دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

تھا،حضرت حسان مسجد نبوی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت پڑھتے تھے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اپنا میلاد خود ارشاد فرمایا ہے،لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وعظ پر مسجد میں نعرہ تکبیر لگاتے تھے لہذا یہ آوازیں یہاں مراد نہیں۔

۶؎  یہ تینوں باتیں آج دیکھی جارہی ہیں فاسق و فاجر سردار ہیں،شریر لوگوں سے لوگ ڈرتے ہیں،ان کے سامنے حق بات نہیں کہہ سکتے۔

۷؎  ان چیزوں کا رواج تو  آنکھوں دیکھا جارہا ہے۔عرب کے عام علاقوں میں شراب کھانے کا جز بن چکی ہے،ریڈیو کے ذریعہ ہر گھر رنڈی خانہ بنا ہوا ہے ہر درو دیوار سے گانے کی آواز یں آرہی ہیں،یہ کل سولہ چیزیں ہوئیں۔

۸؎  یعنی جب مسلمانوں میں مذکور ہ سولہ عیوب جمع ہوجائیں تو ان پر یہ مذکورہ پانچ دنیاوی عذاب یکے بعد دیگرے ایسے مسلسل آئیں گے جیسے تسبیح کا دھاگہ ٹوٹ جانے پر اس کے دانے مسلسل اوپر تلے گرتے ہیں۔خیال رہے کہ مسلمانوں میں چودہ عیوب پیدا ہوچکے ہیں جن میں سے بعض عیب وہ ہیں جو سو اء مسلمانوں کے کسی قوم میں نہیں جیسے مسجد میں دنیاوی باتیں کرکے شور مچانا،یا بزرگوں اور سلف صالحین کو کافر و مشرک کہنا انہیں گالیاں دینا،عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خچر کے کھر کے نعل کا بڑا ہی ادب و احترام کرتے ہیں مگر مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تبرکات کو خود ہی مٹاتے ہیں،ساری قومیں اپنے بزرگوں کے دوستوں بیویوں کا بڑا احترام کرتی ہیں حتی کہ ہندو ہنومان کا ادب کرتے ہیں جو رام چندر کا ساتھی تھا،مصیبت کا مددگار تھا مگر مسلمان وہ قوم ہے جو اپنے نبی کی بیویوں دوستوں پر تبرا کرنا عبادت جانتی ہے۔ابن عساکر نے حضرت جابر سے مرفوعًا روایت کی کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ ابوبکر عمر کی محبت ایمان ہے ان سے بغض کفر ہے،جو میرے صحابہ کو برا کہے اس پر اللہ کی لعنت ہے اور جو ان کی عزت کی حفاظت کرے میں اس کی حفاظت کروں گا۔(مرقات)اور اب مذکو ر ہ عذاب آنے شروع ہوگئے ہیں ہر جگہ مسلمان زمینی اور آسمانی مصیبتوں میں گرفتار ہے۔

5451 -[15]

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا فَعَلَتْ أُمَّتِي خَمْسَ عَشْرَةَ خَصْلَةً حَلَّ بِهَا الْبَلَاءُ» وَعَدَّ هَذِهِ الْخِصَالَ وَلَمْ يَذْكُرْ «تُعُلِّمَ لِغَيْرِ الدِّينِ» قَالَ: «وَبَرَّ صَدِيقَهُ وَجَفَا أَبَاهُ» وَقَالَ: «وَشُرِبَ الْخَمْرُ وَلُبِسَ الْحَرِيرُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب میری امت پندرہ خصلتیں اختیار کرے  ۱؎  تو  ان پر بلا نازل ہوگی اور یہ مذکورہ خصلتیں گنوائیں اور نہیں ذکر کیا کہ علم سیکھا جاوے غیر دین کے لیے ۲؎  فرمایا کہ اپنے دوست سے سلوک اپنے باپ پر ظلم کرے فرمایا اور شراب پی جاوے اور ریشم پہنا جاوے ۳؎ (ترمذی)

۱؎ یعنی وہ ہی عیوب جو ابھی مذکور ہوئے غنیمت کو دولت بنانے سے لے کر شراب پینے کے ذکر تک۔

۲؎  یہ قول صاحب مصابیح کا ہے،چونکہ مذکورہ حدیث میں سولہ عیوب کا ذکر ہے اور آپ فرمارہے ہیں پندرہ اس لیے فرمایا کہ حضرت علی نے ایک عیب کا ذکر نہ فرمایا یعنی علم دین سیکھنا دنیا کے لیے۔

۳؎  یعنی اس روایت کے بعض الفاظ پہلی حدیث کے بعض الفاظ کے کچھ خلاف ہیں مگر معنی مطلب ایک ہی ہے وہاں تھا ادنیٰ یہاں ہے بر،وہاں تھا اقصیٰ یہاں ہے جفا،وہاں تھا الخمور یہاں ہے الخمر،وہاں ریشم پہننے کا ذکر نہ تھا یہاں ہے مگر یہاں لعنت کا ذکر نہیں اس کی بجائے ریشم پہننے کا ذکر ہے اور بجائے تعلیم دین کے یہ ہوتو اس میں بھی سولہ عیوب کا ذکر ہوجاوے گا۔(مرقات)

5452 -[16]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى يَمْلِكَ الْعَرَبَ رَجُلٌ مِنْ أهلِ بَيْتِي يُواطِىءُ اسمُه اسْمِي» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: «لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ فِيهِ رَجُلًا مِنِّي - أَوْ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي - يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِيَ وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وجورا»

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ دنیا ختم نہ ہوگی حتی کہ عرب کا بادشاہ ایک شخص بنے  ۱؎ میرے گھر والوں میں سے جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا ۲؎ (ترمذی،ابوداؤد)اس کی ایک روایت میں ہے کہ فرمایا اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہا ہوتا تو اللہ اس دن کو دراز فرمادیتا۳؎ حتی کہ اس دن میں ایک شخص بھیجتا جو مجھ سے یا میرے گھر والوں سے ہے اس کا نام میرے نام کے موافق اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے موافق ہوگا ۴؎ وہ آسمان و زمین کو انصاف و عدل سے بھردے گا جیسے وہ ظلم و زیادتیوں سے بھری تھی ۵؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن