30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲؎ خیال رہے کہ اس کے متعلق حضور سے مشورہ فرمایا تھا آپ کو اختیار دیا تھا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم اس سب کو سونا کردیں۔ مشورہ میں اختلاف کرنے کا حق ہوتا ہے اس کا ماننا لازم نہیں ہوتا اس لیے عرض کیا کہ نہیں۔یہ نہیں بھی بارگاہ الٰہی میں بہت مقبول ہوئی اس نہیں پر ہزارہا ہاں قربان ہوں۔معنوی طور پر الله تعالٰی نے وہاں سونا بنا ہی دیا۔اب زمین حجاز میں سونا نکل رہا ہے خود حضور سونے کی کان ہیں کہ ان کے دم سے لاکھوں حجاج وہاں پہنچتے ہیں اور کروڑوں روپیہ اہلِ مکہ کو دے آتے ہیں۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر حضور چاہتے تو مکہ کے پہاڑ سونا بن جاتے مگر چاہا نہیں لہذا وہ آیت کریمہ"اَوْ یَکُوۡنَ لَکَ بَیۡتٌ مِّنۡ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰی فِی السَّمَآءِ"الخ "قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیۡ ہَلْ کُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا" حضور کا عاجز ہونا بیان نہیں کرتی ورنہ یہ حدیث اس کے خلاف ہوگی۔
۳؎ یعنی اگر میں اتنے سونے کا مالک ہوجاؤں تو صرف بندہ شاکر بنوں گا مگر مسکینیت میں صابر بھی ہوں گا اور شاکر بھی لہذا میں امیری پر فقیری کو ترجیح دیتا ہوں۔ معلوم ہوا کہ حضور کی فقیری غریبی اختیاری ہے ہماری طرح بے اختیار ی نہیں۔حضرات انبیاء کرام کی موت بھی اختیاری ہوتی ہے کہ وفات کے قریب انہیں اختیار دیا جاتا ہے کہ چاہیں دنیا میں رہیں یا رب کی بارگاہ میں حاضر ہوجائیں،دیکھو موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا گیا تھا کہ بیل کی کھال پر ہاتھ پھیرو جتنے بال آپ کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے فی بال ایک سال ،ہمارے حضور کو اختیار دیا گیا جب حضور نے عرض کیا اللهم بالرفیق الاعلٰی تب وفات دی گئی۔
|
5191 -[37] وَعَن عبيدِ الله بنِ مِحْصَنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ: «مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمْ آمِنًا فِي سِرْبِهِ مُعَافًى فِي جَسَدِهِ عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت عبید اﷲ ابن محصن سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو شخص تم میں سے صبح پائے کہ اس دل میں امن وامان ہو ۲؎ اپنے جسم میں تندرستی،اس کے پاس اس دن کا کھانا ہو تو گویا اس کے لیے دنیا پوری کی پوری جمع کردی گئی ۳؎ (ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے۔ |
۱؎ آپ صحابی ہیں مگر حضور سے کوئی حدیث سنی نہیں لہذا آپ کی احادیث مرسل ہیں اور صحابی کا ارسال بالاتفاق مقبول ہے۔آپ قبیلہ بنی خطم سے ہیں،اہل مدینہ میں شمار ہیں،بعض لوگوں نے آپ کو تابعی مانا ہے اور تابعی کی مرسل معتبر ہے جمہور کے نزدیک۔
۲؎ سرب سین کے فتحہ یا کسرہ سے ر کے سکون سے بمعنی راستہ،چہرہ،سینہ،دل،نفس،یہاں بمعنی دل ہے یعنی اس کو نہ دشمن کا خوف ہو نہ عذاب الٰہی کا خطرہ کیونکہ اس کا دشمن کوئی نہ ہو اور اس نے کفریا گناہ نہ کیا ہو۔اہل عرب کہتے ہیں لیس العید لمن لبس الجدید انما العید لمن امن الوعید یعنی عید اس کی نہیں جو نئے کپڑے پہن لے بلکہ عید اس کی ہے جو عذاب سے امن میں ہو۔
۳؎ حذافیر جمع ہے حذفورہ کی بمعنی کنارہ جیسے عصفور کی جمع عصافیر،جمہور کی جمع جماھیر۔لہذا حذافیر کے معنی ہوئے کنارے یعنی جس کو نفسانی امن و عافیت،دل کا چین،بدن کی صحت کچھ تھوڑا سا آج کے گزارہ کا مال میسر ہو تو وہ بادشاہ ہے،اﷲ تعالٰی نے اسے ہر قسم کی نعمت دی ہوئی ہے۔
|
5192 -[38] وَعَن مقدامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ بِحَسْبِ ابْنِ آدَمَ أُكُلَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ فَإِنْ كَانَ لَا مَحَالَةَ فَثُلُثٌ طَعَامٌ وَثُلُثٌ شَرَابٌ وَثُلُثٌ لِنَفَسِهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه |
روایت ہے حضرت مقدام ابن معد یکرب سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ کسی آدمی نے بمقابلہ پیٹ کے بدترین برتن کوئی نہ بھرا ۱؎ انسان کے لیے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی پیٹھ کو سیدھا رکھیں۲؎ پھر اگر زیادہ کی ضرورت ہی ہو ۳؎ تو تہائی پیٹ کھانااور تہائی پیٹ پانی اور تہائی پیٹ اپنی سانس کے لیے ۴؎ (ترمذی،ابن ماجہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع