دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱؎  اس آگ کے متعلق شارحین کے تین قول ہیں: ایک یہ کہ اس آگ سے مراد فتنہ و جنگ تاتار کی آگ مراد ہے جس کا زیادہ زور بغداد میں رہا۔دوسرے یہ کہ اس آگ سے مراد واقعی آگ ہی ہے مگر وہ قریب قیامت نمودار ہوگی۔تیسرے یہ کہ آگ سے مراد آگ ہی ہے مگر یہ واقعہ ہوچکا کہ ماہ رجب تیسری تاریخ   ۶۳۰ ؁  چھ سوتیس کو بیرون مدینہ منورہ ایک نہایت خطرناک آگ ایک بڑی شہر کی شکل میں نمودار ہوئی،باون۵۲ دن رہی یہ آگ پتھروں کو جلا کر راکھ کردیتی تھی مگر درخت اس سے نہ جلتے تھے،ایک بڑا پتھر اس جنگل میں تھا جس کا نصف حصہ حرم شریف سے باہر تھا نصف حرم شریف کے اندر،اس آگ نے اس کا بیرونی حصہ جلادیا مگر اندرون حصہ نہ جلاسکی،اس آگ کی گرمی مدینہ منورہ میں نہ پہنچی تھی وہاں ٹھنڈی ہوا ہی چلتی تھی باہر سخت گرمی تھی،رات کو اس کی روشنی سورج کی طرح ہوتی تھی جس سے اہل مدینہ اپنے  کام کاج کرتے تھے  مکہ معظمہ میں اس کی روشنی دیکھی گئی،یمامہ اور بصرہ میں اس آگ کی روشنی دیکھی گئی ،اہل مدینہ نے تنگ آکر روضہ مطہرہ پر دعا کی تو وہ آگ جانب شمال چلی گئی اور مدینہ منورہ محفوظ رہا ۔(مرقات،اشعہ)بہرحال قوی تر یہ ہی ہے کہ یہ واقعہ ہوچکا ہے جیسے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات قیامت کی علامت ہے مگر ہوچکی یوں ہی یہ آگ علامت قیامت ہے مگر واقعہ ہوچکی،یہ علامت صغریٰ ہے۔

5447 -[11]

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ نَارٌ تَحْشُرُ النَّاسَ مِنَ الْمَشْرِقِ إِلَى الْمَغْرِبِ».رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا قیامت کی پہلی نشانی وہ آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف جمع کردے گی ۱؎ (بخاری)

۱؎  یہاں آگ سے مراد دوسری اور آگ ہے جو قریب قیامت نکلے گی۔پچھلی حدیث میں جس آگ کا ذکر تھا وہ گزر چکی اس نے لوگوں کو اپنے گھروں سے نکالا نہیں یہ آگ نکالے گی۔بعض شارحین نے فرمایا کہ اس آگ سے مراد کوئی جنگ عظیم مراد ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے بھاگ جائیں گے مگر یہ درست نہیں۔پہلی توجیہ قوی ہے بلاوجہ کسی لفظ کے حقیقی معنی نہیں چھوڑنے چاہئیں۔اول کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کی بڑی علامات میں پہلی علامت یہ ہوگی،باقی علامات اس کے بعد نمودار ہوں گی گویا یہ آگ اگلی علامات کا پیش خیمہ ہوگی۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

5448 -[12]

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يتقاربَ الزَّمانُ فتكونُ السَّنةُ كالشهرِ والشَّهرُ كالجمعةِ وتكونُ الجمعةُ كاليومِ وَيَكُونُ الْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ وَتَكُونُ السَّاعَةُ كَالضَّرْمَةِ بِالنَّارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ زمانہ جلد گزرنے لگے گا  ۱؎  تو ایک سال ایک مہینہ کی طرح ہوگا اور مہینہ ہفتہ کی طرح اور ہفتہ ایک دن کی طرح اور دن ایک گھڑی کی طرح ہوگا اور گھڑی آگ سلگانے کی طرح ۲؎ (ترمذی)

۱؎ یا اس طرح جلد گزرے گا کہ زمانہ اور وقت میں برکت نہ رہے گی،انسان ایک کام بھی نہ کرسکے گا کہ دن ختم ہو جاوے گا یا اس طرح کہ لوگ مصیبتوں آفتوں میں ایسے مبتلا ہوجائیں گے کہ انہیں وقت محسوس نہ ہوگا۔مصیبت کا زمانہ اگر احساس کیا جاوے تو دراز محسوس ہوتا ہے،اگر احساس ہی نہ رہے ہوش اڑ جاوے تو وقت محسوس نہیں ہوتا یا  اس زمانہ میں لوگوں  میں  عیش و آرام بہت زیادہ ہوگا   اور عیش و آرام کا زمانہ  محسوس  نہیں ہوتا ۔

۲؎  اس کی شرح پہلے گزرچکی۔ضرمۃ ض  کے فتحہ سے  ر کے کسرہ سے بمعنی آگ سلگانا جو جلانے سے پہلے ہوتا ہے یہ فرمان عالی بطور مثال سمجھانے کے لیے لہذا حدیث واضح ہے۔یہاں ساعت سے مراد پل یا سیکنڈ یا گھڑی نہیں بلکہ کم از کم ایک گھنٹہ مراد ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن