دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5510 -[2]

وَعَن جَابر قال: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِشَهْرٍ: «تَسْأَلُونِي عَنِ السَّاعَةِ؟ وَإِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَأُقْسِمُ بِاللَّهِ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ يَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ وَهِيَ حَيَّةٌ يَوْمَئِذٍ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنی وفات سے ایک ماہ پہلے فرماتے سنا کہ تم مجھ سے قیامت کے متعلق پوچھتے ہو ۱؎ اس کا علم اﷲ کے پاس ہے۲؎ اور میں اﷲ کی قسم کھاتا ہوں کہ زمین پر ایسی کوئی نفاس سے پیدا ہونے والی ذات نہیں۳؎  جس پر سو سال گزریں اور وہ اسی دن زندہ ہو۴؎ (مسلم)

۱؎ یعنی تم مجھ سے یہ پوچھتے ہو کہ قیامت کس سنہ،کس دن،کس مہینے ،کس تاریخ میں قائم ہوگی،یہاں قیامت سے مراد پہلا نفخہ ہے جس میں وہ سب فنا ہوجائیں گے۔

۲؎  یعنی قیامت کا وقوع اسرار الہیہ میں سے ہے جس کا علم صرف خدا تعالٰی کو ہے کسی اندازےتخمینہ اٹکل قیاس سے معلوم نہیں ہوسکتی، ہاں اللہ تعالٰی ہی کسی کو بتائے تو وہ قادر ہے۔حق یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے حضور کو قیامت کا علم بھی عطا فرمایا اس لیے حضور انور نے قیامت کی ساری علامتیں بیان فرمادیں،قیامت کا دن،تاریخ،مہینہ بتادیا کہ جمعہ کے دن محرم کے مہینہ دسویں تاریخ کو قائم ہوگی،ہاں سنہ نہ بتایا کہ یہ صیغہ راز میں رہے۔اس کی تحقیق ہماری کتاب جاء الحق میں دیکھو،بلکہ اللہ تعالٰی حضور کے توسل سے بعض اولیاء اللہ کو بھی علم قیامت بخشتا ہے اس لیے حضور انور نے یہ نہ فرمایا کہ مجھے اللہ نے قیامت کا علم نہ دیا ہے نہ دے گا۔

۳؎  نفس کا معنی زندہ چیز،منفوسہ بنا ہے نفاس سے یعنی جو زندہ نفاس والی عورت سے پیدا ہوا ہے وہ آج سے سو برس کے بعد زندہ نہ رہے گا۔خیال رہے کہ اس فرمان عالی سے مراد ہے کہ جو انسان ظاہری زمین پر موجود ہے وہ سو برس کے اندر وفات پاجائے گا۔جنات انسان نہیں،حضرت عیسیٰ و ادریس علیہما السلام زمین پر نہیں آسمان یا جنت میں ہیں،حضرت خضر زمین پر نہیں رہتے پانی میں رہتے ہیں، الیاس علیہ السلام اور اصحاب کہف ظاہری زمین پر نہیں جو سب کو نظر آویں۔سانپ گدھ وغیرہ جانور نفس تو ہیں مگر منفوسہ یعنی نفاس والی عورت سے پیدا نہیں لہذا یہ سب چیزیں اس فرمان سے علیحدہ ہیں۔چار نبی زندہ ہیں: دو زمین میں حضرت خضر و الیاس کہ خضر پانی میں اور الیاس خشکی میں رہتے ہیں،دو آسمان میں حضرت عیسیٰ چوتھے آسمان پر،ادریس جنت میں علیہم السلام۔(مرقات، اشعہ)حضور غوث پا ک کبھی دوران وعظ فرماتے تھے اے اسرائیلی ٹھہریئے ایک محمدی کا کلام سنتے جانا یعنی حضرت خضر سے فرماتے تھے۔(اشعہ)

۴؎  یعنی آج کی تاریخ سے سو برس بعد یہ فرق ختم ہوجائے گا اگرچہ بعض صحابہ کی عمریں سو برس سے زیادہ ہوئیں جیسے حضرت سلمان فارس اور حضرت انس مگر آج کی تاریخ سے سو برس میں سب وفات پاچکیں گے۔معلوم ہوا کہ حضور انور کو سب کی موت کا علم دیا گیا۔

5511 -[3]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت ابو سعید سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ سو برس ایسے نہ گزریں گے کہ زمین پر کوئی جنی ہوئی ذات آج کی جو موجود رہے ۱؎(مسلم)

۱؎ ہم ابھی عرض کرچکے کہ منفوسہ سے مراد انسانی ذات ہے کہ نفاس والی عورتوں سے انسان ہی پیدا ہوتا ہے اور علی الارض فرماکر اصحاب کہف حضرت خضر و الیاس علیہما السلام کو مستثنٰی فرمادیا کہ وہ اگرچہ زمین میں ہیں مگر زمین پر نہیں یعنی لوگوں پر ظاہر نہیں اور حضرت عیسیٰ و ادریس علیہما السلام نہ زمین میں ہیں  نہ زمین پر وہ تو آسمان پر ہیں لہذا حدیث بالکل واضح ہے۔

5512 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْأَعْرَابِ يَأْتُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَسْأَلُونَهُ عَنِ السَّاعَةِ فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَى أصغرِهم فَيَقُول:«إِنْ يَعِشْ هَذَا لَا يُدْرِكْهُ الْهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ» .

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ دیہاتی لوگ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آتے تھے تو آپ سے قیامت کے متعلق پوچھتے تھے ۱؎ تو آپ ان میں سے سب سے چھوٹے کی طرف نظر فرماتے تھے کہ اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہ آئے گا کہ حتی کہ تم پر تمہاری قیامت قائم ہوجاوے گی ۲؎(مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن