دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

باب نزول عیسی علیہ السلام

عیسیٰ علیہ السلام کی تشریف آوری  ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎  قریب قیامت حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر تشریف لائیں گے،دین محمدی کے تابع ہوں گے،حضور کی شریعت پر عمل کریں گے اور لوگوں سے عمل کرائیں گے،جزیہ اور سؤر کو ختم فرمادیں گے یعنی کسی شخص کو کافر رہ کر جزیہ دینے کا اختیار نہ ہوگا کوئی سؤر نہ کھاسکے گا،سؤر فنا کردیئے جائیں گے یہ دونوں حکم آپ منسوخ نہ کریں گے،خود حضور انور نے فرمادیا تھا کہ ان کی تشریف آوری پر یہ دونوں حکم منسوخ ہوجائیں گے ان کے ناسخ خود حضور انور کے فرمان ہیں جن کا ظہور اس وقت ہوگا۔

5505 -[1] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ليوشكَنَّ أَن ينزلَ فِيكُم ابنُ مَرْيَم حكَمَاً عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ حَتَّى تكون السَّجْدَة الْوَاحِدَة خيرامن الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا» . ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: فاقرؤا إِن شئْتم [وإِنْ من أهل الْكتاب إِلاّ ليُؤْمِنن بِهِ قبل مَوته] الْآيَة.

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے قریب ہے کہ تم میں ۱؎  ابن مریم حاکم عادل ہوکر اتریں وہ صلیب کو توڑیں گے سؤروں کو فنا کردیں گے۲؎  جزیہ کو ختم فرمادیں گے،مال کو بہادیں گے حتی کہ اسے کوئی قبول نہ کرے گا حتی کہ ایک سجدہ دنیا اور دنیا کی چیزوں سے بہتر ہوگا۳؎ پھر جناب ابوہریرہ فرماتے تھے کہ اگرچاہو تو یہ آیت پڑھو کہ کوئی اہل کتاب سے نہیں مگر وہ ان پر ان کی وفات سے پہلے ایمان لے آوے گا۴؎ (مسلم،بخاری)

۱؎ یعنی تم مسلمانوں میں وہ آئیں گے نہ کہ تم صحابہ میں۔

۲؎  اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سؤروں کا شکار کرتے رہیں گے بلکہ مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کو نہ کافر رہنے کی اجازت ہوگی،نہ سؤر کھانے شراب پینے کی،اس وقت کفار کے لیے دو ہی صورتیں ہوں گی: یا اسلام یا قتل،یہ حضور ہی کا حکم ہے جس کا ظہور اس دن ہوگا۔

۳؎  یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تشریف آوری کی برکت سے دنیاوی مال  دلی تقویٰ بہت ہی ہوجائے گا،سارے لوگ متقی پرہیزگار عبادت گزار شب بیدار ہوجائیں گے۔معلوم ہوا کہ بزرگوں کے دم قدم سے زمانے بدل جاتے ہیں،دل تقویٰ سے بھر جاتے ہیں،دلوں پر ان کا اثر پڑتا ہے،یہ حضرات لوگوں کے دل رنگ دیتے ہیں۔لوگ سوچ لیں کہ کیا مرزائے قادیان کے زمانہ میں یہ کام ہوئے وہ تو خود چندہ کرتے ہوئے قبریں فروخت کرتے ہوئے مرا پھرکس طرح وہ مسیح موعود ہوسکتا ہے رب تعالٰی اس کے شر سے مسلمانوں کو بچائے۔

۴؎  یعنی عیسیٰ علیہ السلام کی وفات سے پہلے یہودی اور عیسائی سارے ہی آپ کو اﷲ کا بندہ اﷲ کا رسول مان لیں گے اور ابھی تو سب مسلمان ہوئے نہیں۔معلوم ہوا کہ ابھی عیسیٰ علیہ السلام کی وفات بھی نہیں ہوئی۔قبل موتہ میں ہ ضمیر عیسیٰ علیہ السلام کی طرف ہے نہ کہ اہل کتاب کی طرف کیونکہ اپنی موت کے وقت کا ایمان قبول نہیں ہوتا لہذا اس آیت کے معنی یہ نہیں کہ سارے اہل کتاب اپنی موت سے پہلے حضرت مسیح پر ایمان لے آتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ مرزائے قادیانی مسیح موعود نہیں وہ تو خود عیسائیوں کی سلطنت میں ان کا غلام بن کر رہا انہیں کی غلامی میں مرا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن