دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

باب الحشر

حشر کا بیان   ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ قیامت کے بہت نام ہیں جن میں سے ایک نام حشر بھی ہے جس کے معنی ہیں جمع کرنا یا جمع ہونا اسے حشر یا تو اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن سارے اولین و آخرین ایک وقت میں ایک جگہ جمع ہوجائیں گے بخلاف دنیا کے،یہاں مختلف جگہ میں لوگ پیدا ہوتے مرتے رہتے ہیں یا اس لیے کہتے ہیں کہ اسی دن ہرشخص اپنے اعمال اپنے احباب کے ساتھ جمع ہوگا،مؤمن مؤمنین کے ساتھ،کافر کفار کے ساتھ المرء مع من احب اس دن محبت جامع ہوگی۔ قیامت تک کے حضور کے شیدائی ان شاءالله حضور کے ساتھ ہوں گے۔اس کا مقابل ہے نشر بمعنی بکھیرنا یا جدا ہونا،جداکرنا،چونکہ قیامت میں بعض وقت لوگ جمع ہوں گے،بعض وقت ایک دوسرے سے الگ بلکہ بیزار اس لیے اسے یوم حشرونشر کہتے ہیں"یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیۡہِ  وَ اُمِّہٖ وَ اَبِیۡہِ"اس لیے اسے یوم الفصل بھی کہتے ہیں کہ اس دن مؤمن و کافر الگ الگ کردیئے جاویں گے۔

5532 -[1] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى أَرْضٍ بَيْضَاءَ عَفْرَاءَ كَقُرْصَةِ النَّقِيِّ لَيْسَ فِيهَا عَلَمٌ لأحدٍ» .

روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ لوگ قیامت کے دن اس سفیدہ زمین میں جمع کیے جائیں گے۱؎  جو میدہ کی روٹی کی طرح ہے۲؎  جس میں کسی کا نشان نہ ہوگا۳؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  بیضاء بمعنی سفید،عفراء بمعنی مائل بہ سرخی یعنی زمین ہوگی تو سفید مگر خالص تیز سفید نہ ہوگی بلکہ سفیدی میں سرخی کی جھلک ہوگی۔

۲؎  قرصۃ بمعنی ٹکیہ یا روٹی،یہ قرص سے بنا ہے،شیخ سعدی نے گلستان میں فرمایا شعر

قرض خورشید در سیاہی شد                                       یونس اندر دہان ماہی شد

نقی بمعنی میدہ،قرصۃ میں ت وحدت کی ہے یعنی ایک روٹی۔

۳؎  یعنی اس دن ساری روئے زمین پر نہ کسی کا مکان ہوگا،نہ باغ،نہ کھیت،نہ غار،نہ پہاڑ،صاف شفاف میدان ہوگا جس میں نہ کسی کو ٹھوکر لگے نہ کوئی غار میں گرے۔سب کی نظریں آسمان کی طرف ہوں گی اور زمین طے کرتے ہوں گے،اس طرح سب زمین شام تک پہنچیں گے جہاں قیامت کا اجتماع ہوگا۔

5533 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَكُونُ الْأَرْضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُبْزَةً وَاحِدَةً يَتَكَفَّؤُهَا الْجَبَّارُ بِيَدِهِ كَمَا يَتَكَفَّأُ أَحَدُكُمْ خُبْزَتَهُ فِي السّفر نُزُلاً لِأَهْلِ الْجَنَّةِ» . فَأَتَى رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ. فَقَالَ: بَارَكَ الرَّحْمَنُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ أَلَا أُخبرُك بِنُزُلِ أهل الجنةِ يومَ القيامةِ؟ قَالَ:«بَلَى». قَالَ: تَكُونُ الْأَرْضُ خُبْزَةً وَاحِدَةً كَمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَنَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا ثُمَّ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَدَامِهِمْ؟ بَالَامٌ وَالنُّونُ. قَالُوا: وَمَا هَذَا؟ قَالَ: ثَوْرٌ وَنُونٌ يَأْكُلُ مِنْ زَائِدَةِ كَبِدِهِمَا سَبْعُونَ ألفا.

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت کے دن زمین ایک روٹی ہوجاوے گی جسے الله تعالٰی اپنے دست قدرت سے تیارکرے گا ۱؎  جیسے تم میں سے کوئی سفر میں اپنی روٹی تیارکرتا ہے جنت والوں کی مہمانی کے لیے۲؎ پھر ایک یہودی شخص حاضر ہوا بولا اے ابوالقاسم الله آپ پر برکت نازل کرے کیا میں آپ کو جنتیوں کی مہمانی جو قیامت کے دن ہوگی اس کے متعلق خبر نہ دوں۳؎  فرمایا ہاں،بولا زمین ایک روٹی ہوجاوے گی جیسے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تب نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہماری طرف دیکھا پھر تبسم فرمایا حتی کہ آپ کی کیلیں مبارک نمودار ہوگئیں۴؎ پھر بولا کیا میں آپ کو ان کے سالن کی خبر نہ دوں بالام اور مچھلی۵؎ صحابہ نے کہا وہ کیا چیز ہے بولا بیل اور مچھلی کہ ان دونوں کی کلیجی کے ٹکڑے سے ستر ہزار کھائیں گے۶؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن