دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۷؎  ہمارے اعمال کا بھی یہ ہی حال ہے ر ب کرم کرے تو ہم نیک اعمال کریں گے،اگر وہ ہم کو چھوڑ دے تو ہم بداعمالیوں بد عقیدگیوں کے گڑھے میں گرجائیں۔ڈھیلہ اوپر جائے گا دوسرے کے پھینکنے سے نیچے گرے گا اپنی طاقت سے۔

۸؎  اس طرح کہ ان کا حق مار کر اپنے آپ لیں گے یا دوسرے نااہلوں کو دیں گے انہیں محروم کردیں گے۔

۹؎  یعنی جب بیت المقدس کو مسلمان فتح کرلیں گے اور اسے دار الخلافہ بنا لیں گے کہ بادشاہ اسلام وہاں ہی رہے ہیں یہ قریب قیامت ہوگا،اب تک بیت المقدس مسلمانوں کے پاس رہا مگر دارالخلافہ عمان رہا،اب اس پر یہود نے قبضہ کرلیا ہے ان شاءالله عنقریب مسلمان فتح کریں گے۔

۱۰؎  بلابل جمع ہے بلبلۃ  کی بمعنی رنج و غم اور وسوسے یعنی اس زمانہ سے ان کو چین نہ رہے گا۔بڑے کاموں سے مراد ہیں قیامت کی بڑی بڑی نشانیاں۔

5450 -[14]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا اتُّخِذَ الْفَيْءُ دِوَلًا وَالْأَمَانَةُ مَغْنَمًا وَالزَّكَاةُ مَغْرَمًا وَتُعُلِّمَ لِغَيْرِ الدِّينِ وَأَطَاعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَعَقَّ أُمَّهُ وَأَدْنَى صَدِيقَهُ وَأَقْصَى أَبَاهُ وَظَهَرَتِ الْأَصْوَاتُ فِي الْمَسَاجِدِ وَسَادَ الْقَبِيلَةَ فَاسِقُهُمْ وَكَانَ زَعِيمُ الْقَوْمِ أَرْذَلَهُمْ وَأُكْرِمَ الرَّجُلُ مَخَافَةَ شَرِّهِ وَظَهَرَتِ الْقَيْنَاتُ وَالْمَعَازِفُ وشُربتِ الخمورُ وَلَعَنَ آخِرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا فَارْتَقِبُوا عِنْدَ ذَلِكَ رِيحًا حَمْرَاءَ وَزَلْزَلَةً وَخَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا وَآيَاتٍ تَتَابَعُ كَنِظَامٍ قُطِعَ سِلْكُهُ فَتَتَابَعَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب غنیمت کو اپنی دولت  ۱؎  اور امانت کو غنیمت اور زکوۃ کو ٹیکس بنالیا جاوے ۲؎  اور غیر دین کے لیے علم حاصل کیا جاوے ۳؎  اور آدمی اپنی بیوی کی اطاعت ماں کی نافرمانی کرے اور اپنے دوست کو قریب باپ کو دور کرے ۴؎ اور مسجدوں میں آوازیں اونچی ہوں ۵؎  اور قبیلہ کا بدکار قوم کی سرداری کرے اور قوم کا ذمہ دار ان کا کمینہ ہو اور آدمی کی تعظیم کی جاوے اس کی شرارت کے خوف سے ۶؎  او ر رنڈیاں باجے ظاہر ہو جاویں اور شرابیں پی جاویں ۷؎  اور اس کے پچھلے اگلوں پر لعنت کریں اس وقت تم سرخ ہوا،زلزلہ،دھنسنا اور صورتیں بدلنا پتھر برسنے اور ان نشانیوں کا انتظار کرنا جو لگاتار ہوں گی جیسے ہار جس کا دھاگہ توڑ دیا جاوے تو لگاتار کرکے ۸؎ (ترمذی)

۱؎  یعنی اس زمانہ سے متصل ہی قیامت ہوگی۔اس جگہ مشکوۃ شریف میں خالی جگہ چھوڑی ہے یعنی صاحب مشکوۃ کو اس حدیث کا مخرج و ماخذ معلوم نہیں ہوا مگر یہ حدیث ابوداؤد اور حاکم نے روایت فرمائی۔اسلام میں جہاد میں مال غنیمت غازیوں میں تقسیم ہوتا ہے گویا غنیمت غازیوں کا حصہ ہوتا ہے مگر قریب قیامت غنیمت کو مالدار آپس میں تقسیم کرلیا کریں گے،غریب غازیوں کو اس سے محروم کردیا کریں گے اسے اپنی دولت سمجھیں گے۔

۲؎  یعنی لوگ امانت کا مال اس طرح ہضم کر جاویں جیسے مال غنیمت اور لوگ زکوۃ دیں تو مگر عبادت سمجھ کر نہیں بلکہ ٹیکس سمجھ کر بے دلی بلکہ بددلی سے۔

۳؎  یعنی مسلمان دینی علم نہ پڑھیں دنیاوی علوم پڑھیں یا دینی طلباء دینی علم پڑھیں مگر تبلیغ دین کے لیے نہیں بلکہ دنیا کمانے کے لیے جیسے آج مولوی عالم مولوی فاضل کے کورس میں فقہ تفسیر و حدیث کی ایک آدھ کتاب داخل ہے تو امتحان دینے والے یہ کتابیں پڑھ تو لیتے ہیں مگر صرف امتحان میں پاس ہو کر نوکری حاصل کرنے کے لیے،بعض طلباء صرف وعظ گوئی کے لیے دینی کتابیں پڑھتے ہیں۔

۴؎  یعنی بیوی کے کہنے میں آکر ماں سے دو ر رہے،اس کی نافرمانی کرے نیک باپ سے نفرت اور فاسق دوستوں سے محبت کرے۔ غرضکہ بیوی اور دوستوں کی محبت میں ماں باپ کو ستائے یہ بات آج عام ہورہی ہے۔

۵؎  یعنی مسجدوں میں دنیاوی باتوں کا شور،لڑائیاں جھگڑے ہونے لگیں،نعت خوانی،ذکر اللہ کی مجلسیں،میلاد شریف ذکر کے حلقے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ ہی میں بھی مسجدوں میں ہوتے تھے بعد نماز بلند آواز سے ذکر ہوتا تھا،مسجد حرام میں بلند آواز سے ذکر کرتے ہوئے طواف ہو تا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن