دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱۰؎ یعنی امام مہدی خلیفہ بننے کے بعد سات سال خلافت کریں گے پھر آپ کی وفات ہوگی یہ پتہ نہیں چلا کہ وفات کہاں ہوگی۔شیعہ کہتے ہیں کہ حسن عسکری کے بیٹے محمد امام مہدی ہیں جو پیدا ہوچکے ہیں اور غائب ہوگئے ہیں قریب قیامت ظاہر ہوں گے،یہ عقیدہ  محض باطل ہے۔خیال رہے کہ صوفیاء کی اصطلاح میں اولیاء اﷲ کے طبقات و تعداد مختلف ہیں۔چنانچہ ہمیشہ دنیا میں ایک قطب ہوگا اور چار اوتاد،چالیس یا ستر ابدال،تین سو یا پانچ سو نقیب،بعض کے نزدیک پانچ امناء یانجباء بھی ہیں،ان کے کام و نام کتب صوفیاء میں ملاحظہ کرو۔زمانہ تابعین میں اویس قرنی قطب الوقت تھے،پھر حضور شیخ عبدالقادر جیلانی بالاتفاق قطب ہیں۔ (مرقات)ان حضرات کی تعداد میں اختلاف ہے۔اس کی بحث آخر کتاب میں آوے گی ان شاءاﷲ تعالیٰ،غوث اعظم قطب عالم غالبًا ایک ہی ولی کا نام ہے،الله تعالٰی کے فیوض باطنی قطب عالم پر نازل ہوتے ہیں پھر قطب عالم کی طرف سے عالم میں بقدر ظرف تقسیم ہوتے ہیں،چاروں سمتوں میں رہتے ہیں مشرق،مغرب،جنوب،شمال،یہ حضرات قطب سے فیض لے کر اپنے علاقے میں تقسیم کرتے ہیں۔(مرقات)خیال رہے کہ یہ فیوض باطنی کا حال ہے مسائل فقیہہ صوفیاء کے کشف سے ثابت نہیں ہوتے اگرچہ وہ حضرات حضور صلی الله علیہ و سلم سے ہی نقل فرمادیں کیونکہ شریعت کے دلائل کتاب و سنت ہیں نہ کہ صرف کشف ۔(مرقات)ہاں کشف سے فقہی مسئلہ کی تائید ہوسکتی ہے۔

5457 -[21]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَلَاءً يُصِيبُ هَذِهِ الْأُمَّةَ حَتَّى لَا يَجِدَ الرَّجُلُ مَلْجَأً يَلْجَأُ إِلَيْهِ مِنَ الظُّلْمِ فَيَبْعَثُ اللَّهُ رَجُلًا مِنْ عِتْرَتِي وَأَهْلِ بَيْتِي فَيَمْلَأُ بِهِ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا يَرْضَى عَنْهُ سَاكِنُ السَّمَاءِ وَسَاكِنُ الْأَرْضِ لَا تَدَعُ السَّمَاءُ مِنْ قَطْرِهَا شَيْئًا إِلَّا صَبَّتْهُ مِدْرَارًا وَلَا تَدَعُ الْأَرْضُ مِنْ نَبَاتِهَا شَيْئًا إِلَّا أَخْرَجَتْهُ حَتَّى يَتَمَنَّى الْأَحْيَاءُ الْأَمْوَاتَ يَعِيشُ فِي ذَلِكَ سبعَ سِنِين أَو ثمانَ سِنِين أَو تسع سِنِين» . رَوَاهُ

روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں  کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے اس بلا کا ذکر فرمایا جو اس امت کو پہنچے گی حتی کہ آدمی جائے پناہ نہ پائے گا جہاں ظلم سے پناہ لے تو الله تعالٰی میری اولاد اور میرے گھر والوں سے ایک شخص کو بھیجے گا کہ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی اس سے آسمان وزمین کے رہنے والے راضی ہوں گے  ۱؎  آسمان اپنا کوئی قطرہ نہ چھوڑے گا مگر وہ برسا دے گا بہتا ہوا ۲؎  اور زمین اپنی کوئی سبزی نہ چھوڑے گی مگر اگا دے گی ۳؎ حتی کہ زندہ لوگ مردوں کی تمنا کریں گے ۴؎ وہ اسی حالت میں سات سال یا آٹھ سال یا نو سال زندہ رہیں گے ۵؎

۱؎  یعنی امام مہدی سے دنیا کے لوگ آسمانوں کے فرشتے خوش ہوں گے کیونکہ وہ سلطان عادل بھی ہوں گے ولی کامل بھی،سلطان عادل سے زمین والے خوش رہتے ہیں اور ولی کامل سے آسمان والے راضی لہذا یہ فرمان عالی بالکل درست ہے۔

۲؎  یعنی بوقت ضرورت بارش ہوگی اور پوری ہوگی نہ کم کہ پیداوار کم ہو،نہ زیادہ کہ کھیت تباہ ہوجاوے۔اس فرمان عالی کا یہ مطلب ہے یعنی ضرورت والی بارش پوری آئے گی،یہ مطلب نہیں کہ جتنا پانی سمندروں میں ہے سب ہی برس جاوے گا کہ پھر تودنیا تباہ ہوجاوے ۔

۳؎  یعنی جس قدر پیداوار ہوسکتی ہیں وہ ہوگی اور جس قسم کی چیزیں زمین سے پیدا ہوسکتی ہیں وہ سب پیدا ہوجائیں گی ہر قسم کے دانہ پھل نہایت کثرت سے ہوں گے۔الله تعالٰی اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دے گا،جب بادشاہ اچھا ہو تو الله تعالٰی کی رحمت بہت ہوتی ہے۔

۴؎  یعنی زندہ لوگ آرزو کریں گے  کہ ہمارے مردے آج زندہ ہوتے  تو  وہ بھی آج کی برکتیں  رحمتیں دیکھتے اور ان سے فائدے اٹھاتے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن