دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱۸؎ یعنی ہم اہل عرب ہیں تجارت وغیرہ کی غرض سے دریائی سفر کررہے تھے کہ سمندر کی موجوں میں ہم پھنس گئے۔

۱۹؎  خیال رہے کہ  بیسان دو بستیوں کے نام ہیں: ایک حجاز میں ہے،دوسری فلسطین نہراردن کے قریب،یہاں وہ اس دوسرے بیسان کے متعلق پوچھ رہا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہلے آزاد تھا اور اس نے یہ تمام مقامات دیکھے تھے پھر یہاں قید کیا گیا۔(مرقات و اشعہ)

۲۰؎  یعنی ابھی قیامت قریب نہیں دور ہے کیونکہ علامات قیامت میں سے ایک علامت یہ ہے کہ یہ باغ خشک ہوجائے گا اس کے پھل ختم ہوجائیں گے۔

۲۱؎  بحیرہ طبریہ ایک نہر ہے اور طبریہ ایک قصبہ کا نام ہے جو نہر اردن کے قریب واقع ہے،امام طبرانی اسی قصبہ کے رہنے والے ہیں طبرانی اسی طبریہ کی طرف نسبت ہے۔

۲۲؎  یعنی علامات قیامت میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ یہ بحیریہ طبریہ خشک ہوجائے گا ابھی قیامت دور ہے۔

۲۳؎  زغر بروزن زفر ایک شہر ہے شام کے علاقہ میں،زغر ایک عورت کا نام تھا جس نے یہ شہر آباد کیا تھا،اس کے نام پر اس شہر کا نام زغر ہوا،یہاں ایک مشہورچشمہ ہے اس کا نام عین زغر ہے وہ اس کے متعلق پوچھ رہا ہے۔

۲۴؎  یہاں دجال نے اس کے متعلق کچھ نہیں کہا مگر مطلب وہ ہی ہے کہ عنقریب یہ چشمہ بھی خشک ہوجائے گا۔ (مرقات)اور قریب قیامت اس کے پانی سے کھیتی باڑی بھی نہیں ہوسکے گی جب پانی ہی نہ ہوگا تو اس کے پانی سے کھیتی کے کیا معنی۔

۲۵؎  بعض یہود کا عقیدہ تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نبی تو ہیں مگر ہمارے نبی نہیں کہ ہم تو اہل علم ہیں،آپ عرب ناخواندہ لوگوں کے نبی ہیں اس لحاظ سے وہ حضور کو نبی الامیّین کہہ رہا ہے۔(اشعہ،مرقات)معلوم ہوا کہ دجال یہود قوم سے ہے۔

۲۶؎  یعنی جہادوں میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم غالب آچکے ہیں اور مدینہ منورہ کے آس پاس کے علاقے انہوں نے فتح کرلیے ہیں اور ان علاقوں کے لوگ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے مطیع ہوچکے،جو واقعات تھے وہ صحیح صحیح بیان کردیئے۔

۲۷؎  سبحان الله! دشمن اور بے دین کے منہ سے حضور کی حقانیت کی گواہی نکل رہی ہے،چونکہ ابھی وہ دجال بن کر دنیا کے سامنے آیا نہیں ہے اس لیے یہ سچی بات کہہ رہا ہے جب دجال بن کر آوے گا تب وہ خدا تعالٰی کو بھی نہ مانے گا نبوت تو بہت دور ہے یعنی ان لوگوں کے لیے دین و دنیا کی بہتری اس میں ہے وہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کرلیں۔شاید یہ ہی سن کر تمیم داری مدینہ منورہ میں آکر مسلمان ہوگئے،بعض صحابہ کو کفار کے ذریعہ ایمان ملا،تمیم داری کو دجال کے ذریعہ،ابوسفیان کو شاہ روم ہرقل کے ذریعہ۔

۲۸؎  غالبًا یہ مسیح بنا ہے سباحہ سے بمعنی زمین میں چلنا پھرنا سیرکرنا،چونکہ یہ مردود تھوڑے دنوں میں تمام زمین میں چکر لگالے گا اس لیے اسے مسیح کہا گیا۔مسیح کے اور بہت معنی ہیں۔دجال بنا ہے دجل سے بمعنی فریب دینا،اس کا نام کچھ اور ہے لقب دجال ہے، اس وقت وہ اپنی حقیقت خود بیان کررہا ہے۔

۲۹؎  یہ ہے اس کافر دجال کے علم کا حال کہ آئندہ ہونے والے واقعات تفصیلًا ایک ایک بتارہا ہے،اپنا مقام اور ساتھ ہی حرمین طیبین کی شان بیان کررہا ہے۔خیال رہے کہ مدینہ منورہ کے نام ایک سو سے زیادہ ہیں ان میں سے بہت نام جذب القلوب شریف کے اول میں لکھے ہیں۔یہاں دجال نے اسے طیبہ کہا،طیبہ کے معنی ہیں پاک و صاف کی ہوئی بستی،چونکہ دجال سے وہ بستی محفوظ رہیگی اس کی خباثت وہاں نہ پہنچ سکے گی اس لیے طیبہ کہا۔خیال ہے کہ دجال کے سواء دیگر کفار و مشرکین و منافقین مدینہ منورہ میں جا تو سکتے ہیں مگر رہ نہیں سکتے زندگی میں یا مرے بعد وہاں سے نکال دیئے جائیں گے،یہ زمین مقدس بھٹی ہے جو لوہے کا میل نکال دیتی ہے مگر دجال وہاں جا بھی نہ سکے گا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن