30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ آپ ابواسحاق سبیعی ہمدانی کوفی ہیں،تابعی ہیں،بہت صحابہ سے آپ کی ملاقات ہے،شہادت عثمان رضی الله عنہ سے دو سال پہلے پیدا ہوئے اور ۱۲۹ھ میں وفات پائی، بڑے متقی عالم بڑے محدث ہیں۔(اکمال،مرقات)
۲؎ یعنی حضرت حسن مسلمانوں کا سردار ہے۔آج حضور کی اولاد کو جو سید کہتے ہیں اس کا ماخذ یہ ہی حدیث ہے،رب تعالٰی نے یحیی علیہ السلام کے متعلق فرمایا:"سَیِّدًا وَّحَصُوۡرًا وَّنَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ"۔
۳؎ امام مہدی و الد کی طرف سے حسنی سید ہوں گے والدہ کی طرف سے حسینی،آپ کے اصول میں کوئی والدہ حضرت عباس کی اولاد سے ہوں گی لہذا آپ حسنی بھی ہیں حسینی بھی اور عباسی بھی لہذا احادیث میں تعارض نہیں ۔(اشعہ)غالبًا آپ حضور غوث الثقلین شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی اولاد سے ہوں گے،غوث پاک بھی حسنی حسینی سید ہیں۔اس میں روافض کی تردید ہے کہ محمد ابن حسن عسکری امام مہدی ہیں جو غار میں چھپے ہوئے ہیں کیونکہ وہ حسینی سید ہیں حسنی نہیں۔خیال رہے کہ لامھدی الا عیسیٰ نہایت ہی ضعیف بلکہ موضوع حدیث ہے۔حضرت عیسیٰ تو ابن مریم ہیں اور امام مہدی ابن رسول الله ہیں ۔ (مرقات) اور اگر وہ حدیث صحیح بھی ہو تب بھی وہاں مہدی سے مراد ہدایت یافتہ معصوم ہے نہ کہ امام مہدی ۔ (مرقات)
۴؎ یعنی امام مہدی اخلاق آداب عادات میں ہماری طرح ہوں گے مگر شکل وصورت میں ہماری طرح نہ ہوں گے یعنی پورے ہم شکل نہ ہوں گے اگرچہ بعض باتوں میں ہماری ہم شکل ہوں گے جیساکہ دوسری روایات میں ہے۔
|
5463 -[27] وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: فُقِدَ الْجَرَادُ فِي سَنَةٍ مِنْ سِنِي عُمَرَ الَّتِي تُوُفِّيَ فِيهَا فَاهْتَمَّ بِذَلِكَ هَمًّا شَدِيدًا فَبَعَثَ إِلَى الْيمن رَاكِبًا وراكبا إِلَى الْعرق وَرَاكِبًا إِلَى الشَّامِ يَسْأَلُ عَنِ الْجَرَادِ هَلْ أُرِيَ مِنْهُ شَيْئًا فَأَتَاهُ الرَّاكِبُ الَّذِي مِنْ قبل الْيمن بقبضة فنثرهابين يَدَيْهِ فَلَمَّا رَآهَا عُمَرُ كَبَّرَ وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ أَلْفَ أُمَّةٍ سِتُّمِائَةٍ مِنْهَا فِي الْبَحْرِ وَأَرْبَعُمِائَةٍ فِي الْبَرِّ فَإِنَّ أَوَّلَ هَلَاكِ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْجَرَادُ فَإِذَا هَلَكَ الْجَرَادُ تَتَابَعَتِ الْأُمَمُ كَنِظَامِ السِّلْكِ «. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي» شُعَبِ الْإِيمَانِ " |
روایت ہے حضرت جابر ابن عبدالله سے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے برسوں میں اس برس جس میں آپ کی وفات ہوئی ٹڈی گم ہوگئی تو آپ اس سے سخت غمگین ہوئے ۱؎ تو آپ نے ایک سوار یمن کی طرف اور ایک سوار عراق کی طرف اور ایک سوار شام کی طرف بھیجا ٹڈی کے متعلق سوال فرماتے تھے کہ کیا کچھ ٹڈیاں دیکھی گئیں تو آپ کے پاس وہ سوار جو یمن گیا تھا مٹھی بھر ٹڈیاں لایا اور آپ کے سامنے بکھیر دیں جب انہیں دیکھا تو حضرت عمر نے تکبیر کہی۲؎ اور فرمایا کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ الله عزوجل نے ایک ہزار امتیں پیدا کیں۳؎ جن میں سے چھ سو دریا میں ہیں اور چار سو خشکی میں ۴؎ اور سب سے پہلے ہلاکت میں ٹڈی ہے،جب ٹڈی ہلاک ہوجاوے گی تو دوسری امتیں لگاتار ہلاک ہوں گی جیسے لڑی کا دھاگہ ۵؎ (بیہقی شعب الایمان) |
۱؎ آپ نے سمجھا کہ ٹڈی دنیا سے ختم ہوگئی اور یہ ختم ہونا دوسری مخلوق کے ختم ہوجانے کی علامت ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ قیامت قریب آگئی ہے۔یہ حضرت عمر رضی الله عنہ کے خوف الٰہی کی انتہا ہے ورنہ آپ کو معلوم تھا کہ ابھی مسلمان بلکہ صحابہ کرام زندہ ہیں،قرآن باقی ہے دجال وغیرہ نہیں ظاہر ہوئے ابھی قیامت کیسی،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات سے پانچ سو سال بعد قیامت آوے گی،یہ ایسا ہی ہے جیسے حضور صلی الله علیہ و سلم پر بادل دیکھ کر خوف کے آثار نمودار ہوجاتے تھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع