیا۲؎ (ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن